ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2009 |
اكستان |
|
ذِکْرِ حَسنَین ( حضرت سیّد نفیس الحسینی شاہ صاحب رحمة اللہ علیہ ) دوشِ نبی ۖ کے شاہسواروں کی بات کر کون و مکاں کے راج دُلاروں کی بات کر جِن کے لیے ہیں کوثر و تسنیم موجزن اُن تشنہ کام بادہ گُساروں کی بات کر خُلدِ بریں ہے جن کے تقدُّس کی سیرگاہ اُن خوں میں غرق غرق نِگاروں کی بات کر کلیوں پر کیا گزر گئی پھولوں کو کیا ہوا گلزارِ فاطمہ کی بہاروں کی بات کر جن کے نَفس نَفس میں تھے قرآں کُھلے ہوئے اُن کربلا کے سینہ فگاروں کی بات کر شِمرِ لعیں کا ذِکر نہ کر میرے سامنے شیرِ خدا کے مرگ شِعاروں کی بات کر