Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2008

اكستان

21 - 64
اور اَب تو'' نینو ٹیکنالوجی'' پرمحنت ہورہی ہے رُوس نے اَربوں ڈالرنینو ٹیکنالوجی کے لیے خاص کردیا ہے۔ نینوٹیکنالوجی کیاہے؟ وہ یہ ہے کہ ایک میٹر کے اَربویں حصّہ کی پیمائش، ایک میٹرہوتا ہے ایک گزسے زرا زیادہ، توایک گز جوہے اِس کا ایک اَربواں حصّہ ہے اُس کی پیمائش پرہم قادرہوجائیں کسی طرح اُس کوہم ناپ لیں، اُس کی بنیاد پر آگے بہت سی سائنسی تحقیقات ہوں گی اِس پرکوشش کررہے ہیں سائنسدان ۔ تواِنسان توایک میٹرکااَربواں حصّہ ناپنے میں لگاہواہے جو کہ عرض ہے اوروہ اگرکامیاب ہوگیاتو اُس میں کیافائدہ ہوگا؟ یہ سوئچ اوربٹن جوہیں یہ جوآپ دیکھتے ہیں اِس میں لگے ہوئے ہیں ایک بٹن کتنی جگہ گھیرتاہے اوراُس پراِتنی بڑی اُنگلی آجاتی ہے لیکن یہ بڑھ رہی ہے آہستہ آہستہ،اَب جوموبائل ہیں یہ جوچھوٹے چھوٹے آرہے ہیں اِن کے اَند رتار نہیں ہے حالانکہ تارہے لیکن نظر نہیں آرہی نظروں سے اَوجھل ہوگئی پہلے تارہوتی تھی سائنس بڑھ گئی تو اُنہوں نے اور باریک اورباریک اورباریک پھراِتنی کہ اَب وہ تارہے لیکن نظرنہیں آرہی آپ کو۔ اِسی طرح اوربہت ساری مشینریوں میں تارہے مگرنظرنہیں آرہی تو اَب یہ کوشش ہو رہی ہے کہ بٹن چھوٹاسے چھوٹاہوجائے اِس ٹیکنالوجی کی بنیادپرحتّٰی کہ وہ یہ سوچ رہے ہیں کہ ہم تتلی جتنا (جاسوسی)ہوائی جہاز ایجادکرلیں اوروہ جایاکرے اور ساری خبریں لاکر ہمیں دے دیاکرے یہ'' نینو ٹیکنالوجی'' کے مقاصد ہیں کہ  تتلی جتنا جہاز، صرف اِتنا بڑا جہاز، اَب تو جہاز اِتنا بڑا چاہیے جس میں اِنسان بیٹھ سکے ظاہرہے جب آدمی اُڑائے گاتووہ آدمی جتناتو ہوناچاہیے کم اَزکم کہ اِنسان کو بٹھائے اپنے اَندر۔ تووزنِ اعراض جوہے دُنیامیں اِنسان کررہاہے اوراِس حدتک سوچ رہاہے اوریہ(وزن ِاعراض) شروع دِن سے چلاآرہاہے تواِس کے منکرین پر رَدکیا امام بخاری نے ۔
آگے حدیث ذکرفرمائی اوراُس میں سند ذکرفرمائی امام بخاری نے اورفرمایاکہ مجھے یہ بات میرے اُستاد اَحمد بن اَشکاب نے بتائی اوراُنہوں نے یہ فرمایاکہ مجھے محمدبن فُضیل نے بتائی اوراُنہوں نے یہ بتلایاکہ مجھے عمارة بن قعقاع نے بتائی اوروہ یہ کہتے ہیں کہ مجھے یہ بات حضرت اَبوزُرعہ نے بتائی اورحضرت ابوزُرعہ  یہ فرماتے ہیں کہ میں نے یہ بات حضرت ابوہریرہ سے سُنی (رضی اللہ تعالیٰ عنہ و عنہم اجمعین) اورحضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی علیہ السلام نے یہ فرمایااورمیں نے نبی علیہ السلام کو یہ بات فرماتے ہوئے سُنا، کیافرماتے ہوئے سُنا۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 عجم کے بڑے بڑے امام : 6 3
5 آیت کا مصداق امام اعظم پہلے 7 3
6 وہبی درجے (صحابہ ،تابعین اورتبع تابعین ) : 7 3
7 نبی کی صحبت اور زمانہ کی قربت کی وجہ سے اِن کو رِیاضتوں کی ضرورت نہ پڑی 7 3
8 خیر القرون کے بعد والے حضرات کی نبی علیہ السلام سے رُوحانی نسبت 8 3
9 حضرت عیسٰی علیہ السلام نبی علیہ السلام ہی کے بتلائے ہوئے اُمور انجام دیں 8 3
10 3جب کافر ہی نہیں رہیں گے تو اُن کے کھانے کوسُور بھی نہیں رہیں گے 9 3
11 صحابہ والی اَفضلیت کسی کو حاصل نہیں ہو سکتی : 9 3
12 اِس رُوحانی تعلق کا ظہور کب اور کہاں ہو گا؟ 9 3
13 اُمت کے صالح علماء کا درجہ : 9 3
14 '' اَمر بالمعروف ''کافی نہیں ''نہی عن المنکر'' بھی ضروری ہے 10 3
15 ''مجدد'' اور'' تجدید ''کا مطلب : 10 3
16 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
17 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 13 1
18 تقریب ختم ِ بخاری شریف 18 1
19 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 28 1
20 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کاجہیز : 28 19
21 ولیمہ : 28 19
22 کام کی تقسیم : 28 19
23 اَولاد : 28 19
24 عورتوں کے رُوحانی امراض 31 1
25 عورتیں بھی کامل ہوسکتی ہیں : 31 24
26 کیا تکافل کا نظام اِسلامی ہے؟ 34 1
27 گلدستۂ اَحادیث 42 1
28 چاہیے : 42 27
29 ایسی چار چیزیں جن کا ملنا دُنیا وآخرت کی بھلائی کاملناہے 42 27
30 رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اوربرکتیں 44 1
31 آنحضرت ۖ کا رمضان المبارک سے متعلق اہم خطبہ : 44 30
32 صدرجمعیت علما ئے ہند 50 1
33 حضرت مولاناسید محمداَرشد صاحب مدنی دامت برکاتہم 50 32
34 کیاوہ عافیہ صدیقی ہے؟ 58 1
35 دینی مسائل 62 1
36 طلاق تین قسم کی ہوتی ہے : 62 35
37 ۔ طلاق ِبائن : 62 35
38 32 ۔ طلاق ِمغلظہ : 62 35
39 3 ۔ طلاق ِرجعی : 62 35
40 اخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter