ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2008 |
اكستان |
|
صدرجمعیت علما ئے ہند حضرت مولاناسید محمداَرشد صاحب مدنی دامت برکاتہم کے چارروزہ دورۂ پاکستان کی رپورٹ ( بقلم : جناب حافظ تنویراحمد صاحب شریفی ،کراچی )پہلے روزکی مصروفیات : (9جولائی بروزبدھ ) شیخ الاسلام حضرت مولاناسیدحسین احمدمدنی نوراللہ مرقدہ کے صاحبزادے اورمسندِحدیث کے جانشین فدائے ملت اَمیرالہندحضرت مولاناسیداَسعدمدنی قدس سرہ کی فکرومشن کے اَمین، دارُالعلوم دیوبند کے اُستاذالحدیث اورسابق ناظمِ تعلیمات سیدی ومرشدی حضرت اَقدس مولاناسیدمحمداَرشدمدنی اطا ل اللہ عمرہ پاکستان کے چارروزہ دورے کے پہلے مرحلے میں 9 جولائی ٢٠٠٨ء بروزبدھ شام ساڑھے چاربجے کراچی پہنچے۔ کراچی کے ہوائی میدان پرمجلس یادگارِشیخ الاسلام پاکستان، عالمی مجلس تحفظ ِ ختم ِنبوت،جامعہ علوم الاسلامیہ، مفتی محمود اکیڈمی اورجمعیت علمائے اِسلام کے وفودکے علاوہ حضرت شیخ ا لاسلام اورحضرت فدائے ملت کے متوسلین نے حضرت مدنی مدظلہم کاپر تباک خیرمقدم کیا۔ حضرت مولانا مدظلہم سے فون پر بات ہوئی تھی تو فر مایاتھا کہ کراچی کے ہوائی میدان سے پہلے (مقصدِ سفرکراچی) حضرت مولاناسیداَصلح الحسینی مدظلہم، حضرت مو لانا قاری شریف احمدمدظلہم (بانی صدرمجلس یادگارِشیخ الا سلام پاکستان اور ڈاکٹرابوسلمان شاہجہان پوری سے ملاقات کے لیے جاؤں گا اوراُس کے بعد دُوسرے پروگرام ہوں گے۔حضرت مدظلہم نے راقم الحروف سے یہ بات بھی فرمائی تھی کہ یہ حضرات بوڑھے اورآنے جانے سے معذورہیں اِس لیے میرافرض بنتاہے کہ اِن سے ملاقات کے لیے جاؤںلیکن کراچی کے ہوائی میدان پرجمعیت علماء اِسلام اورمدارس کے طلباء کے نعروں کی جھنجھلک میں حضرت نے فرمایاکہ پہلے بنوری ٹاؤن چلیں گے، اُس کے بعدملاقاتوں کے پروگرام پر۔اِس لیے ہوائی میدان سے یہ قافلہ جامعہ علوم الاسلامیہ علامہ سید محمد یوسف بنوری ٹاؤن روانہ ہواجہاں رئیس الجامعہ حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر مدظلہ نے اِستقبال کیا۔ بعداَزاں مرتب شدہ پروگرام کے مطابق پہلے حضرت مولانا اَصلح الحسینی صاحب کے ہاں جانے کے