ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2008 |
اكستان |
|
اخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) ١٦رجب المرجب١٤٢٩ھ /٢٠ جولائی ٢٠٠٨ء کو تقریب ختم بخاری کے بعد جامعہ مدنیہ جدید میں سالانہ تعطیلات ہوئیں۔ ٢٨رجب المرجب ١٤٢٩ھ مطابق ٢اگست٢٠٠٨ء کو جامعہ مدنیہ جدید میں وفاق المدارس کے سالانہ اِمتحانات نہایت خوش اسلوبی سے ہوئے ،جامعہ کے ٢٠٧ طلباء نے وفاق کا امتحان دیاوالحمد للہ۔ ٦شعبان المعظم ١٤٢٩ھ مطابق ٩اگست ٢٠٠٨ء بروز ہفتہ سے دورہ صرف ونحو کا آغاز ہوا، ملک کے چاروں صوبوں سے آنے والے طلباء کی تعداد تقریبًاچھ سو تھی ، حضرت مولانا محمدحسن صاحب نے ''دورۂ صرف و نحو'' کرایا ، ١٠اگست کو شیخ الحدیثحضرت مولانا سید محمود میاں صاحب نے دورۂ صرف ونحو کے طلباء سے'' اِسلام کی حقانیت اور دیگر تمام مذاہب پر اِس کی برتری'' کے موضوع پر بیان فرمایا۔دورہ کا اِختتام ٢٤شعبان المعظم ١٤٢٩ھ / ٢٧اگست ٢٠٠٨ء کوہوا،والحمد للہ۔ ١٥ شعبان المعظم کو جامعہ مدنیہ جدید کے طلباء کی بڑی تعداد نے اجتماعی روزہ رکھا جن کے لیے سحری اور افطاری کا اِنتظام کیا گیا۔ ٢٢اگست ٢٠٠٨ء کوجناب حافظ فرید احمد صاحب کراچی سے جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اور جامعہ کی مسجد حامد میں نمازِجمعہ ادا کی اور شیخ الحدیث حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب سے ملاقات کی نیز جامعہ کی تعلیمی و تعمیری مصروفیات کو دیکھ کر خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔ ٢٤شعبان المعظم ١٤٢٩ھ / ٢٧اگست ٢٠٠٨ء کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب نے دورۂ صرف ونحو کے طلباء سے اَ لوداعی بیان فرمایا۔