ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2008 |
اكستان |
|
تھے اور قریب قریب رہتے تھے اَور کونسی قومیں ایسی ہوسکتی ہیں کہ جن کو ہمارے بجائے لایا جائے گا اور وہ ہم جیسے نہیں ہوں گے تو اِس پر یہ سوال صحابۂ کرام کے ذہن میں آیا اور معقول بات تھی تورسولِ کریم علیہ الصلٰوة والتسلیم نے جو اِس کا جواب دیا ہے وہ بالکل مختلف اَنداز میں دیا ہے یہ نہیں فرمایا کہ اگر مکہ والے نہیں مانیں گے مدینہ والے نہیں مانیں گے آس پاس کے قبائل جن میں سے مسلمان ہوکر لوگ آئے تھے وہ لوگ نہیں مانیں گے تو پھر اُن کے بجائے فلاں اَور فلاں آجائیں گے ،یہ جواب نہیں فرمایا۔ جواب میں فرمایا کہ باہر کے لوگ جو ہیں عجمی لوگ جن کی زبان بھی عربی نہیں جیسے سلمانِ فارسی رضی اللہ عنہ کی طرف اِشارہ کیا کہ یہ اور اِن کی قوم تو وہ تو عرب بھی نہیں ہیںعربی زبان بھی اِن کی نہیں فارسی زبان ہے ،وہ اور اُن کی قوم ١ عجم کے بڑے بڑے امام : تو بعد میں دیکھنے میں آیا کہ واقعی فارسی بولنے والوں کے علاقے میں بڑے بڑے خادمانِ دین پیدا ہوئے خادمانِ اِسلام پیدا ہوئے تو آپ اَنداز فرمائیں یہ جتنے بھی بڑے بڑے محدث ہیں امام بخاری رحمة اللہ علیہ بخارا کے ہیں، محمد ابن ِ یحییٰ ذُہلی نیشاپو ر کے نیشاپور فارسی زبان والا فارسی علاقہ ہے،یہ امام بخاری کے اُستاد ہیں امام مسلم کے اُستاد ہیں۔ اِمام مسلم بھی اِسی علاقے کے تھے، ابن ِ ماجہ بھی اِسی علاقے کے تھے، دارمی بھی اِسی علاقے سمرقند کی طرف کے تھے، ابن ِ خزیمہ وہ بھی اِسی علاقے کے تھے، حاکم نیشاپوری کہلاتے تھے اِنہوں نے بہت بڑی بڑی کتابیں لکھیں، ترمذی ترمذ کے تھے وہ بھی یہی علاقہ بنتا ہے۔ ایسی کتابیں لکھیں کہ جن کو عرب اور غیر عرب ساری دُنیا نے تسلیم کیا ہے اور خدا جانے یہ مراد ہو (نبی علیہ السلام کی)کہ تم لوگ اگر کوتاہی کروگے تو دینی علوم کو مرتب کرنے والے مدوّن کرنے والے اِس کے لیے وقت لگانے والے جان کھپانے والے اللہ تعالیٰ اِن(فارَس کے) لوگوں میں پیدا فرمادیں گے تواُنہوں نے بالکل اِسی طرح کیا ہے کام کہ جیسے اُنہوں نے وقف کردی ہو اپنی زندگی اور اُن کے سامنے سوائے اِس کام کے دُوسرا کوئی کام نہیں تو اللہ نے اُن کو عزت بھی بخشی اُن کو کرامتیں بخشیں ایسی کرامتیں بھی ہوئیں جو لوگوں نے دیکھیں۔امام بخاری رحمة اللہ علیہ کے مزار سے خوشبو آتی رہی ہے لوگ وہ مٹی لے جاتے رہے ہیں حتّٰی کہ پھر کسی بزرگ نے دُعاء کی کہ یہ چیز ختم ہوجائے تو پھر وہ ختم ہوگئی یہ اللہ تعالیٰ نے دِکھایا ہے بندوں کو تو یہ حضرات ١ مشکوة شریف ص ٥٨٠