ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2008 |
اكستان |
|
مہربانی فرماکرمسئلہ کی وضاحت فرمایئے۔ 33۔ مولانااحمدشاہ بخاری نے اپنی کتاب تحقیق فدک میں اختلافی روایات کاذمہ دار زہری کو ٹہرایا ہے۔ یہ کتاب جامعہ کے کتب خانے میں ہوگی اُسے مطالعہ فرمائیں۔ 34 ۔ مذہب ِشیعہ پرقمرالدین صاحب سیالوی کی کتاب ہے اُس میں زہری کوشیعہ قراردیاہے کیونکہ اُصولِ کافی اورفروع ِکافی میں محمدبن سلیم سے بہت سی روایات منقول ہیں۔ 35 ۔ زہری پررجال میں کافی بحث ہے۔ بالاتفاق مسلمہ شخصیت نہیں ہیں۔ یہ مدلّس ہیں ۔ 36 ۔ مرسل ہیں اورمدرج ہیں۔ اُن کی مرسلات کو ائمہ فن نے شرالمرسلات قراردیاہے۔ اِس مختصرخط میں تفصیل کی گنجائش نہیں ہے۔ 37 ۔ میں نے ایک مسلمہ ضابطہ تحریرکیاتھا کہ کردارصحابہ دین کی مستقل بنیادہے جوقرآن اور سنت سے ثابت ہے۔ اُن کے لیے رضائے الٰہی بنص ِقطعی ثابت ہے۔ اُن کی آپس میں محبت اور اُلفت یقینی اور حتمی ہے جس کوکلمہ '' رُحَمَآئُ بَیْنَہُمْ ۔ فَاَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِہ اِخْوَانًا ''سے ظاہر کیا گیاہے۔ اَب اگرکوئی روایت اُن کی کردارکُشی کرے یااُن کے تباغض کوظاہرکرے توہم اُس روایت کو تسلیم نہیں کریں گے کیونکہ ہم قرآن اوررسول پرایمان لانے کے مکلف ہیں اِس پرہی ہماری نجات موقوف ہے۔ رواةِ روایت پرایمان لانے کے مکلف نہیں ہیں جبکہ اُن کی روایت کامضمون نص کے خلاف ہو۔ 38 ۔ یقیناً حضرت عائشہ کی عمرکامسئلہ اِیمانیات میں سے نہیں ہے اورنہ ہم سے اِس بارے میں بازپرس ہوگی۔یہ ایک روایت کی تاریخی تحقیق ہے ہرعالم کواِختیارہے دِل کولگے مان لے ورنہ ر د کر د ے۔ 39 ۔ میرے نزدیک یہ صرف ایک تاریخی روایت ہے۔ متقدمین ِاحناف اورمالکیہ نے اِس روایت سے کہیں استدلال نہیں کیا اورنہ کوئی استنباط کیا۔ یہ روایت ِتزوج قدیم کتابوں میں پائی ہی نہیں جاتی۔ مؤطاامام مالک میں نہیں ہے مؤطاامام محمدمیں نہیں ہے ۔امام ما لک کے فتاویٰ مدونة الکبریٰ میں کہیںاِس سے استدلال نہیں ہے کتاب الآثارمیں نہیں ہے ۔امام محمدکی ظاہرالروایہ کی چھ کتابوں میں نہیںہے۔ امام یوسف کی