ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2002 |
¾اكستان Ù |
|
نام کتاب : شرح احادیث حروفِ سبعہ تالیف : ڈاکٹر مفتی عبدالواحد صاحب صفحات : ٤٨ ناشر : دارالافتاء جامعہ مدنیہ کریم پارک لاہور قیمت : حدیث شریف میں آتا ہے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ''اِنَّ ھٰذَا الْقُرْاٰن اُنْزِلَ عَلی سَبْعَةِ اَحْرُفِ ''بلا شبہہ یہ قرآن سات حروف پر نازل کیا گیا ہے ان سات حروف سے کیا مراد ہے زیر تبصرہ رسالہ میں اسی کی تفصیل و تشریح بیان کی گئی ہے آج کل منکرین حدیث اورخوارج چونکہ شدومدسے قرائٰ ت سبعہ کا انکار کر رہے ہیں اور نہ صفحہ نمبر 63 کی عبارت صرف انکار بلکہ اُن پر طعن وتشنیع کر رہے ہیں اس لیے ان لوگوں سے نبرد آزما ہونے کے لیے اس رسالہ کامطالعہ ضروری ہے اس رسالہ کے مطالعہ سے جہاں مندرجہ بالاحدیث کی کماحقہ تشر یح وتوضیح ہوتی ہے وہیں منکرینِ حدیث اور خوارج کا رد بھی ہوتاہے۔ اللہ تعالی ڈاکٹر صاحب کی محنت کو قبول فرمائے اورمز ید کی توفیق دے ۔(ن۔ا)