ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2002 |
¾اكستان Ù |
|
عبارت قیمت : ٥٠ حضرت مولانا اشرف علی تھانوی کی جہاں اور بہت سی کتب کو قبو لیتِ عام اور شہرتِ دوام حاصل ہوئی ہے وہیں آپ کے علم تجوید سے متعلق ایک ر سالہ '' جمال القرآن ''کو بھی غیر معمولی پذیرائی ملی ہے، یہ رسالہ پاک و ہند کے تمام مدارس میں داخل درس اورنصاب تجوید کا اہم حصہ ہے۔ بہت سے اکابر قراء نے اپنے اپنے انداز میںاس کی شروحات لکھی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ''انوار الفرقان'' بھی جما ل ا لقرآن کی جدید شرح ہے جو جامعہ مدنیہ لاہور کے استاذ تجوید و قراء ٰ ت حضرت مولانا قاری محمد رمضان صاحب نے تالیف کی ہے۔ لائقِ مصنف ،حضرت مولانا قاری سیّد حسن شاہ صاحب مدفون جنت البقیع مدینہ منورہ کے ممتاز شاگرد وں میںسے ہیں آپ نے اس شرح میں اپنے شیخ مکرم کے افادات کو عمدہ انداز صفحہ نمبر 61 کی عبارت میںپیش کیا ہے ،آپ کی یہ کاوش طلباء ِ تجوید کے لیے یقینًا مفید و کارآمد ہوگی۔ ٭ نام کتاب : السیرة (ششماہی مجلہ) مدیر : سیّد فضل الرحمن صفحات : ٤١٦ سائز : ٢٣٣٦١٦ ناشر : زوا ر اکیڈیمی پبلی کیشنز ناظم آباد کراچی قیمت : ١٠٠ زیر نظر مجلہ ''السیرة ''ڈاکٹر غلام مصطفی صاحب کی سر پرستی میں ہرچھ ماہ بعد کراچی سے شائع ہوتا ہے جس میں عمومًا حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ اور تعلیمات سے متعلق مضامین شائع کیے جاتے ہیں ،اس وقت ہمارے پیش نظر اس مجلہ کا شمارہ نمبر ٣ ہے جس میں سیرت طیبہ سے متعلق مختلف عنوانات پر بہت سے مضامین درج کیے گئے ہیں یہ مجلہ اس لحاظ سے دیگر مجلات سے امتیازی حیثیت کا حامل ہے کہ اس میں جہاں حضور اکر م صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ کے مختلف گوشوںکو اجاگر کیا جا تاہے وہیں اس میں تاریخی معلومات اورعلم وادب کی چاشنی بھی پائی جاتی ہے۔ ٭ نام کتاب : تجارت کے اسلامی اصول و احکام ترتیب : ڈاکٹر مفتی عبدالواحد صاحب صفحات : ١٤٦