Deobandi Books

عورت کا فتنہ اور اُس سے بچنے کے اسباب

ِس کتاب

13 - 44
حضرت جابر﷜سے مَروی ہے کہ نبی کریمﷺنے کسی عورت کو (اچانک)دیکھا،پس آپﷺ حضرت زینب بنت جحش﷝کے پاس تشریف لے گئے اور اپنی حاجت پوری فرمائی پھرآپﷺ اپنے صحابہ کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: بیشک عورت شیطان کی صورت میں آتی ہے،پس جوشخص اِس میں سے کچھ محسوس کرے اُس چاہیئے کہ اپنے اہل کے پاس چلے جائے ،اِس لئے کہ یہ اُس کے دل میں جو آیا ہے اُس کو کم کردے گا۔إِنَّ الْمَرْأَةَ تُقْبِلُ فِي صُورَةِ شَيْطَانٍ،فَمَنْ وَجَدَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَلْيَأْتِ أَهْلَهُ فَإِنَّهُ يُضْمِرُ مَا فِي نَفْسِهِ۔(ابوداؤد:2151)
مسلم شریف کی روایت میں ہے: بیشک عورت شیطان کی صورت میں آتی ہے اور شیطان کی صورت میں جاتی ہے،پس جب تم میں سے کوئی کسی عورت کو دیکھ لے(اور اُسے شہوت محسوس ہو)تو اُسے چاہیئے کہ اپنے اہل کے پاس آجائےاِس لئے کہ یہ اُس کے دل کے خیال کو لوٹادے گا۔إِنَّ الْمَرْأَةَ تُقْبِلُ فِي صُورَةِ شَيْطَانٍ، وَتُدْبِرُ فِي صُورَةِ شَيْطَانٍ، فَإِذَا أَبْصَرَ أَحَدُكُمُ امْرَأَةً فَلْيَأْتِ أَهْلَهُ، فَإِنَّ ذَلِكَ يَرُدُّ مَا فِي نَفْسِهِ۔(مسلم:1403)
سنن دارمی کی روایت میں ہے : جس شخص  کی نگاہ کسی عورت پر پڑجائے اور وہ اُسے اچھی لگے تو اُسے چاہیئے کہ اپنے اہل کے پاس چلا جائے اِس لئے کہ اُس(اہل کے پاس)بھی وہی ہے جو اُس(اجنبیہ)کے پاس ہے۔ أَيُّمَا رَجُلٍ رَأَى امْرَأَةً تُعْجِبُهُ فَلْيَقُمْ إِلَى أَهْلِهِ، فَإِنَّ مَعَهَا مِثْلَ الَّذِي مَعَهَا۔(الدارمی:2261)
حضرت عائشہ صدیقہ﷝فرماتی ہیں کہ نبی کریمﷺمسجد میں تشریف فرماتھے کہ اچانک سے  قبیلہ مُزینہ ایک عورت زینت اختیار کی ہوئی ناز کے ساتھ چلتی ہوئی  مسجد میں داخل ہوئی ،آپﷺنے اِرشاد فرمایا: اے لوگو! اپنی عورتوں کو زینت کی چیزیں پہننے اور مسجد میں ناز کے ساتھ چلنے سے منع کرو اِس لئے کہ بنی  
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عورت کا فتنہ اور اُس سے بچنے کے اسباب 4 1
3 عورت کا فتنہ : 4 1
4 عورت کا فتنہ کیا ہے: 6 1
5 (1) عورت کے جسم کا فتنہ : 7 1
6 فتنہ کا سدِّ باب: 8 1
7 پہلا سدِّ باب : پردہ کا حکم اور اِظہارِ زینت کی مُمانعت: 8 1
8 دوسرا سدِّ باب : بدنظری کی مُمانعت: 16 1
9 تیسرا سدِّ باب : جلدی نکاح کا حکم : 23 1
10 (2) عورت کی زبان کا فتنہ : 24 1
11 فتنہ کا سدِّ باب: 28 1
12 (3) مَردوں کی عقلوں پر حاوی ہونے کا فتنہ: 30 1
13 عورت کے فتنے سے بچنے کیلئے چند اہم طریقے : 34 1
14 (1)دعاء: 34 13
15 (2)ہمّت و کوشش: 34 13
16 (3)حصولِ علم: 35 13
17 (4)نیک صحبت: 36 13
18 (5)ٹی وی اور انٹرنیٹ سے اجتناب: 36 13
19 (6)پردہ کا اہتمام: 37 13
20 (7)حفاظتِ نظر: 38 13
21 (8)جلدی نکاح کرنا: 38 13
22 (9)روزہ رکھنا: 39 13
23 (10)عورتوں کے مجمع سے اجتناب کریں: 39 13
24 (11)ذکر و تلاوت اور عبادات کا اہتمام: 43 13
25 عورتیں اپنے آپ کو فتنہ بننے سے کیسے بچائیں : 44 1
29 بد نظری کا عذاب 18 1
30 بد نظری سے بچنے کے فضائل و انعامات 19 1
31 عورتوں کیلئے بھی بد نظری جائز نہیں 21 1
32 نکاح کی برکت سے اللہ تعالیٰ عفّت اور پاکدامنی عطاء فرماتے ہیں 23 1
33 زبان کا غلط استعمال جہنم میں جانے کا ذریعہ ہے 29 1
Flag Counter