Deobandi Books

محبت الہیہ کی عظمت

ہم نوٹ :

7 - 34
بچوں کی ہے، کاروبار کی ہے، لیکن ان کے قلب میں ہماری محبت اشد ہے یعنی سب محبتوں سے زیادہ ہماری محبت ہے۔ اﷲ تعالیٰ نے جملۂ خبریہ سے ہمیں اس کی اطلاع فرمائی۔ اس میں ایک خاص نکتہ جو مجھے (انگلینڈکے) اسی سفر میں اﷲ تعالیٰ نے عطا فرمایا کہ اﷲ تعالیٰ نے حکم نہیں دیا کہ مجھ سے محبت اشد کرو۔ امر نہیں فرمایا، خبر دی ہے، جملۂ انشائیہ سے نہیں جملۂ خبریہ سے فرمایا، اس میں ایک خاص راز ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے اس آیت میں سارے عالم کو بتادیا کہ جس کے دل میں میرا ایمان اور یقین اُتر جاتا ہے اور جس کی آنکھیں ہمیں پہچان لیتی ہیں، جو دل کی آنکھوں سے ہماری تجلیات کا مشاہدہ کرلیتا ہے، ایمان کی بدولت جس کی آنکھوں سے اندھا پن ختم ہوجاتا ہے، جوصحیح طریقے سے ہماری عظمتوں کو سمجھ لیتا ہے اور جس کو ہمارا جمال نظر آجاتا ہے، تو یقیناً اس کو ہم سے اشد محبت ہوجائے گی، لہٰذا اپنے جمال کے کمال کی وجہ سے اﷲ تعالیٰ نے حکم نہیں دیا کہ مجھ سے محبت کرو۔ اگر میرے جمال سے تم باخبر ہوجاؤگے، تو یقیناً تمہارے دل میں یہ بات پیدا ہوجائے گی اور مجھ سے محبت پر مجبور ہوگے۔ باکمال اور باجمال آدمی سےیہ نہیں سنوگے کہ مجھ سے محبت کرو کیوں کہ صاحبِ جمال جانتا ہے کہ میرے  کمالِ حسن کی وجہ سے یہ خود مجھ سے محبت کریں گے۔ کیا لیلیٰ نے مجنوں سے کہا تھا کہ مجھ سے محبت کرو،یا وہ خود اس کے نمک سے پاگل ہوگیا تھا؟ تو جب لیلیٰ کو اس کی ضرورت نہیں، تو مولیٰ کو اس کی ضرورت کیسے ہوگی جو تمام دنیا کی لیلاؤں کا خالق ہے اور ان کو نمک دیتا ہے؟ بتاؤ دنیا کی لیلاؤں کو حسن کون دیتا ہے؟ تو جو مولیٰ سارے عالم کی تمام لیلاؤں کو نمک دیتا ہے، جس کا حسن مولیٰ کی بھیک ہے، وہ لیلیٰ تو یہ نہیں کہتی کہ اے مجنوں! مجھ سے محبت کر، کیوں کہ وہ جانتی ہے کہ میرا حسن خود اس کو پاگل کردے گا۔
تو جو اﷲ تعالیٰ سے باخبر ہوجائے گا، جس کے دل پر ان کا جمال منکشف ہوجائے گا، جس کے قلب و جاں میں اﷲ تعالیٰ کی ذاتِ پاک کی عظمت کا جھنڈا لہراجائے گا، وہ خود بخود اﷲ پر دیوانہ ہوجائے گا،اس لیے جملۂ خبریہ سے فرمایا کہ اس میں اﷲ تعالیٰ کے کمالِ حسن اور  کمالِ جمال اور کمالِ عظمت کا راز پوشیدہ ہے۔ جو باکمال ہوتا ہے اور باجمال ہوتا ہےحکم نہیں دیتا کہ مجھ سے محبت کرو! اﷲتعالیٰ تو مولائے کائنات ہیں اور خالقِ نمکیاتِ لیلائے کائنات ہیں۔ پس جس نے اﷲ کو پہچان لیا وہ خود بخود اﷲ پردیوانہ ہوجاتا ہے، اﷲ تعالیٰ اس کو اپنا دیوانہ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اﷲ تعالیٰ سے اشدّ محبت کی وجہ کیا ہے؟ 6 1
3 تاریخِ عظمتِ الٰہیہ کس روشنائی سے لکھی گئی؟ 8 1
4 صحابہ کے خونِ شہادت سے وفاداری کا سبق 8 1
5 بدنظری کرنے والوں کے لیےحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددعا 10 1
6 اﷲ تعالیٰ نے ہر انسان کو نظر بچانے کی طاقت دی ہے 10 1
7 توبہ کا مرہم ہنگامی حالت کے لیے ہے 11 1
8 مومن جیتے جی خدا پر فدا ہوتا ہے 12 1
9 خونِ آرزومطلعِ آفتابِ قرب ہے 12 1
10 اﷲ تعالیٰ قلبِ شکستہ کو اپنا مسکن بناتے ہیں 14 1
11 اﷲ کا حکم ہماری خواہشوں سے بڑھ کر ہے 14 1
12 عاشقِ مولیٰ غیر اﷲ کا عاشق نہیں ہوسکتا 15 1
14 سچے عاشق کی نظر رضائے محبوب پر ہوتی ہے 16 1
15 اﷲ سے بڑھ کر کوئی محبت کرنے والا نہیں 18 1
16 اﷲ تعالیٰ کے باوفا بندے کون ہیں؟ 18 1
17 عشق مجازی کی ہولناک تباہ کاریاں 19 1
18 محبتِ الٰہیہ کی مٹھاس حاصل کرنے کا طریقہ 20 1
19 قلبِ شکستہ میں اﷲ کے آنے کے معنیٰ 21 1
20 لذتِ نامِ خدا بے مثل ہے 23 1
21 علم کے تین درجات 24 1
22 وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَشَدُّ حُبًّا لِّلہِ کی ایک عاشقانہ توجیہ 25 1
23 اﷲ تعالیٰ کی محبت مانگنے کی مسنون دعا 26 1
24 عشقِ الٰہی کے حصول کے چار کام 27 1
25 اﷲ تعالیٰ کی محبت کا امتحان کیا ہے؟ 28 1
26 صحبتِ اہل اﷲ کا انعام 30 1
Flag Counter