Deobandi Books

بے پردگی کی تباہ کاریاں

ہم نوٹ :

16 - 34
نہ ٹوکے۔ ہماری طرف سے اوکے یعنی بس کالج کی غیر حاضری نہ ہو،باقی کہیں بھی رہے، کسی بھی لڑکے کے پاس رہے، ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔ پرنسپل صاحب یہ کہہ کر رونے لگے، کیوں کہ باشرع نمازی اور اﷲوالے آدمی تھے۔ لہٰذا اگر میں عشقِ مجازی کے مرض کو بیان کرتا ہوں تو، جس شخص کو میری باتوں سے مناسبت نہ ہو اور اس کو بجائے فائدہ کے یہ اعتراض ہوتا ہوکہ یہاں بار بار یہی مضمون بیان ہوتاہے تو جس کو یہ مضمون اچھا نہ لگے، وہ مفتی رشید احمد صاحب کے یہاں، مولانا صحبانمحمود صاحب کے یہاں، مولانا تقی عثمانی   صاحب کے یہاں یا مولانا مفتی ولی حسن صاحب، غرض بہت سے بزرگوں کی مجلسیں ہورہی ہیں وہاں چلا جائے، اختر کو چھوڑدے، ایسےشخص کو یہاں فائدہ بھی نہیں ہوگا۔ میں تو ہیضے  کے مریض کو ہیضے ہی کا انجکشن لگاؤ ں گا، لہٰذا جس شخص کو مجھ سے مناسبت نہ ہو وہ میری مجلس میں نہ آئے۔ حکیم الامت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ بزرگوں سے فائدہ ہمیشہ دو قسم کے لوگوں کو ہوتا ہے:یاتو اس بزرگ سے انتہائی محبت ہو کہ اس کی ہر بات اچھی   معلوم ہو یا انتہائی سمجھدار ہوکہ اس کو ہر بات سمجھ میں آجائے کہ اس میں یہ نکتہ ہے۔ اگر آدمی بے وقوف ہے یا غیر عاشق ہے جس کو حسنِ ظن نہیں، ایسے لوگوں کو فائدہ نہیں ہوتا۔
میں پھر اعلان کرتا ہوں کہ میری اِصلاح کی فکر چھوڑ دو۔ مریض کو حق نہیں ہے کہ وہ ڈاکٹر کی اصلاح کرے۔ اگر آپ کو میری بات اچھی اور مفید لگے آپ آئیے سر آنکھوں پر، ہم آپ کے لیے دعا گو ہیں عرفات میں،منیٰ میں، مزدلفہ میں، روضۂمبارک کے سامنے،    بیت اﷲمیں کہ اے خدا! جو خانقاہ میں آئے محروم نہ جائے، اس کو صاحبِ نسبت بنا دے۔
میری دعا اور میرے آہ و نالوں کی قدر کرو۔بہت نالائق و احمق ہے وہ عورت جس نے مجھے یہ فون کیاہے کہ صاحب حسنِ مجازی کا انجام بیان کرنے سے عورت کی بے حرمتی ہوتی ہے۔ اگر وہ عورت آج نہ آئی ہو تو جو خواتین آئی ہیں اس عورت تک میرایہ پیغام پہنچا دیں کہ وہ آیندہ ہر گز ہمارے یہاں نہ آئے۔ میں یہی مضمون ہمیشہ بیان کرتا ہوں جس کا آج کل ہیضہ پھیلا ہوا ہے، جس سے امت کے بچے تبا ہ ہورہے ہیں۔
کاش! اُس جوڑے کو جو شملہ گیا ہوا تھا کوئی مولوی، کوئی اﷲ والا سکھاتا کہ بیٹا اپنی بیوی کو باہر بے پردہ مت لے جاؤ، ایسا نہ ہو کہ تمہاری بیوی کی حرمت لٹ جائے۔چناں چہ ان دونوں 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 سب سے برکت والا نکاح کون سا ہے ؟ 6 1
3 صحابہ کرام اور اکابر کے نکاح میں سادگی 7 1
4 نکاح میں اسراف کا وبال 7 1
5 نکاح میں گناہ کی رسمیں 8 1
6 رزق میں بے برکتی کا سبب 8 1
7 عزت کس سے ملتی ہے؟ 9 1
8 عقل پر عذاب کی علامت 9 1
9 عشقِ مجازی سے بچنے کا مراقبہ 10 1
10 عشق مجازی کی بربادیاں 11 1
11 عورت کی حرمت کس میں ہے؟ 12 1
12 ایئر ہوسٹسوں کی ذلت آمیز ملازمت 14 1
13 بے پردگی کا عبرتناک انجام 14 1
14 بدنظری سے ازدواجی زندگی کی بربادی 18 1
15 مریض کو معالج پر اعتراض کا حق نہیں 19 1
16 حسنِ فانی کا پوسٹ مارٹم کرنا کسی کی بے حرمتی نہیں 20 1
17 متقی شوہر بیوی سے زیادہ محبت کرتا ہے 21 1
18 بے وقوفی خدا کا قہر ہے 21 1
19 شیخ پر اعتراض کرنا محرومی کی علامت ہے 22 1
20 عشقِ مجازی کا علاج 23 1
21 بدفعلی سے بچنے کا واحد راستہ حسینوں سے دوری ہے 26 1
22 صحبتِ اہل اﷲ کی نعمت 27 1
23 پاکستان اسلامی سلطنت ہے 27 1
24 صلہ رحمی کے حق دار کون ہیں؟ 28 1
25 زبان قابو میں رکھیں 29 1
26 نکاح کرنا کب سنت ہے؟ 29 1
Flag Counter