Deobandi Books

بے پردگی کی تباہ کاریاں

ہم نوٹ :

15 - 34
پاکستان میں مری ہے ایسے ہی ہندوستان میں شملہ ہے۔ اُس زمانے میں وہاں انگریزوں کے بنگلے ہوتے تھے، گرمی کا موسم تھا، ایک انگریز افسر کے بنگلے پر بندوق لیے دو گورے فوجی چوکیدار کھڑے تھے۔یہ مسٹر اپ ٹو ڈیٹ ٹائی لگائے ہوئے اپنی بے پردہ نوجوان بیوی کو خوب بنا سنوار کر اس کے فیشن دِکھا رہے تھے کہ یہ زمانہ ماڈرن زمانہ ہے، ہم تعلیم یافتہ اور ترقی یافتہ لوگ ہیں۔ نعوذ باﷲ!اب حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کا پرانا زمانہ نہیں رہا۔ ذرا اب اس ترقی یافتہ زمانے کی بے پردگی کا عذاب سنیے جو حکیم الامت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ نے اپنے وعظ میں بیان کیا اور جسے آج میں مسجد میں بیان کررہا ہوں۔ ان دونوں چوکیداروں کو لندن سے آئے ہوئے سال بھر ہوگیا تھا، شہوت کی آگ لگی ہوئی تھی، بے پردہ عورت کو دیکھا تو بتاؤ کیا حال ہوا ہوگا؟ ارے ظالمو! اسی لیے کہتا ہوں کہ اپنے اوپر رحم کرو، اب بھی میری تقریر کی قدر کرلو اور اگر پھر بھی تم کو فائدہ نہیں ہوتا تو خانقاہ میں آنا چھوڑ دو۔ عورت کو بے پردہ پھراتے ہو لیکن ایک پاؤ گوشت تھیلے میں چھپا کر لے جاتے ہو کہ کہیں چیل نہ اُڑا لے جائے، ایک پاؤ دودھ کو بلی سے چھپاتے ہو کہ کہیں بلی دودھ نہ پی جائے اور ایک ہزار کے نوٹ جیب میں ہیں تو جیب پر ہاتھ رکھتے ہوکہ کوئی جیب کترا ہاتھ نہ دِکھا دے، جبکہ ان چیزوں میں خود چل کر جانے کی صلاحیت نہیں ہے۔ نوٹ میں اتنی طاقت نہیں کہ چل کر جیب کترے کے پاس چلا جائے، دودھ میں اتنی طاقت نہیں کہ بلی کے پاس چلا جائے، گوشت میں اتنی طاقت نہیں کہ اڑ کر چیل کے پاس پہنچ جائے لیکن عورت کے اندر یہ خاصیت ہے کہ وہ خود سے کہیں چلی جائے۔ اخبارات میں پڑھتے ہیں کہ عورتیں عاشق ہوکر گھر سے بھاگ گئیں۔ تو ایک پاؤ دودھ کی قدر کرنے والو! ایک پاؤ گوشت کی حفاظت کرنے والو! جیب میں ایک ہزار کے نوٹ پر ہاتھ رکھ کر جیب کتروں سے بچانے والو! اپنی بہو بیٹیوں کو اکیلے بھیجتے ہوئے تمہیں شرم و غیرت نہیں آتی؟
میں ناظم آباد میں بیس سال رہا ہوں۔ وہاں میرے ایک دوست نے جو ایک کالج کے پرنسپل تھے، ایک قصہ سنایا کہ میرے پاس ایک صاحب آئے، انہوں نے کہا کہ میری لڑکی تین دن سے گھر نہیں آئی،دیکھیے کیا آپ کے رجسٹر میں اس کی حاضری لگی ہوئی ہے؟ میں نے کہا کہ تمہاری لڑکی روزانہ سارے سبجیکٹ میں حاضر رہتی ہے، اب یہاں سے تمہارے گھر نہ جائے تو ہم اس کے ذمہ دار نہیں۔ تو ابّا جان کہتے ہیں:OK,OK کوئی بھی اس کو 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 سب سے برکت والا نکاح کون سا ہے ؟ 6 1
3 صحابہ کرام اور اکابر کے نکاح میں سادگی 7 1
4 نکاح میں اسراف کا وبال 7 1
5 نکاح میں گناہ کی رسمیں 8 1
6 رزق میں بے برکتی کا سبب 8 1
7 عزت کس سے ملتی ہے؟ 9 1
8 عقل پر عذاب کی علامت 9 1
9 عشقِ مجازی سے بچنے کا مراقبہ 10 1
10 عشق مجازی کی بربادیاں 11 1
11 عورت کی حرمت کس میں ہے؟ 12 1
12 ایئر ہوسٹسوں کی ذلت آمیز ملازمت 14 1
13 بے پردگی کا عبرتناک انجام 14 1
14 بدنظری سے ازدواجی زندگی کی بربادی 18 1
15 مریض کو معالج پر اعتراض کا حق نہیں 19 1
16 حسنِ فانی کا پوسٹ مارٹم کرنا کسی کی بے حرمتی نہیں 20 1
17 متقی شوہر بیوی سے زیادہ محبت کرتا ہے 21 1
18 بے وقوفی خدا کا قہر ہے 21 1
19 شیخ پر اعتراض کرنا محرومی کی علامت ہے 22 1
20 عشقِ مجازی کا علاج 23 1
21 بدفعلی سے بچنے کا واحد راستہ حسینوں سے دوری ہے 26 1
22 صحبتِ اہل اﷲ کی نعمت 27 1
23 پاکستان اسلامی سلطنت ہے 27 1
24 صلہ رحمی کے حق دار کون ہیں؟ 28 1
25 زبان قابو میں رکھیں 29 1
26 نکاح کرنا کب سنت ہے؟ 29 1
Flag Counter