Deobandi Books

بے پردگی کی تباہ کاریاں

ہم نوٹ :

12 - 34
ہے، ٹی بی ہو رہی ہے؟ کہنے لگا کہ نہیں! ایک لڑکے نے مجھے حالتِ زنا کی ننگی فلم دِکھا دی جس کو ویڈیو کہتے ہیں، اب چھ مہینے ہوگئے میں نے نماز نہیں پڑھی، ہر وقت ناپاک رہتاہوں، میرا خیال ہر وقت وہیں لگا رہتا ہے، سجدے میں بھی وہیں خیال رہتا ہے، نماز پڑھتاہوں توسجدے میں وہی ننگی فلم سامنے ہوتی ہے۔ آہ! اُمت کی بربادی پر آج اگر یہ موضوع اختر زیادہ بیان کرتا ہے تو بعض احمق اور بےوقوفوں کو یہ اِشکال ہوتاہے کہ صاحب یہ مرض یہاں کیوں زیادہ بیان کیا جاتا ہے؟ میں جسمانی حکیم بھی ہوں، میرے پاس ایسے اُجڑے ہوئے، ویران نوجوان آئے جنہوں نے کہاکہ ہم زہر کھا لیں گے۔ بدکاری، بدعملی سے اتنا زیادہ منہ کالا کیا کہ اب ہمارےاندرطاقت نہیں رہی اورشادی ہونے والی ہے، ہمارا علاج کرو۔انہیں یہ زہرکیوں کھانا پڑا؟ اس پر میرا شعر ہے     ؎
حسینوں  سے  جسے  پالا  پڑا  ہے
اسے  بس  سنکھیا  کھانا  پڑا  ہے
اس کے دو معنیٰ ہیں: اگر جدائی ہوگئی اور حسین کو نہیں پایا تو اس کے غم میں سنکھیا کھا کر مرگئے اور اگر وہ معشوقہ مل گئی تو اسٹاک اتنا زیادہ ضایع کردیا کہ نامرد ہوگئے، اب سنکھیا کا کشتہ کھانا پڑا، دونوں حالتوں میں یعنی حالتِ وصل میں بھی اور جدائی میں بھی سنکھیا کھانا پڑا۔ عشقِ مجازی کی بربادیوں کی اتنی داستانیں میرے سینے میں ہیں کہ اگر حسن وعشق کے تصادم کی بربادیوں اور صحت کی خرابیوں اورایمان کی ویرانیوں پر کتاب لکھوں تو پانچ ہزار صفحے کی کتاب ہوگی، پھر بھی میں نے ایک مختصر سی کتاب لکھی ہے اس کا نام ’’روح کی بیماریاں اور ان کاعلاج‘‘ہےکتب خانہ میں دستیاب ہے اس کو پڑھیے۔
عورت کی حرمت کس میں ہے؟
اگر کسی شخص کو میرایہ موضوع پسند نہ آئے وہ میری خانقاہ چھوڑ دے۔ میرے پاس نہ وہ مرد آئے اور نہ وہ عورت آئے جس کو میری تقریر سے مناسبت نہ ہو اور وہ کہتی ہو کہ جب آپ حسن کی ویرانیاں اور عورت کی بے حرمتی بیان کرتے ہیں تو مجھے بہت پریشانی ہوتی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 سب سے برکت والا نکاح کون سا ہے ؟ 6 1
3 صحابہ کرام اور اکابر کے نکاح میں سادگی 7 1
4 نکاح میں اسراف کا وبال 7 1
5 نکاح میں گناہ کی رسمیں 8 1
6 رزق میں بے برکتی کا سبب 8 1
7 عزت کس سے ملتی ہے؟ 9 1
8 عقل پر عذاب کی علامت 9 1
9 عشقِ مجازی سے بچنے کا مراقبہ 10 1
10 عشق مجازی کی بربادیاں 11 1
11 عورت کی حرمت کس میں ہے؟ 12 1
12 ایئر ہوسٹسوں کی ذلت آمیز ملازمت 14 1
13 بے پردگی کا عبرتناک انجام 14 1
14 بدنظری سے ازدواجی زندگی کی بربادی 18 1
15 مریض کو معالج پر اعتراض کا حق نہیں 19 1
16 حسنِ فانی کا پوسٹ مارٹم کرنا کسی کی بے حرمتی نہیں 20 1
17 متقی شوہر بیوی سے زیادہ محبت کرتا ہے 21 1
18 بے وقوفی خدا کا قہر ہے 21 1
19 شیخ پر اعتراض کرنا محرومی کی علامت ہے 22 1
20 عشقِ مجازی کا علاج 23 1
21 بدفعلی سے بچنے کا واحد راستہ حسینوں سے دوری ہے 26 1
22 صحبتِ اہل اﷲ کی نعمت 27 1
23 پاکستان اسلامی سلطنت ہے 27 1
24 صلہ رحمی کے حق دار کون ہیں؟ 28 1
25 زبان قابو میں رکھیں 29 1
26 نکاح کرنا کب سنت ہے؟ 29 1
Flag Counter