Deobandi Books

بے پردگی کی تباہ کاریاں

ہم نوٹ :

23 - 34
ہوتاہے، صحابہ سے لے کر انبیاء تک کسی کو نہیں چھوڑتے، سب پر اعتراض کرتے ہیں کہ اِن میں یہ خرابی ہے اُن میں وہ خرابی ہے۔ ہمارے بزرگوں کا راستہ ادب کا راستہ ہے، اس قسم کے لٹریچر پڑھنے لکھنے والوں کا راستہ نہیں ہے  ؎ 
اے    خدا    جوئیم    توفیقِ    ادب
بے  ادب  محروم  ماند  از  فضلِ  رب 
اے اﷲ! ہم آپ سے ادب کی توفیق مانگتے ہیں کیوں کہ بے ادب اﷲ کے فضل سے      محروم ہوتا ہے۔
عشقِ مجازی کا علاج
اب عشقِ مجازی کا علاج بتاتا ہوں۔ بتاؤ وہ لڑکا جو چھ مہینے سے بے نمازی ہوگیا تھا، چہرہ پیلا ہوگیا تھا، ہڈیاں نکل آئی تھیں اگر میرے پاس نہ آتا تو مر نہ جاتا؟ پھر میں نے اس کو علاج بتایا۔ عشقِ مجازی کا مرض بڑی مشکل سے نکلتا ہے، جان لیوا ہے، قبرستان تک پہنچا دیتا ہے۔
لہٰذا سب لوگ سن لیں عشقِ مجازی کا علاج! حکیم الامت مجدد الملت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی رحمۃ اﷲعلیہ نے ایک علاج بتا یا کہ اگر کسی حسین پر نظر پڑ جائے اور اس کی محبت دل سے نہ نکل رہی ہوتو عشقِ مجازی، غیراﷲ کی محبت کو دل سے نکالنے کا علاج سن لیجیے: نمبر ۱:صاف کپڑے پہن کر، عطر لگا کر پانچ تسبیح لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ کی پڑھیں۔ جب لَااِلٰہَ پڑھیں، تو دل میں خیال کریں کہ دل میں جتنے غیراﷲ کے بت گھسے ہیں سب کو میں نے دل  سے نکال دیا اور جب اِلَّا اللہُ کہیں تو خیال کریں کہ دل میں اﷲکا نور آگیا اور میری لَااِلٰہَ عرشِ اعظم پر پہنچ کر اﷲسے مل گئی۔ مشکوٰۃ شریف کی حدیث ہے کہ جب بندہ زمین پر لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ پڑھتا ہے، تو یہ اِلٰہَ  اِلَّا اللہُ ساتوں آسمان پار کرکے اﷲتعالیٰ سے ملاقات کرتی ہے۔ مشکوٰۃ شریف کی روایت ہے:
لَا اِلٰہَ اِلَّااللہُ لَیْسَ لَھَا حِجَابٌ دُوْنَ اللہِ5 ؎
_____________________________________________
5؎  جامع الترمذی:191/2، باب بعد بیان باب عقد التسبیح بالید،ایج ایم سعید۔ذکرہ بلفظ دون اللہ حجاب/ مشکوۃ المصابیح: 21/2 (2313)، باب ثواب التسبیح و التحمید، المکتبۃ الامدادیۃ ، ملتان
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 سب سے برکت والا نکاح کون سا ہے ؟ 6 1
3 صحابہ کرام اور اکابر کے نکاح میں سادگی 7 1
4 نکاح میں اسراف کا وبال 7 1
5 نکاح میں گناہ کی رسمیں 8 1
6 رزق میں بے برکتی کا سبب 8 1
7 عزت کس سے ملتی ہے؟ 9 1
8 عقل پر عذاب کی علامت 9 1
9 عشقِ مجازی سے بچنے کا مراقبہ 10 1
10 عشق مجازی کی بربادیاں 11 1
11 عورت کی حرمت کس میں ہے؟ 12 1
12 ایئر ہوسٹسوں کی ذلت آمیز ملازمت 14 1
13 بے پردگی کا عبرتناک انجام 14 1
14 بدنظری سے ازدواجی زندگی کی بربادی 18 1
15 مریض کو معالج پر اعتراض کا حق نہیں 19 1
16 حسنِ فانی کا پوسٹ مارٹم کرنا کسی کی بے حرمتی نہیں 20 1
17 متقی شوہر بیوی سے زیادہ محبت کرتا ہے 21 1
18 بے وقوفی خدا کا قہر ہے 21 1
19 شیخ پر اعتراض کرنا محرومی کی علامت ہے 22 1
20 عشقِ مجازی کا علاج 23 1
21 بدفعلی سے بچنے کا واحد راستہ حسینوں سے دوری ہے 26 1
22 صحبتِ اہل اﷲ کی نعمت 27 1
23 پاکستان اسلامی سلطنت ہے 27 1
24 صلہ رحمی کے حق دار کون ہیں؟ 28 1
25 زبان قابو میں رکھیں 29 1
26 نکاح کرنا کب سنت ہے؟ 29 1
Flag Counter