Deobandi Books

بے پردگی کی تباہ کاریاں

ہم نوٹ :

21 - 34
آخر   او    دم   زشت   پیرِ   خر
یہاں پیر کے معنیٰ بڈھا ہے اور خر کے معنیٰ گدھا۔کس پر ایمان دے رہے ہو؟کہاں جان دے رہے ہو؟ اب اس پر بھی کہہ دو کہ بھئی اب ہم مولانا رومی کی کتاب بھی نہیں پڑھیں گے، کیوں کہ اس میں بھی عورت کی بے حرمتی نظر آرہی ہے۔ ارے اپنا احترام لے کر تم یہاں سے کہیں اور چلی جاؤ، مجھے نہیں چاہیے ایسی سامعات، نہ ایسے سامعین جن کی کھوپڑی میں اتنی بھی عقل نہ ہو۔ ایسے نادانوں کو مجھ سے فائدہ نہیں ہو گا، وہ بلا وجہ اپنی زندگی ضایع کرتے ہیں۔ میں اس عورت سے کہتا ہوں کہ خبردار!وہ ہمارے یہاں نہ آئے۔ بتاؤ! مولانا رومی کے اس شعر سے نوجوانوں کو عقل آتی ہے یا نہیں؟ بتاؤ! ایسے شعر سے امت کے ایمان کی حفاظت ہوتی ہے یا نہیں؟
متقی شوہر بیوی سے زیادہ محبت کرتا ہے
اب میں ایک بات اور بتادوں، اگر تمہارے شوہربھی یہ شعر سن لیں، تواپنی بیوی کو تھوڑی حقیرسمجھیں گے۔ ارے ان کی نظر غیروں سے بچ جائے گی۔یاد رکھو! ان اشعار سے، میری تقریروں سے اور خدائے تعالیٰ کے فضل وکرم سے جس کا شوہر جتنا زیادہ اﷲ والا بنے گا اُس کو اِن بے پردہ پھرنے والی عورتوں کے بالوں اور گالوں سے نفرت ہو جائے گی اور تمہارا شوہر تمہاری عزت کرے گا۔ یہ مسئلہ بتا رہا ہوں کہ شوہر جتنا متقی ہوتا ہے اتنی اس کو اپنی بیوی سے محبت بڑھ جاتی ہے،کیوں کہ جب اس کے قلب میں دوسری عورتوں کے گال اور کالے بال سے نفرت ہوگی، تو تمہاری قدر اور بڑھ جائے گی۔ اور اگر تمہارا شوہر تاک جھانک کرے گا اور دوسری عورتوں کے حسن کا احترام کرے گا، تو پھر سمجھ لو تمہارا کیا حشر ہوگا۔
بے وقوفی خدا کا قہر ہے
حد ہوگئی اس بد گمانی کی! اب اگر میں کہہ دوں کہ گناہوں سے، اﷲ تعالیٰ کی نافرمانی سے جو عیش وعشرت ملے تو ایسے عیش و عشرت پر لعنت ہے تو یہ عشرت صاحب بیٹھے ہوئے ہیں،یہ کھڑے ہوجائیں اور کہہ دیں کہ صاحب! آپ نے میری بے حرمتی کردی۔ ارے 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 سب سے برکت والا نکاح کون سا ہے ؟ 6 1
3 صحابہ کرام اور اکابر کے نکاح میں سادگی 7 1
4 نکاح میں اسراف کا وبال 7 1
5 نکاح میں گناہ کی رسمیں 8 1
6 رزق میں بے برکتی کا سبب 8 1
7 عزت کس سے ملتی ہے؟ 9 1
8 عقل پر عذاب کی علامت 9 1
9 عشقِ مجازی سے بچنے کا مراقبہ 10 1
10 عشق مجازی کی بربادیاں 11 1
11 عورت کی حرمت کس میں ہے؟ 12 1
12 ایئر ہوسٹسوں کی ذلت آمیز ملازمت 14 1
13 بے پردگی کا عبرتناک انجام 14 1
14 بدنظری سے ازدواجی زندگی کی بربادی 18 1
15 مریض کو معالج پر اعتراض کا حق نہیں 19 1
16 حسنِ فانی کا پوسٹ مارٹم کرنا کسی کی بے حرمتی نہیں 20 1
17 متقی شوہر بیوی سے زیادہ محبت کرتا ہے 21 1
18 بے وقوفی خدا کا قہر ہے 21 1
19 شیخ پر اعتراض کرنا محرومی کی علامت ہے 22 1
20 عشقِ مجازی کا علاج 23 1
21 بدفعلی سے بچنے کا واحد راستہ حسینوں سے دوری ہے 26 1
22 صحبتِ اہل اﷲ کی نعمت 27 1
23 پاکستان اسلامی سلطنت ہے 27 1
24 صلہ رحمی کے حق دار کون ہیں؟ 28 1
25 زبان قابو میں رکھیں 29 1
26 نکاح کرنا کب سنت ہے؟ 29 1
Flag Counter