Deobandi Books

بے پردگی کی تباہ کاریاں

ہم نوٹ :

28 - 34
اسلامی سلطنت کی تعریف یہ ہے کہ وہاں کا بادشاہ یعنی سربراہِ مملکت مسلمان ہو اور اسلامی قانون جاری کرنے کی قدرت رکھتا ہو، پھر وہ اپنی بشری و ایمانی کمزوری سے کسی بڑی مملکت سے ڈر جائے یا اپنے ملکی حالات سے ڈر جائے اور اسلامی احکامات نافذ نہ کر سکے، تو وہ سلطنت اسلامی ہی رہے گی،کیوں کہ اس نے اپنی قدرت کو استعمال نہیں کیا، تو وہ مسلمان بادشاہ یا وزیرِ اعظم یا صدر قدرت کے استعمال نہ کرنے کا تو مجرم ہوگا، لیکن وہ مملکت اسلامی ہی رہے گی جہاں حکمران کو اسلامی قانون نافذ کرنے کی قدرت حاصل ہو۔ اس تعریف سے تمام ممالک جہاں کے حکمران مسلمان ہیں وہ سب اسلامی مملکتیں ہیں،لہٰذا پاکستان اسلامی مملکت ہے اور ہمارے ا ن وزرائے اعظم کو قدرت ہے یا نہیں؟ اس پاکستان کی ایک انچ زمین کے لیے جان دینا شہادت ہے۔ پاکستان بزرگوں، اولیاء اﷲ کے آہ ونالوں اور دعاؤں سے بنا ہے، وہ علماء اور اولیاء اللہ میرے سامنے ہیں جنہوں نے اس کے بنانے میں محنتیں کیں، ان میں میرے شیخ شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃاﷲ علیہ بھی ہیں، لہٰذا اﷲ تعالیٰ اس سلطنت کی حفاظت فرمائے اور ہمیں ہندوکی غلامی سے بچائے۔ بعض بے وقوف ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ اس سے تو اچھا ہے اس وطن کو ہندو لے لیں لَاحَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ کتنا بڑا جملہ ہے یہ! خدا ان کو توبہ کی توفیق نصیب کرے اور انہیں معاف کردے، ورنہ یہ بہت خطرناک جملہ ہے۔
صلہ رحمی کے حق دار کون ہیں؟
ایک بات اور عرض کرنا ہے کہ صلہ رحمی کا بھی خاص خیال رکھو ، آج کل اس معاملےمیں لوگوں میں بہت لاپروائی پائی جاتی ہے۔وَاتَّقُوا اللہَ الَّذِیۡ تَسَآءَلُوۡنَ بِہٖ وَالۡاَرۡحَامَ9؎  ارحام رحم سے ہے۔عام لوگ اپنے ہی ماں باپ سے نیک سلوک کرنے کو صلہ رحمی سمجھتے ہیں، لیکن علامہ آلوسی السیدمحمود بغدادی رحمۃ اللہ علیہ تفسیر روح المعانی میں فرماتے ہیں کہ شادی ہوجانے کے بعد بیوی کے ماں باپ بھی صلہ رحمی یعنی خونی رشتوں کے برابر ہوجاتے ہیں،یعنی جس طرح اپنے ماں باپ کا ادب لازم ہے اور جیسے اپنے ماں باپ اور دادا  دادی کے حقوق ہوتے ہیں، ایسے ہی بیوی سے جو رشتے بنتے ہیں ان کا حق بھی ویسا ہی ہو جاتا ہے، یعنی وہ بھی صلہ رحمی میں داخل ہوجاتے ہیں۔اب تفسیر روح المعانی کی عبارت عرض کرتاہوں:
_____________________________________________
9؎   النسآء : 1
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 سب سے برکت والا نکاح کون سا ہے ؟ 6 1
3 صحابہ کرام اور اکابر کے نکاح میں سادگی 7 1
4 نکاح میں اسراف کا وبال 7 1
5 نکاح میں گناہ کی رسمیں 8 1
6 رزق میں بے برکتی کا سبب 8 1
7 عزت کس سے ملتی ہے؟ 9 1
8 عقل پر عذاب کی علامت 9 1
9 عشقِ مجازی سے بچنے کا مراقبہ 10 1
10 عشق مجازی کی بربادیاں 11 1
11 عورت کی حرمت کس میں ہے؟ 12 1
12 ایئر ہوسٹسوں کی ذلت آمیز ملازمت 14 1
13 بے پردگی کا عبرتناک انجام 14 1
14 بدنظری سے ازدواجی زندگی کی بربادی 18 1
15 مریض کو معالج پر اعتراض کا حق نہیں 19 1
16 حسنِ فانی کا پوسٹ مارٹم کرنا کسی کی بے حرمتی نہیں 20 1
17 متقی شوہر بیوی سے زیادہ محبت کرتا ہے 21 1
18 بے وقوفی خدا کا قہر ہے 21 1
19 شیخ پر اعتراض کرنا محرومی کی علامت ہے 22 1
20 عشقِ مجازی کا علاج 23 1
21 بدفعلی سے بچنے کا واحد راستہ حسینوں سے دوری ہے 26 1
22 صحبتِ اہل اﷲ کی نعمت 27 1
23 پاکستان اسلامی سلطنت ہے 27 1
24 صلہ رحمی کے حق دار کون ہیں؟ 28 1
25 زبان قابو میں رکھیں 29 1
26 نکاح کرنا کب سنت ہے؟ 29 1
Flag Counter