Deobandi Books

بے پردگی کی تباہ کاریاں

ہم نوٹ :

11 - 34
انہوں نے مجھ سے کہا کہ اگر خانقاہ امدادیہ اشرفیہ گلشن اقبال بلاک نمبر۲ کی تقریریں ہم نے نہ سنی ہوتیں اور اﷲ کے غضب اور قہر اور قبرستان میں حسن کی ویرانیاں اور اپنا قبر میں جانا سامنے نہ ہوتا توہم زِنا میں مبتلاہوجاتے۔
حضرت تھانوی رحمۃ اﷲعلیہ فرماتے ہیں کہ عشقِ مجازی کا مرض تین قسم کا ہوتا ہے، بعض لوگوں کوحسین لڑکوں سے عشق ہوتا ہے، لڑکیوں کی طرف اُنہیں بالکل میلان نہیں ہوتا اور بعض کو حسین لڑکیوں کی طرف میلان ہوتا ہے، اُن کو لڑکوں سے گھن آتی ہے اور بعض کو دونوں طرف میلان ہوتاہے یعنی لڑکا مل گیا اس سے منہ کالا کرلیا اور لڑکی مل گئی تو اس سے منہ کالا کرلیا۔ اب بتاؤ یہ حسن کی بے حرمتی ہے یا نہیں؟ میں صرف عورتوں کو نہیں کہتا، حسین لڑکوں کا بھی نام لیتا ہوں۔ جب میں کہتا ہوں کہ اگر تم کو کسی حسین لڑکے سے عشق ہے تو قبرستان میں جاکردیکھو کہ اس کے گال اور بال کا کیا حال ہے اورگناہوں کے اعضا کس طرح خاک ہوگئے، سب چیزیں مٹی ہوگئیں۔ تم جن گالوں کو بوسہ دیتے تھے اور  جن آنکھوں سے متأثر تھے، ذرا قبرستان میں تلاش کرو کہ وہ مٹیاں کہاں گئیں اسی لیے میرا شعر ہے     ؎
کسی    خاکی  پہ   مت   کر  خاک  اپنی  زندگانی   کو
جوانی  کر  فدا  اس  پر  کہ  جس  نے  دی  جوانی  کو
عشق مجازی کی بربادیاں 
بعض لوگ کہتے ہیں کہ آپ کے ہاں عشقِ مجازی اور بدنظری کا موضوع زیادہ رہتا ہے۔ میں اُن کو یہ جواب دیتا ہوں کہ کسی گاؤں میں ہیضہ پھیلا ہو تو زُکام اور نزلہ کی فکر کی جائے گی یا ہیضے کی؟ بد نظری، حسن کی عریانی،  ویڈیو، سینما، فلمی گانے آج ہمارے نوجوان بچوں کو کس طرح تباہ کررہے ہیں۔ گھر میں مینڈک کی طرح بیٹھنے والو! تمہیں کیاپتا کہ کیا ہورہا ہے؟ جب تک حسن کی ویرانیاں اور قبرستان کے حالات نہیں بیان کیے جائیں گے، ہمارے نوجوانوں کے ایمان ان ٹیڈیوں سے جو ننگی پھر رہی ہیں ضایع ہوتے رہیں گے۔ 
ایک بہت شریف سید نوجوان کو میں نے دیکھا کہ اس کا چہرہ پیلا پڑگیا تھا، چہرے کی ہڈیاں اُبھرآئی تھیں اور آنکھیں اندر کو دھنس گئی تھیں۔ میں نے پوچھا کہ تمہیں کیا ہورہا 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 سب سے برکت والا نکاح کون سا ہے ؟ 6 1
3 صحابہ کرام اور اکابر کے نکاح میں سادگی 7 1
4 نکاح میں اسراف کا وبال 7 1
5 نکاح میں گناہ کی رسمیں 8 1
6 رزق میں بے برکتی کا سبب 8 1
7 عزت کس سے ملتی ہے؟ 9 1
8 عقل پر عذاب کی علامت 9 1
9 عشقِ مجازی سے بچنے کا مراقبہ 10 1
10 عشق مجازی کی بربادیاں 11 1
11 عورت کی حرمت کس میں ہے؟ 12 1
12 ایئر ہوسٹسوں کی ذلت آمیز ملازمت 14 1
13 بے پردگی کا عبرتناک انجام 14 1
14 بدنظری سے ازدواجی زندگی کی بربادی 18 1
15 مریض کو معالج پر اعتراض کا حق نہیں 19 1
16 حسنِ فانی کا پوسٹ مارٹم کرنا کسی کی بے حرمتی نہیں 20 1
17 متقی شوہر بیوی سے زیادہ محبت کرتا ہے 21 1
18 بے وقوفی خدا کا قہر ہے 21 1
19 شیخ پر اعتراض کرنا محرومی کی علامت ہے 22 1
20 عشقِ مجازی کا علاج 23 1
21 بدفعلی سے بچنے کا واحد راستہ حسینوں سے دوری ہے 26 1
22 صحبتِ اہل اﷲ کی نعمت 27 1
23 پاکستان اسلامی سلطنت ہے 27 1
24 صلہ رحمی کے حق دار کون ہیں؟ 28 1
25 زبان قابو میں رکھیں 29 1
26 نکاح کرنا کب سنت ہے؟ 29 1
Flag Counter