Deobandi Books

بے پردگی کی تباہ کاریاں

ہم نوٹ :

20 - 34
خلیفہ ملا مولانا جلال الدین رومی، لیکن ساری دنیا میں ان کا ڈنکا پٹ گیا۔ بیس سال سے میں اپنی تقریر پر لوگوں کا شکریہ سن رہا ہوں اور دعائیں لے رہاہوں۔بیس سال میں مجھے پہلی مرتبہ ایسا ٹیلی فون ملا کہ اپنی تقریر میں تم حسن کے جو پرخچے اڑاتے ہو اور حسن کا پوسٹ مارٹم کرتے ہو اس سے تو عورت کی بے حرمتی ہوتی ہے۔
حسنِ فانی کا پوسٹ مارٹم کرنا کسی کی بے حرمتی نہیں
کیا یہ عورت کی حرمت ہورہی ہے کہ وہ سڑکوں پر ننگی پھر رہی ہیں؟ میرا مقصد  بے پردہ پھرنے والی عورتوں کے حسن کا پوسٹ مارٹم ہوتا ہے، تاکہ لوگ ان کے چکر میں پھنس کر برباد نہ ہوں۔ میں حسنِ مجازی کے پوسٹ مارٹم میں لڑکوں کو بھی شامل کرتا ہوں، بہت سے لوگوں کو نوجوان لڑکوں سے عشق بازی کا مرض ہے، ان کے گال او ر کالے بال بھی اس میں شامل ہیں۔ بوڑھا ہونے کے بعد ان جوانوں میں کیا رہے گا؟ اس پر میرا شعر ہے     ؎
کمر  جھک  کے  مثلِ   کمانی  ہوئی
کوئی  نانا   ہوا    کوئی   نانی  ہوئی
اس شعر میں کسی کی بے حرمتی ہورہی ہے؟ میں اس عورت سے جس نے مجھے یہ فون کیا تھا کہوں گا کہ قونیہ میں مولانا رومی کی قبر پر جا کر یہی بات کہہ دے جو مجھ سے فون پر کہی کہ  حسن فانی کا پوسٹ مارٹم کرنے سے عورت کی بے حرمتی ہورہی ہے۔ اب حسنِ فانی کے زوال پر مولانا رومی کا بھی شعر سنیے     ؎
زلفِ  جعد   و  مشکبار  و  عقل  بر
آخر   او    دم    زشت    پیرِ  خر
اے انسانو، اے ایمان والو! جن کی زُلف کالی ہے، گھنگھریالی ہے، مشک بار ہے، مشک کی خوشبو آرہی ہے، عقل بر ہے، عقل کو اُڑا لے جا رہی ہے، ان پر ایمان مت دو، ان پر جان مت دو۔ جب یہ کالی زلفوں والی عورتیں بڈھی ہوجائیں گی، تو ان کی چُٹیا بڈھے گدھے کی دُم معلوم ہوگی۔ یہ کس کا کلام ہے؟ اختر جلال الدین رومی رحمۃ اﷲ علیہ کے فارسی شعر کا ترجمہ پیش کررہا ہے کہ خبردار! کسی کی کالی زلفوں پہ مت جانا، بڑھاپے میں اُن کی یہ چُٹیا بڈھے گدھے کی دُم معلوم ہوگی     ؎
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 سب سے برکت والا نکاح کون سا ہے ؟ 6 1
3 صحابہ کرام اور اکابر کے نکاح میں سادگی 7 1
4 نکاح میں اسراف کا وبال 7 1
5 نکاح میں گناہ کی رسمیں 8 1
6 رزق میں بے برکتی کا سبب 8 1
7 عزت کس سے ملتی ہے؟ 9 1
8 عقل پر عذاب کی علامت 9 1
9 عشقِ مجازی سے بچنے کا مراقبہ 10 1
10 عشق مجازی کی بربادیاں 11 1
11 عورت کی حرمت کس میں ہے؟ 12 1
12 ایئر ہوسٹسوں کی ذلت آمیز ملازمت 14 1
13 بے پردگی کا عبرتناک انجام 14 1
14 بدنظری سے ازدواجی زندگی کی بربادی 18 1
15 مریض کو معالج پر اعتراض کا حق نہیں 19 1
16 حسنِ فانی کا پوسٹ مارٹم کرنا کسی کی بے حرمتی نہیں 20 1
17 متقی شوہر بیوی سے زیادہ محبت کرتا ہے 21 1
18 بے وقوفی خدا کا قہر ہے 21 1
19 شیخ پر اعتراض کرنا محرومی کی علامت ہے 22 1
20 عشقِ مجازی کا علاج 23 1
21 بدفعلی سے بچنے کا واحد راستہ حسینوں سے دوری ہے 26 1
22 صحبتِ اہل اﷲ کی نعمت 27 1
23 پاکستان اسلامی سلطنت ہے 27 1
24 صلہ رحمی کے حق دار کون ہیں؟ 28 1
25 زبان قابو میں رکھیں 29 1
26 نکاح کرنا کب سنت ہے؟ 29 1
Flag Counter