Deobandi Books

بے پردگی کی تباہ کاریاں

ہم نوٹ :

17 - 34
فوجی چوکیداروں نے بندوق کے زور پر اس اپ ٹو ڈیٹ شخص کی بے پردہ بیوی کو زبردستی گھسیٹا اور شوہر کے سامنے منہ کالا کیا۔ دیکھو حضرت تھانوی رحمۃاﷲ علیہ کے وعظ میں یہ قصہ ہے۔ اور ماڈرن بنو! اور اپنی بہو بیٹیوں کو بازاروں میں بے پردہ اور ننگا پھراؤ! اور یہ عذاب دیکھو یعنی شوہر ٹائی لگائے اپ ٹو ڈیٹ بنا ہوا کھڑا ہے اور اپنی بیوی کی ڈیٹ ایکسپائر ہوتے دیکھ رہا ہے کہ اس کے ساتھ کیا ہو رہاہے اور کچھ کرنے کی ہمت نہیں تھی، کیوں کہ وہ بندوق والے تھے۔
اگر یہ برقعہ میں ہوتی تو یہ انجام نہ ہوتا۔ آج تک کسی برقعہ والی عورت سے زِنا نہیں ہوا۔ اگر ہوا تو پہلے وہ بے پردہ ہوئی تب مبتلا ہوئی۔ اگر پردہ میں رہتی تو محفوظ رہتی، اس لیے  اﷲ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو حکم دیا کہ خبر دار اپنی نگاہ کو کسی کی بیوی، کسی کی بیٹی، کسی کی بہو، کسی کی خالہ، کسی کی بہن، کسی کی ماں پر نہ ڈالو۔ یہ ہے عورت کا احترام، یہ احترام نہیں ہے کہ میں یہ مضمون بیان کرنا چھوڑ دوں اور تم سانڈکی طرح پھرتی رہو۔ اگر تمہیں اپنی اصلاح مقصود ہے تو تم کو یہی سننا پڑے گا۔ بتاؤ! عورتوں کا احترام تقویٰ میں ہے یااﷲ تعالیٰ کی نافرمانی میں ہے کہ عورت کے حسن کو اتنا زیادہ دِکھایا جائے، جس سے لوگ اس کے عشق میں مبتلا ہوجائیں۔
جو خواتین پردہ سے رہتی ہیں، نماز روزے والی ہیں ان سے ہم خود دعا کے لیے کہتے ہیں۔ الحمد للہیہاں مجمع میں بہت سی ایسی اﷲ والی خواتین آتی ہیں جن کی دعاؤں کے ہم مشتاق ہیں اور وہ اس بات کی شہادت بھی دے سکتی ہیں کہ جب کبھی ان کا ٹیلی فون آیا تو میں نے کہا کہ مجھے بھی دعا میں یاد رکھنا۔ اگر میرے قلب میں ان ماؤں بہنوں کااحترام نہ ہوتا تو میں ان سے دعاؤں کی درخواست کیوں کرتا؟ لیکن میں چاہتا ہوں کہ کوئی آپ کی بیٹیوں کی عزت نہ لوٹے۔ آپ ان کو پردہ میں رکھیں، برقعہ اُڑھائیں۔ یہ بے پردگی کا عذاب ہے کہ لوگ عورتوں کو اغوا کرکے ان کے ساتھ منہ کالا کر کے ان کو جان سے مار دیتے ہیں، اسی لیے حکم ہے کہ اگر گھر سے نکلو تو پردہ سے نکلو، شادی بیاہ میں سادہ لباس میں جاؤ، تمہارےحسن پر کسی کی نظر نہ پڑے، تمہارا حسن تمہارے شوہر کو مبارک ہو۔
میں اپنے دوستوں سے یہی کہتا ہوں کہ جب کوئی حسین لڑکا نظر آئے تو فوراً کہو کہ اے خدا! اس کے حسن کو اس کی بیوی کے لیے مبارک فرما۔ کیوں بھئی! کوئی بیوی اپنے حسین 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 سب سے برکت والا نکاح کون سا ہے ؟ 6 1
3 صحابہ کرام اور اکابر کے نکاح میں سادگی 7 1
4 نکاح میں اسراف کا وبال 7 1
5 نکاح میں گناہ کی رسمیں 8 1
6 رزق میں بے برکتی کا سبب 8 1
7 عزت کس سے ملتی ہے؟ 9 1
8 عقل پر عذاب کی علامت 9 1
9 عشقِ مجازی سے بچنے کا مراقبہ 10 1
10 عشق مجازی کی بربادیاں 11 1
11 عورت کی حرمت کس میں ہے؟ 12 1
12 ایئر ہوسٹسوں کی ذلت آمیز ملازمت 14 1
13 بے پردگی کا عبرتناک انجام 14 1
14 بدنظری سے ازدواجی زندگی کی بربادی 18 1
15 مریض کو معالج پر اعتراض کا حق نہیں 19 1
16 حسنِ فانی کا پوسٹ مارٹم کرنا کسی کی بے حرمتی نہیں 20 1
17 متقی شوہر بیوی سے زیادہ محبت کرتا ہے 21 1
18 بے وقوفی خدا کا قہر ہے 21 1
19 شیخ پر اعتراض کرنا محرومی کی علامت ہے 22 1
20 عشقِ مجازی کا علاج 23 1
21 بدفعلی سے بچنے کا واحد راستہ حسینوں سے دوری ہے 26 1
22 صحبتِ اہل اﷲ کی نعمت 27 1
23 پاکستان اسلامی سلطنت ہے 27 1
24 صلہ رحمی کے حق دار کون ہیں؟ 28 1
25 زبان قابو میں رکھیں 29 1
26 نکاح کرنا کب سنت ہے؟ 29 1
Flag Counter