Deobandi Books

بے پردگی کی تباہ کاریاں

ہم نوٹ :

6 - 34
بے پردگی کی تباہ کاریاں
اَلْحَمْدُلِلہِ وَکَفٰی وَسَلَامٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی  اَمَّا بَعْدُ
فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَفَمَنۡ زُیِّنَ لَہٗ  سُوۡٓءُ عَمَلِہٖ  فَرَاٰہُ حَسَنًا ؕ1؎
وَقَالَ تَعَالٰی قُلۡ لِّلۡمُؤۡمِنِیۡنَ یَغُضُّوۡا مِنۡ  اَبۡصَارِہِمۡ وَ یَحۡفَظُوۡا فُرُوۡجَہُمۡ ؕ 2؎
آج سنت کے مطابق ایک نکاح ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ نماز سے پہلے نکاح ہوجائے، لیکن اگر مضمون سمیٹنا مشکل ہوگیا تو پھر ان شاء اﷲ بعد نمازِ جمعہ نکاح ہوگا اور نکاح کے متعلق بھی کچھ بات سنائی جائے گی، بلکہ آج زیادہ تر نکاح کےمتعلق مسائل بیان کیے جائیں گے۔
سب سے برکت والا نکاح کون سا ہے ؟
سرورِ عالم صلی اﷲ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں:
اِنَّ اَعْظَمَ النِّکَاحِ بَرَکَۃً اَیْسَرُہٗ مُؤْنَۃً3؎
سب سے زیادہ برکت والا نکاح وہ ہے جس میں خرچ کم ہو اور سادگی ہو۔ بے جا اخراجات میں پیسہ اُڑانے سے بہتر ہے کہ وہی پیسہ بچا کر اپنی بیٹی کو دے دو، داماد کو دے دو، مسجد میں دری بچھوا دو، کسی طالبِ علم کا خرچہ برداشت کرلو،غرض اپنے شیخ سے مشورہ کر کے کسی صحیح مصرف میں لگادو۔ دعوتِ ولیمہ جو مسنون ہے وہ لڑکے کے لیے ہے جس کے گھر بیوی آتی ہے 
_____________________________________________
1؎        فاطر: 8النور:30  کنز العمال: 16/299، باب فی اٰداب النکاح،مؤسسۃ الرسالۃ/مشکوٰۃالمصابیح:2/ 268،کتاب النکاح،المکتبۃ القدیمیۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 سب سے برکت والا نکاح کون سا ہے ؟ 6 1
3 صحابہ کرام اور اکابر کے نکاح میں سادگی 7 1
4 نکاح میں اسراف کا وبال 7 1
5 نکاح میں گناہ کی رسمیں 8 1
6 رزق میں بے برکتی کا سبب 8 1
7 عزت کس سے ملتی ہے؟ 9 1
8 عقل پر عذاب کی علامت 9 1
9 عشقِ مجازی سے بچنے کا مراقبہ 10 1
10 عشق مجازی کی بربادیاں 11 1
11 عورت کی حرمت کس میں ہے؟ 12 1
12 ایئر ہوسٹسوں کی ذلت آمیز ملازمت 14 1
13 بے پردگی کا عبرتناک انجام 14 1
14 بدنظری سے ازدواجی زندگی کی بربادی 18 1
15 مریض کو معالج پر اعتراض کا حق نہیں 19 1
16 حسنِ فانی کا پوسٹ مارٹم کرنا کسی کی بے حرمتی نہیں 20 1
17 متقی شوہر بیوی سے زیادہ محبت کرتا ہے 21 1
18 بے وقوفی خدا کا قہر ہے 21 1
19 شیخ پر اعتراض کرنا محرومی کی علامت ہے 22 1
20 عشقِ مجازی کا علاج 23 1
21 بدفعلی سے بچنے کا واحد راستہ حسینوں سے دوری ہے 26 1
22 صحبتِ اہل اﷲ کی نعمت 27 1
23 پاکستان اسلامی سلطنت ہے 27 1
24 صلہ رحمی کے حق دار کون ہیں؟ 28 1
25 زبان قابو میں رکھیں 29 1
26 نکاح کرنا کب سنت ہے؟ 29 1
Flag Counter