Deobandi Books

بے پردگی کی تباہ کاریاں

ہم نوٹ :

14 - 34
اﷲوالی عورتوں کا بے حد احترام کرتاہوں، ان کی دعاؤں کامیں محتاج ہوں، میں ان سے سوال بھی کرتا رہتا ہوں کہ ہم کو بھی دعاؤں میں یاد رکھنا۔ جب ہم کسی کے حسن کی ویرانیاں بیان کرتے ہیں تو اس سے مراد وہ عورتیں ہیں جو بس اسٹاپوں پر ننگی پھر رہی ہیں، مخلوط تعلیم میں شامل ہیں، لڑکو ں کو اشارے کررہی ہیں اور ہمارے نوجوان بچوں کاایمان ضایع کررہی ہیں۔ میں اِس حسن کا احترام کروں؟ ایسے حسن کے احترام پر میں لعنت بھیجتا ہوں جو ہمارے نوجوان بچوں کا ایمان ضایع کردے۔
ایئر ہوسٹسوں کی ذلت آمیز ملازمت
میرا ہوائی جہاز پر رات دن سفر کا اتفاق ہوتا ہے۔ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ معزز گھرانے کی لڑکیاں ہیں،لیکن وہاں دوپٹا اُتارے کھانا لے کر دوڑتی ہیں اور فضائی ماسیاں بنی ہوئی ہیں اور پائلٹ اور ہوائی جہاز کے نوجوانوں اور غیر مردوں کے عملہ کے ساتھ سیٹ پر ٹانگ سے ٹانگ ملا کر بیٹھتی ہیں اور گپ شپ ہورہی ہے،یہاں تک کہ ایک مرتبہ میرے شیخ اور میں بیٹھے ہوئے تھے، عمرہ یا حج کا سفر تھا کہ ایک ایئر ہوسٹس اپنے گھٹنے میرے گھٹنے سے لگا کر قریبی سیٹ پر بیٹھ گئی، تو ہم لوگوں نے فوراً عملے کو اطلاع کی اور جو حکام اور جاننے والے دوست تھے، ان سے کہا کہ بھائی اس لڑکی سے کہہ دو کہیں اور جاکر بیٹھ جائے۔ تو یہ آپ کی بہو بیٹیوں کی نظارہ بازی ہورہی ہے۔ اب بتایئے کہ ان کے حسن کی وہاں بے حرمتی ہورہی ہے یا اختر کی تقریر سے بے حرمتی ہوتی ہے۔تمہیں اس بات کا تو غم نہیں ہوا کہ بہو بیٹیاں باہر بے پردہ پھر رہی ہیں اور مرد ان کو بُری نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ وہاں بے حرمتی نظر نہیں آتی؟ خدا اس کی عقل سے عذاب دور کردے جس نے مجھے ٹیلی فون کیا۔ اس بے پردگی اور عشقِ مجازی سے ایسے ایسے خطرناک حالات پیدا ہوئے، جن کے سننے سے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں، ایسے دو قصے سناتا ہوں۔
بے پردگی کا عبرتناک انجام 
حضرت مولانا تھانوی رحمۃ اﷲعلیہ اپنے وعظ میں بیان کرتے ہیں کہ تقسیمِ ہند  سے پہلے ایک شوہر اپنی اپ ٹو ڈیٹ بیوی کو خوب عمدہ لباس پہنا کر شملہ پہاڑ کی ہوا کھلا رہا تھا۔ جیسے 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 سب سے برکت والا نکاح کون سا ہے ؟ 6 1
3 صحابہ کرام اور اکابر کے نکاح میں سادگی 7 1
4 نکاح میں اسراف کا وبال 7 1
5 نکاح میں گناہ کی رسمیں 8 1
6 رزق میں بے برکتی کا سبب 8 1
7 عزت کس سے ملتی ہے؟ 9 1
8 عقل پر عذاب کی علامت 9 1
9 عشقِ مجازی سے بچنے کا مراقبہ 10 1
10 عشق مجازی کی بربادیاں 11 1
11 عورت کی حرمت کس میں ہے؟ 12 1
12 ایئر ہوسٹسوں کی ذلت آمیز ملازمت 14 1
13 بے پردگی کا عبرتناک انجام 14 1
14 بدنظری سے ازدواجی زندگی کی بربادی 18 1
15 مریض کو معالج پر اعتراض کا حق نہیں 19 1
16 حسنِ فانی کا پوسٹ مارٹم کرنا کسی کی بے حرمتی نہیں 20 1
17 متقی شوہر بیوی سے زیادہ محبت کرتا ہے 21 1
18 بے وقوفی خدا کا قہر ہے 21 1
19 شیخ پر اعتراض کرنا محرومی کی علامت ہے 22 1
20 عشقِ مجازی کا علاج 23 1
21 بدفعلی سے بچنے کا واحد راستہ حسینوں سے دوری ہے 26 1
22 صحبتِ اہل اﷲ کی نعمت 27 1
23 پاکستان اسلامی سلطنت ہے 27 1
24 صلہ رحمی کے حق دار کون ہیں؟ 28 1
25 زبان قابو میں رکھیں 29 1
26 نکاح کرنا کب سنت ہے؟ 29 1
Flag Counter