نوجوان شوہر کا بوسہ لے تو جائز ہے یا نہیں اور اگر کسی حسین لڑکی پر اچانک بلا ارادہ نظر پڑجائے، تو یہ دعا کرو کہ اے خدا! اس کے حسن کو اس کے شوہر کے لیے مبارک فرما۔
بدنظری سے ازدواجی زندگی کی بربادی
بہت سی خواتین بے چاری روتی ہوئی تعویذ لینے آتی ہیں کہ میرا شوہر فلمی دنیا میں پھنس کر غیروں کی طرف مائل ہے، مجھے بھنگن کی طرح سمجھتا ہے۔ آہ! گھر گھر شہوت پرستی کا عذاب ہے اور مجھے یہ تعلیم دی جاتی ہے کہ میں اس مضمون کو نہ بیان کروں۔ بتاؤ! مجھے پورے دو دن سے اس کی بے وقوفی پر اتنا صدمہ، اتنا غم ہے کہ جس کی حد نہیں۔ اکثر عورتیں فون پر روتی ہیں کہ بازاروں میں حسن کی عریانی اور بے پردگی کی وجہ سے وہ اپنے شوہر کی نگاہِ عنایت سے محروم ہیں۔ دوسری عورتوں کو دیکھ کر شوہر اپنی بیوی سے کہتا ہے کہ تو حسن میں کم ہے، میری تو قسمت پھوٹ گئی، رشتہ کے وقت میری ماں نے تجھے ٹھیک سے نہیں دیکھا۔ یہ اس وجہ سے ہے کہ سڑکوں پر پھرنے والی عورتوں پر شیطان زیادہ لائٹ مارتا ہے۔مسمیریزم (Mesmerism) کردیتا ہے، جس کی وجہ سے سڑکوں پر پھرنے والی عورتیں زیادہ حسین لگتی ہیں اور اپنی بیوی کم حسین لگتی ہے، یہ شیطانی مکر ہے۔ اﷲ نے جو دے دی اس پر راضی رہو۔ حدیثِ پاک میں ہے کہ ہماری یہ مسلمان بیویاں جنت میں ان شاء اﷲ حوروں سے زیادہ حسین کردی جائیں گی۔ پرائی چیز کو پرائی چیزسمجھو، کسی کی چیز کو دیکھ کر للچانا اور اپنے دل کو تڑپانا اس سے بڑا بے وقوف کون انسان ہوسکتا ہے؟
آج سے پندرہ سال پہلے ایک صاحب ہسپتال میں داخل ہوئے اور ایک بے پردہ کم عمر نرس سے دل لگا بیٹھے، ان کی بیوی اور خاندان والے میرے پاس آکر رونے لگے کہ ہم تو مرجائیں گے، اس شوہر کے لیے دُعا تعویذ کردیں۔ میں بھی اﷲ سے بہت رویا، تب جاکر اس سے جان بچی اور خاندان جس میں غم کی آگ لگ گئی تھی وہ اس غم سے بچ گیا، اسی لیے کہتا ہوں کہ اس وقت ان مضامین کے بیان کی اشدّ ضرورت ہے۔ بہت سی ایسی لڑکیاں جن کی ابھی شادی نہیں ہوئی مجھ سے اِصلاح کا تعلق رکھتی ہیں انہوں نے خط میں لکھا کہ آپ کی تقریروں سے ہمیں بے حد فائدہ ہوا اور ہم بدنظری سے بچ گئے اوراخباروں میں بھی مردوں کی تصویریں تک نہیں