Deobandi Books

بے پردگی کی تباہ کاریاں

ہم نوٹ :

27 - 34
اس لیے حسینوں سے دور رہو، لڑکیوں سے دور رہو، اَمرد لڑکوں سے دور رہو بلکہ چھوٹی چھوٹی داڑھی والے لڑکوں سے بھی دور رہو جن کو دیکھ کر میلان ہوتا  ہو۔
صحبتِ اہل اﷲ کی نعمت
اور دوستو پانچواں نسخہ بڑا مزیدار ہے، اس میں کوئی محنت بھی نہیں ہے اور بہت پُرلطف بھی ہے۔ وہ کیا ہے؟ جس اﷲ والے سے آپ کو محبت ہو، مناسبت ہو، اس کی صحبت میں جانا اور بیٹھنا ہو، اس سے اصلاحی تعلق قائم کرلیں۔ آپ بتائیے جس کو کسی دینی مربی سے محبت ہے اس کو دیکھنے میں مزہ آتاہے یا نہیں؟ ارے اتنا مزہ آتا ہے کہ مفتی محمد حسن امرتسری رحمۃاﷲ علیہ جامعہ اشرفیہ لاہور کے بانی، بہت بڑے حافظ، عالم اور مفتی حضرت تھانوی رحمۃاﷲ علیہ سے فرماتے ہیں کہ اے میرے شیخ! اگر میں ایک نظر آپ کو دیکھ لوں اور اس کے بعد ہزار سال سجدۂ شکر میں سر رکھوں، تو بھی اﷲ تعالیٰ کی اس نعمت کا حق ادا نہیں ہوسکتا۔ تو یہ پانچواں نمبر جو ہے یعنی صحبتِ اہل اﷲ،یہ دین کی روح ہے، دین اسی سے پھیلا ہے۔ اکبر  الٰہ آبادی کہتے ہیں   ؎
نہ  کتابوں  سے  نہ  وعظوں  سے  نہ  زر  سے  پیدا
دین   ہوتا  ہے   بزرگوں   کی   نظر    سے   پیدا
سن لیجیے! اسلام پھیلا ہی نظرِ نبوت سے ہےحضور صلی اﷲ علیہ وسلم کی نظر سے دین پھیلا، اس کے بعدصحابہ کی نظر سے دین پھیلا، اس کے بعد تابعین کی نظر سے دین پھیلا، اس کے بعد آج تک اولیاء اﷲ کی نگاہوں سے دین پھیل رہا ہے اور قیامت تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ بس مضمون ختم ہوگیا۔
پاکستان اسلامی سلطنت ہے
۱۴؍اگست کو یہاں ایک پروگرام بنایا گیا تھا، چوں کہ آج کل لوگ نظام نہیں سمجھتے پروگرام سمجھتے ہیں،اس لیے مجبوراً انگریزی بولنی پڑتی ہے،لہٰذا آپ سب لوگوں کو مشورہ دے رہا ہوں کہ میرا ۱۴؍اگست کا کیسٹ کسی طرح سے حاصل کرو، اس میں میں نے دلیل سے جواب دیا ہے کہ پاکستان اسلامی سلطنت ہے۔ حکیم الامت مجدد الملت مولانااشرف علی صاحب تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں، جو مفتی محمدشفیع صاحب جیسےعلماء کےشیخ ہیں کہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 سب سے برکت والا نکاح کون سا ہے ؟ 6 1
3 صحابہ کرام اور اکابر کے نکاح میں سادگی 7 1
4 نکاح میں اسراف کا وبال 7 1
5 نکاح میں گناہ کی رسمیں 8 1
6 رزق میں بے برکتی کا سبب 8 1
7 عزت کس سے ملتی ہے؟ 9 1
8 عقل پر عذاب کی علامت 9 1
9 عشقِ مجازی سے بچنے کا مراقبہ 10 1
10 عشق مجازی کی بربادیاں 11 1
11 عورت کی حرمت کس میں ہے؟ 12 1
12 ایئر ہوسٹسوں کی ذلت آمیز ملازمت 14 1
13 بے پردگی کا عبرتناک انجام 14 1
14 بدنظری سے ازدواجی زندگی کی بربادی 18 1
15 مریض کو معالج پر اعتراض کا حق نہیں 19 1
16 حسنِ فانی کا پوسٹ مارٹم کرنا کسی کی بے حرمتی نہیں 20 1
17 متقی شوہر بیوی سے زیادہ محبت کرتا ہے 21 1
18 بے وقوفی خدا کا قہر ہے 21 1
19 شیخ پر اعتراض کرنا محرومی کی علامت ہے 22 1
20 عشقِ مجازی کا علاج 23 1
21 بدفعلی سے بچنے کا واحد راستہ حسینوں سے دوری ہے 26 1
22 صحبتِ اہل اﷲ کی نعمت 27 1
23 پاکستان اسلامی سلطنت ہے 27 1
24 صلہ رحمی کے حق دار کون ہیں؟ 28 1
25 زبان قابو میں رکھیں 29 1
26 نکاح کرنا کب سنت ہے؟ 29 1
Flag Counter