Deobandi Books

اللہ کے با وفا بندے

ہم نوٹ :

26 - 42
اللہ کے دوستوں کی نظر چاہیے، اللہ کے عاشقوں کی نظر چاہیے، اللہ کے دیوانوں کی نظر چاہیے۔ مولانا جلال الدین رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک دن بغداد کے بادشاہ نے لیلیٰ کو بلایا اور لیلیٰ سے کہا؎
گفت  لیلیٰ  را  خلیفہ  کاں  توئی
مثنوی مولانا روم پیش کررہا ہوں۔ بغداد کے بادشاہ نے لیلیٰ کو بلایا اور کیا سوال کیا؟
گفت  لیلیٰ  را  خلیفہ  کاں  توئی
خلیفہ امیرالمؤمنین کہہ رہا ہے کہ اے لیلیٰ! کیا تو ہی وہ ہے    ؎
کز تو  مجنوں شد پریشان  و غوی
کہ تیری محبت میں مجنوں پاگل ہوگیا  ؎
از دگر خوباں  تو   افزوں   نیستی
دوسری حسین لڑکیوں سے تو تُو زیادہ خوبصورت نہیں ہے۔ تو لیلیٰ نے بادشاہ کو ڈانٹا  ؎
گفت خامش چوں تو مجنوں نیستی
اے بغداد کے بادشاہ! خاموش رہ، اس لیے کہ تو مجنوں نہیں ہے     ؎
دیدۂ  مجنوں  اگر  بودے ترا
ہر دو عالم بے  خطر بودے ترا
اگر مجنوں کی آنکھ تجھ کو نصیب ہوتی تو تیری نظر میں دونوں جہاں بے قدر ہوجاتے    ؎؎
دیدارِلیلیٰ کے لیے دیدۂ   مجنوں ہے ضرور
اس کے بعد مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں اے ظالمو! مجنوں کی نظر میں تو یہ بات تھی اور تم اللہ کے کیسے مجنوں ہو؟
عشقِ   مولیٰ   کے    کم    از  لیلیٰ   بود
لیلیٰ کے دیکھنے کے لیے مجنوں کی آنکھ چاہیے اور مولیٰ کو دیکھنے کے لیے مولیٰ کے مجنوں کی نظر چاہیے، مولیٰ کو سمجھنے کے لیے اللہ والوں کی نظر چاہیے، پیغمبروں کی نظر چاہیے، اولیائے اللہ کی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 6 1
3 عظیم الشان دلیل وحدانیت 8 1
4 زبان و رنگ سے بالاتر ایک بے مثل قوم 8 1
5 اللہ کی نشانی 9 1
6 دل کے چین کی تدبیر کیا ہے؟ 11 1
7 تقویٰ سیکھنا نفلی عبادات سے زیادہ ضروری ہے 13 1
8 اہلِ محبت مرتد اور گمراہ نہیں ہوسکتے 14 1
9 اللہ کیسے ملتا ہے؟ 15 1
10 علماء کے رزق کے لیے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک خاص دعا 16 1
11 ایک دلچسپ لطیفہ 16 1
12 حفاظتِ نظر کا راز 17 1
13 آثارِ تجلّئ جذب 19 1
14 اللہ کے باوفا بندوں کی پہلی علامت 19 1
15 باوفا بندوں کی دوسری علامت 20 1
16 کلام اللہ کی بلاغت کا اعجاز 20 1
17 اہلِ وفا کی تیسری علامت 22 1
18 گناہ سے بچنے کا آسان مراقبہ 22 1
19 اللہ کے باوفا بندے اللہ کے راستے میں اور کیا مجاہدہ کرتے ہیں؟ 23 1
20 اسلام کا محور محبت ہے 23 1
21 بیاہ کے معنیٰ 27 1
22 اللہ کے عاشقوں کی چوتھی علامت 28 1
24 ایک دلچسپ لطیفہ 30 1
26 رزق کا یقینی دروازہ تقویٰ ہے 31 1
27 اصلی ترقی کیا ہے؟ 31 1
28 نیک اعمال کی توفیق کا سبب فضل الٰہی ہے 32 1
29 وَاسِعٌ عَلِیۡمٌ کی تفسیر 32 1
30 زمانہ بڑے غور سے سن رہا تھا 35 1
Flag Counter