Deobandi Books

اللہ کے با وفا بندے

ہم نوٹ :

24 - 42
تمہارے ہر جذبۂ محبت کی تسکین کے لیے میں کافی ہوں۔ اسی طرح جس سے محبت ہوتی ہے تو جی چاہتا ہے کہ اس پر اپنا مال بھی قربان کردوں، اس لیے بہت سے لوگ مدینہ منورہ کے غریب لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔ ہمارے شیخ شاہ ابرار الحق صاحب دامت برکاتہم کے ایک رشتہ دار تھے۔ وہ جب مدینہ منورہ حاضر ہوئے تو وہاں جو کالی کالی غریب عورتیں انڈے بیچنے آتی ہیں ان سے وہ دیسی انڈے خریدتے تھے۔ ایک دن کچھ انڈے گندے نکل گئے تو انہوں نے انڈے خریدنا ہی چھوڑ دیے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت خواب میں ہوئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان غریب عورتوں سے انڈا خرید لیا کرو، غریب ہیں، بہت دور سے آتی ہیں، آپ نے سفارش فرمائی۔ پھر وہ اتنا روئے، اتنا روئے کہ آہ! میں نے خریدنا کیوں چھوڑا اور اس دن کے بعد سے انہوں نے بے ضرورت ہی سب انڈے خریدنا شروع کردیے، پیسے والے تھے، خرید کر تقسیم کردیتے تھے۔ عاشقوں کو اللہ کے راستے میں مال خرچ کرنے میں مزہ آتا ہے۔ مجنوں لیلیٰ کی گلی کے بھک منگوں کو روٹی تقسیم کیا کرتا تھا تو مولیٰ کے عشق و محبت میں ڈھائی فیصد دینے میں کیوں جان نکلتی ہے۔ ایک لاکھ پر ڈھائی ہزار دیکھتے ہو کہ جارہا ہے بقایا جو ستانوے ہزار لیے بیٹھے ہو اس پر کیوں شکر نہیں کرتے؟ روزے کی فرضیت، نماز کی فرضیت، زکوٰۃ کی فرضیت میں محبت ثابت ہوگئی۔ اب رہ گیا اللہ کے گھر کا طواف تو حج اللہ نے زندگی میں ایک مرتبہ فرض کیا ہے اور وہ بھی جب پیسہ ہو۔ غریبوں پر حج فرض نہیں۔ اور حج کی عبادت تو بالکل عاشقانہ ہے۔ کپڑوں کا بھی ہوش نہیں، سلے ہوئے کپڑوں کے بجائے احرام میں جسم لپٹا ہوا ہے، بکھرے ہوئے بال غبار آلود، زیب و زینت سے دور، کبھی میدانِ عرفات میں گردو غبار میں اللہ کو یاد کررہے ہیں، کبھی دیوانہ وار بیت اللہ کے چکر لگارہے ہیں۔ ہر عاشق محبوب کے گھر کے چکر لگاتا ہے۔ مجنوں کہتا تھا ؎
اَمُرُّ            عَلَی       الدِّیَارِ               دِیَارَ             لَیْلٰی
اُقَبِّلُ          ذَا الْجِدَارِ  و         ذَا        الْجِدَارَا
وَمَا      حُبُّ       الدِّیَارِ      شَغَفْنَ      قَلْبِیْ
وَ لٰکِنْ  حُبَّ   مَنْ  سَکَنَ  الدِّیَارَا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 6 1
3 عظیم الشان دلیل وحدانیت 8 1
4 زبان و رنگ سے بالاتر ایک بے مثل قوم 8 1
5 اللہ کی نشانی 9 1
6 دل کے چین کی تدبیر کیا ہے؟ 11 1
7 تقویٰ سیکھنا نفلی عبادات سے زیادہ ضروری ہے 13 1
8 اہلِ محبت مرتد اور گمراہ نہیں ہوسکتے 14 1
9 اللہ کیسے ملتا ہے؟ 15 1
10 علماء کے رزق کے لیے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک خاص دعا 16 1
11 ایک دلچسپ لطیفہ 16 1
12 حفاظتِ نظر کا راز 17 1
13 آثارِ تجلّئ جذب 19 1
14 اللہ کے باوفا بندوں کی پہلی علامت 19 1
15 باوفا بندوں کی دوسری علامت 20 1
16 کلام اللہ کی بلاغت کا اعجاز 20 1
17 اہلِ وفا کی تیسری علامت 22 1
18 گناہ سے بچنے کا آسان مراقبہ 22 1
19 اللہ کے باوفا بندے اللہ کے راستے میں اور کیا مجاہدہ کرتے ہیں؟ 23 1
20 اسلام کا محور محبت ہے 23 1
21 بیاہ کے معنیٰ 27 1
22 اللہ کے عاشقوں کی چوتھی علامت 28 1
24 ایک دلچسپ لطیفہ 30 1
26 رزق کا یقینی دروازہ تقویٰ ہے 31 1
27 اصلی ترقی کیا ہے؟ 31 1
28 نیک اعمال کی توفیق کا سبب فضل الٰہی ہے 32 1
29 وَاسِعٌ عَلِیۡمٌ کی تفسیر 32 1
30 زمانہ بڑے غور سے سن رہا تھا 35 1
Flag Counter