آداب راہ وفا |
ہم نوٹ : |
|
سے جان چھڑاتے رہو اور مولیٰ سے دل و جان چپکاتے رہو۔ اسی کو سیکھنے کا نام شعبۂ تزکیۂنفس ہے اور سکھانے کی جگہ کا نام خانقاہ ہے۔ بس خانقاہ اور پیری مریدی مرشدین اور بزرگوں کی صحبت کا حاصل بلکہ پورے اسلام اور ایمان اور احسان کا حاصل یہی ہے کہ غیراللہ سے جان چھڑاتے رہو اور مولیٰ سے اپنے قلب و جان کو چپکاتے رہو۔ اگر گوند میں کمی ہو یعنی محبت کم ہو تو فوراً کسی اللہ والے سے رابطہ کرو۔ ان شاء اللہ دائمی خوش نصیبی حاصل ہوگی۔ کُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ کے بعض عجیب لطائف اللہ تعالیٰ نے کُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ 28؎ نازل کرکے بتادیا کہ ابھی فوراً تم کو صادقین متقین بننا تو مشکل ہے لہٰذا ابھی تم کسی صادق متقی اور ولی کے پاس رہ کر دیکھو، اتنا چین پاؤگے کہ تمہاری عقل میں خودسلامتی و روشنی آجائے گی کہ جب اللہ والوں کے پاس بیٹھنے سے اتنا سکون ملا تو جب ہم خود اللہ والے ہوجائیں گے تو ہمارے سکون کے عالَم کا کیا عالَم ہوگا؟ ان کی صحبت سے تمہیں خود اللہ والا بننے کا،متقی بننے کا شوق پیدا ہوجائے گا۔ کُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ کے یہ عجیب لطائف اس وقت سمجھ میں آئے۔ اللہ والا بننے کا سب سے آسان نسخہ بس اللہ والا بننے کا سب سے آسان نسخہ یہ ہے کہ کسی اللہ والے کے ساتھ رہو، کسی مرض کے علاج کی ضرورت ہی نہ رہے گی، شیخ کامل کی صحبت ہر مرض کا علاج ہوجاتی ہے ؎ اے تو افلاطون و جالینوسِ ما اے دوائے نخوت و ناموسِ ما سب امراض کی دوا اللہ والوں کی صحبت ہے جیسے شملہ پہاڑی پر رہنے سے ہی پھیپھڑے کا زخم اچھا ہوجاتا ہے،کسی اللہ والے کے ساتھ رہو تو ریا و تکبر،غفلت و شہوت وغیرہ سارے اَمراض اچھے ہوجائیں گے۔ _____________________________________________ 28 ؎التوبۃ:119