Deobandi Books

آداب راہ وفا

ہم نوٹ :

22 - 34
جنت میں اللہ تعالیٰ کی لذتِ دیدار کا عالم
اور دوسری جنت ہے جَنَّۃٌ مُؤَجَّلَۃٌ فِی الْعُقْبٰی بِلِقَاءِ الْمَوْلٰی26؎جب ان آنکھوں سے مولیٰ کا دیدار ہوگااس وقت اتنا مزہ آئے گا کہ دنیا کی تمام لیلائیں اور جنت کی تمام حوریں یاد نہ آئیں گی۔ جب اللہ کو دیکھیں گے تو تمام حوریں، لیلائیں مع جنت کے سب غائب ہوجائیں گی، اللہ تعالیٰ کی لذتِ دیدار کے سامنے کچھ یاد ہی نہ آئے گا ؎
ترے جلوؤں کے آگے ہمتِ شرح  و  بیاں  رکھ  دی
زبانِ  بے   نگہ  رکھ   دی   نگاہِ  بے  زباں  رکھ   دی
دنیا سے آخرت تک اللہ تعالیٰ کا ساتھ
بس آج کا مضمون یہی ہے کہ ایک دن مرنا ہے، یہاں سے روانہ ہونا ہے۔ بتاؤ! اس دن قبر میں کاروبار جائے گا؟ بیوپار جائے گا؟ رین قبر میں جائے گا؟ لیلائیں جائیں گی؟ سموسہ پاپڑ جائے گا؟ صرف دو گز کفن ساتھ جائے گا۔ لہٰذا زمین کے اوپر تھوڑی سی محنت کرکے مولیٰ کو حاصل کرلو تو وہ مولیٰ پھر ہر جگہ ساتھ رہے گا۔ زمین کے نیچے، عالم برزخ میں، میدانِ قیامت میں اور جنت میں اللہ تعالیٰ ساتھ ہوگا، کبھی اکیلے نہیں رہوگے، چین سے رہوگے۔ اور جن پر مررہے ہو وہ جیتے جی نظر نہیں آئیں گے۔جب نزع کا عالَم طاری ہوتا ہے اور بڑے بڑے لوگوں کو آکسیجن دی جاتی ہے،موت کی غشی میں کوئی اپنے بیوی بچوں کو نہیں پہچانتا تو لیلاؤں کو کیا پہچانے گا؟ اگر وہ آبھی جائیں اور کہیں کہ حضور! آپ ہمارے لیے بے قرار، اشکبار اور اختر شمار تھے، ہماری یاد میں راتوں کو تارے گنا کرتے تھے تو اسے کچھ نظر ہی نہیں آئے گا، کان ان کی آواز کو بھی سننے سے قاصر ہوں گے  ؎
قضا کے سامنے بے کار ہوتے ہیں حواس اکبرؔ
کھلی ہوتی ہیں گو آنکھیں مگر بینا نہیں  ہوتیں
اور میرا شعر ہے؎
_____________________________________________
 26؎   مرقاۃ المفاتیح:161/5،باب رحمۃ اللہ تعالٰی ،المکتبۃ الامدادیۃ، ملتان
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
5 عرضِ مرتب 6 1
7 طبقۂ اہل وفا اور طبقۂ اہل جفا 7 6
8 نافرمانوں سے دوستی کا نتیجہ 7 6
11 طبقۂ اہل وفا اور طبقۂ اہل جفا 7 1
12 نافرمانوں سے دوستی کا نتیجہ 7 1
17 مرتدین کے مقابلے میں اہل محبت کی استقامت کی دلیل 8 1
23 آیتِ مبارکہ میںوَ یُحِبُّوۡنَہٗۤپر یُحِبُّہُمۡ کی تقدیم کا راز 8 1
24 اللہ تعالیٰ کے عاشقوں کی تین علامات 9 1
25 پہلی علامت:مؤمنین کے ساتھ تواضع و فنائیت، کفار کے ساتھ شدت 10 24
26 دوسری علامت: جہاد فی سبیل اللہ 11 24
28 مجاہدہ کی چار اقسام 12 1
29 رضائے حق کی تلاش میں مشقت اُٹھانا 12 28
31 تواضع کے حصول اور تکبر سے نجات کا طریقہ 14 29
32 تزکیہ فرض، خود کو مُزکی سمجھنا حرام 15 29
35 دین کی نصرت و اشاعت میں مشقت اُٹھانا 16 28
36 احکاماتِ الٰہیہ کی تعمیل میں مشقت اُٹھانا 16 28
37 اللہ کی نافرمانی سے بچنے کا غم اُٹھانا 16 28
44 مجاہدہ فی سبیل اللہ کا انعامِ عظیم 20 1
45 جنت اُدھار ہے، مولیٰ اُدھار نہیں 21 1
46 جنت میں اللہ تعالیٰ کی لذتِ دیدار کا عالم 22 1
47 دنیا سے آخرت تک اللہ تعالیٰ کا ساتھ 22 1
48 دنیا سے خروج نہیں اخراج ہوتا ہے 23 1
49 تعمیرِ وطن آخرت کے لیے ایک سبق آموز حکایت 23 1
50 کُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ کے بعض عجیب لطائف 25 1
51 صحبتِ اہل اللہ کی نافعیت کی دلیل منقول 26 1
54 سوءِ خاتمہ کا ایک عبرتناک واقعہ 18 28
55 گناہ کی تکلیف دہ لذت اور اس کی مثال 18 28
56 انکشافِ حضوریٔ حق غیراللہ سے انقطاعِ کامل پر موقوف ہے 19 28
57 تیسری علامت: ملامتِ مخلوق سے بے خوفی 19 28
58 اللہ والا بننے کا سب سے آسان نسخہ 25 1
Flag Counter