Deobandi Books

آداب راہ وفا

ہم نوٹ :

14 - 34
حسینوں کی سینڈل پڑے گی، لہٰذا اپنا دل توڑ لو۔ ایسے شکستہ دل ہی کو اللہ تعالیٰ پیار کرتا ہے۔ 
بتائیے! اللہ تعالیٰ کا پیار زیادہ قیمتی ہے یا ان لیلاؤں کا؟ جو بندہ اپنا دل توڑتا ہے تو  اللہ تعالیٰ کی رحمت حلاوتِ ایمانی کی صورت میں اس دل کا پیار لیتی ہے۔ اس پر میرا ایک اُردو شعر ہے جس کو جب مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے سنا تو فرمایا کہ میں سمجھتا تھا کہ تمہارا فارسی شعر ہی درد بھرا ہوتا ہے،لیکن آج معلوم ہوا تمہاری اُردو شاعری بھی عجیب و غریب ہے۔ وہ شعر یہ ہے    ؎
ترے  ہاتھ  سے  زیرِ  تعمیر  ہوں  میں
مبارک   مجھے   میری   ویرانیاں   ہیں
نہ ہم اپنا دل توڑتے نہ اللہ تعالیٰ ہمارے شکستہ دل کی تعمیر حلاوتِ ایمانی سے فرماتا۔ اللہ تعالیٰ کا وفادار بننے کا آج نسخہ بیان ہورہا ہے، آج راہِ وفا کے آداب سکھارہا ہوں، آج کی تقریر کا نام ’’آدابِ راہِ وفا‘‘ہے، اللہ تعالیٰ کے وفادار بندوں کا راستہ دکھارہا ہوں۔
تواضع کے حصول اور تکبر سے نجات کا طریقہ
جس کا پہلا نمبر ہے کہ تواضع سے رہو، تکبر نہ آنے دو اور اس کا علاج یہ ہے کہ ہم روزانہ اللہ تعالیٰ سے کہیں کہ اے خدا! میں تمام مسلمانوں سے کمتر ہوں فی الحال اور کافروں اور جانوروں سے کمتر ہوں فی المآل۔ مآل کے معنیٰ ہیں انجام،یعنی انجام کے اعتبار سے کمتر ہوں،کیوں کہ معلوم نہیں کہ خاتمہ کیسا ہونا ہے۔ ابھی ہم کیسے سمجھیں کہ کافر اور جانور ہم سے خراب ہیں،یہ تو خاتمہ کے بعد معلوم ہوگا۔ اگر خاتمہ اچھا ہوگیا تو اس وقت یقیناً ہم کافروں سے اور جانوروں سے اچھے ہوں گے اور اگر خدانخواستہ جس کا خاتمہ خراب ہوگیا تو کافر اور جانور اس سے اچھے ہیں۔ یہ دو جملے حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے سکھائے کہ یہ اللہ تعالیٰ سے عرض کیا کرو تو ان شاء اللہ تکبر سے پاک ہوجاؤگے، مگر پھر بھی اپنے آپ کو پاک نہ سمجھو۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
5 عرضِ مرتب 6 1
7 طبقۂ اہل وفا اور طبقۂ اہل جفا 7 6
8 نافرمانوں سے دوستی کا نتیجہ 7 6
11 طبقۂ اہل وفا اور طبقۂ اہل جفا 7 1
12 نافرمانوں سے دوستی کا نتیجہ 7 1
17 مرتدین کے مقابلے میں اہل محبت کی استقامت کی دلیل 8 1
23 آیتِ مبارکہ میںوَ یُحِبُّوۡنَہٗۤپر یُحِبُّہُمۡ کی تقدیم کا راز 8 1
24 اللہ تعالیٰ کے عاشقوں کی تین علامات 9 1
25 پہلی علامت:مؤمنین کے ساتھ تواضع و فنائیت، کفار کے ساتھ شدت 10 24
26 دوسری علامت: جہاد فی سبیل اللہ 11 24
28 مجاہدہ کی چار اقسام 12 1
29 رضائے حق کی تلاش میں مشقت اُٹھانا 12 28
31 تواضع کے حصول اور تکبر سے نجات کا طریقہ 14 29
32 تزکیہ فرض، خود کو مُزکی سمجھنا حرام 15 29
35 دین کی نصرت و اشاعت میں مشقت اُٹھانا 16 28
36 احکاماتِ الٰہیہ کی تعمیل میں مشقت اُٹھانا 16 28
37 اللہ کی نافرمانی سے بچنے کا غم اُٹھانا 16 28
44 مجاہدہ فی سبیل اللہ کا انعامِ عظیم 20 1
45 جنت اُدھار ہے، مولیٰ اُدھار نہیں 21 1
46 جنت میں اللہ تعالیٰ کی لذتِ دیدار کا عالم 22 1
47 دنیا سے آخرت تک اللہ تعالیٰ کا ساتھ 22 1
48 دنیا سے خروج نہیں اخراج ہوتا ہے 23 1
49 تعمیرِ وطن آخرت کے لیے ایک سبق آموز حکایت 23 1
50 کُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ کے بعض عجیب لطائف 25 1
51 صحبتِ اہل اللہ کی نافعیت کی دلیل منقول 26 1
54 سوءِ خاتمہ کا ایک عبرتناک واقعہ 18 28
55 گناہ کی تکلیف دہ لذت اور اس کی مثال 18 28
56 انکشافِ حضوریٔ حق غیراللہ سے انقطاعِ کامل پر موقوف ہے 19 28
57 تیسری علامت: ملامتِ مخلوق سے بے خوفی 19 28
58 اللہ والا بننے کا سب سے آسان نسخہ 25 1
Flag Counter