Deobandi Books

آداب راہ وفا

ہم نوٹ :

23 - 34
آکر  قضا  با ہوش  کو  بے  ہوش  کر گئی
ہنگامۂ   حیات   کو   خاموش   کر   گئی
اور میرا ایک شعر اور ہے جس کو حضرت مفتی محمود حسن صاحب گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ نے بہت پسند فرمایا تھا  ؎
یوں تو دنیا دیکھنے میں کس قدر خوش رنگ تھی
قبر  میں  جاتے  ہی  دنیا  کی حقیقت کھل  گئی
دنیا سے خروج نہیں اخراج ہوتا ہے
اس سفر میں جوہانسبرگ میں ایک عظیم علم عطا ہوا کہ جب اللہ تعالیٰ کا بلاوا آئے گا اور اس دنیا سے روانگی ہوگی تو آپ کا کتنا ہی شاندار مکان ہو، آپ کا اس مکان سے خروج نہیں اخراج ہوگا یعنی نکلیں گے نہیں،نکالے جائیں گے۔اور نکالنے والے کون ہوں گے؟ یہی اپنے بیوی بچے، جن پر ہم مررہے ہیں، جن کے لیے ہم حلال و حرام کی تمیز نہیں کرتے، وہی کہیں گے کہ ابا کو جلدی سے گھر سے نکالو، کہیں لاش سڑ نہ جائے۔ آہ! ایک دن آنے والا ہے جب اپنے شاندار مکانوں سے ہم نکلیں گے نہیں، نکالے جائیں گے، لیکن جن کے دل میں مولیٰ ہے وہ بڑے مزے میں جائیں گے، ہنستے ہوئے،مسکراتے ہوئے کہ الحمدللہ! مکان اور کاروبار تو چھوٹ رہا ہے لیکن ہم اپنے مولیٰ کو ساتھ لے کر جارہے ہیں۔
تعمیرِ وطن آخرت کے لیے ایک سبق آموز حکایت
ایک بہت احمق اور بے وقوف لوگوں کی بستی تھی، وہ اپنے بادشاہ کا انتخاب قابلیت پر نہیں کرتے تھے بلکہ جو راستےمیں مل گیااس کو بادشاہ بنادیا اور سال دو سال کے بعد اس بادشاہ کا منہ کالا کرکے گدھے پر بٹھا کے ایک بہت بڑے جنگل میں پھینک آتے تھے اور وہ راستہ ڈھونڈتے ڈھونڈتے مرجاتا تھا۔ ایک دفعہ اسی طرح ایک آدمی کو پکڑلیا اور کہا کہ آپ کو بادشاہ بنانا ہے کیوں کہ ہمارا بادشاہ کل ہی جنگل باشی بنایا گیا ہے یعنی جنگل کا باشندہ بنایا گیا ہے۔  
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
5 عرضِ مرتب 6 1
7 طبقۂ اہل وفا اور طبقۂ اہل جفا 7 6
8 نافرمانوں سے دوستی کا نتیجہ 7 6
11 طبقۂ اہل وفا اور طبقۂ اہل جفا 7 1
12 نافرمانوں سے دوستی کا نتیجہ 7 1
17 مرتدین کے مقابلے میں اہل محبت کی استقامت کی دلیل 8 1
23 آیتِ مبارکہ میںوَ یُحِبُّوۡنَہٗۤپر یُحِبُّہُمۡ کی تقدیم کا راز 8 1
24 اللہ تعالیٰ کے عاشقوں کی تین علامات 9 1
25 پہلی علامت:مؤمنین کے ساتھ تواضع و فنائیت، کفار کے ساتھ شدت 10 24
26 دوسری علامت: جہاد فی سبیل اللہ 11 24
28 مجاہدہ کی چار اقسام 12 1
29 رضائے حق کی تلاش میں مشقت اُٹھانا 12 28
31 تواضع کے حصول اور تکبر سے نجات کا طریقہ 14 29
32 تزکیہ فرض، خود کو مُزکی سمجھنا حرام 15 29
35 دین کی نصرت و اشاعت میں مشقت اُٹھانا 16 28
36 احکاماتِ الٰہیہ کی تعمیل میں مشقت اُٹھانا 16 28
37 اللہ کی نافرمانی سے بچنے کا غم اُٹھانا 16 28
44 مجاہدہ فی سبیل اللہ کا انعامِ عظیم 20 1
45 جنت اُدھار ہے، مولیٰ اُدھار نہیں 21 1
46 جنت میں اللہ تعالیٰ کی لذتِ دیدار کا عالم 22 1
47 دنیا سے آخرت تک اللہ تعالیٰ کا ساتھ 22 1
48 دنیا سے خروج نہیں اخراج ہوتا ہے 23 1
49 تعمیرِ وطن آخرت کے لیے ایک سبق آموز حکایت 23 1
50 کُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ کے بعض عجیب لطائف 25 1
51 صحبتِ اہل اللہ کی نافعیت کی دلیل منقول 26 1
54 سوءِ خاتمہ کا ایک عبرتناک واقعہ 18 28
55 گناہ کی تکلیف دہ لذت اور اس کی مثال 18 28
56 انکشافِ حضوریٔ حق غیراللہ سے انقطاعِ کامل پر موقوف ہے 19 28
57 تیسری علامت: ملامتِ مخلوق سے بے خوفی 19 28
58 اللہ والا بننے کا سب سے آسان نسخہ 25 1
Flag Counter