Deobandi Books

آداب راہ وفا

ہم نوٹ :

18 - 34
مالکِ دو جہاں، خالق دو جہاں، اے میرے حاصل دو جہاں؎
وہ  شاہِ   دو   جہاں  جس  دل   میں  آئے
مزے دونوں  جہاں  سے  بڑھ کے  پائے
جس کے دل میں وہ مولیٰ آتا ہے دونوں جہاں کی لذت وہ دل میں پاجاتا ہے،اور ان لعنتی کاموں کے بعد ان نظربازوں کے سر پر قرآن رکھ کر پوچھو جو مسلمان ہیں کہ بدنظری کے بعد قلب میں کیسی ظلمت اور اندھیرا پیدا ہوتا ہے،حلاوتِ ایمانی سے محروم ہوئے، لعنتِ شیطانی میں مبتلا ہوئے اور بُعدِ قربِ رحمانی کی سزا میں گرفتار ہوئے،دل بے کیف ہوگیا۔
سوءِ خاتمہ کا ایک عبرتناک واقعہ
بعضوں کا خاتمہ بھی خراب ہوگیا کیوں کہ وہ نازک وقت ہوتا ہے، جو دل میں ہوگا وہی منہ سے نکلے گا۔ اگر دل میں مولیٰ ہے تو مولیٰ ہی کا نام نکلے گا، اگر دل میں لیلائیں ہیں تو وہی معشوق یاد آئیں گے۔ علامہ ابنِ قیم جوزی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ ایک شخص کسی حسین شکل کے عشق میں مبتلا ہوگیا، جب مرنے لگا اور اسے کلمہ پڑھایا گیا تو اس نے یہ شعر پڑھا  ؎
رِضَاکَ    اَشْہٰی    اِلٰی    فُؤَادِیْ
مِنْ رَّحْمَۃِ الْخَالِقِ الْجَلِیْلٖ
اے محبوب! تیرا خوش ہوجانا مجھے اللہ کی رحمت سے بھی زیادہ عزیز ہے۔نعوذ باللہ! کافر ہوکر مرا۔ اس لیے غیراللہ کو جلدی دل سے نکال دو تاکہ بُرے خاتمےسے بچ جاؤ۔
گناہ کی تکلیف دہ لذت اور اس کی مثال
اور گناہ سے کچھ ملتا بھی نہیں، گناہ کی لذت کی مثال خارش میں کھجلانے کی سی ہے، کسی کو کھجلی کا مرض ہوگیا تو کھجلانے میں مزہ آتا ہے، کہتا ہے کہ میری شادی ہورہی ہے، ولیمہ ہورہا ہے،دیگیں چڑھی ہوئی ہیں، شامیانہ بھی لگا ہوا ہے اور جب کھجلاتے کھجلاتے کھال پھٹ گئی، 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
5 عرضِ مرتب 6 1
7 طبقۂ اہل وفا اور طبقۂ اہل جفا 7 6
8 نافرمانوں سے دوستی کا نتیجہ 7 6
11 طبقۂ اہل وفا اور طبقۂ اہل جفا 7 1
12 نافرمانوں سے دوستی کا نتیجہ 7 1
17 مرتدین کے مقابلے میں اہل محبت کی استقامت کی دلیل 8 1
23 آیتِ مبارکہ میںوَ یُحِبُّوۡنَہٗۤپر یُحِبُّہُمۡ کی تقدیم کا راز 8 1
24 اللہ تعالیٰ کے عاشقوں کی تین علامات 9 1
25 پہلی علامت:مؤمنین کے ساتھ تواضع و فنائیت، کفار کے ساتھ شدت 10 24
26 دوسری علامت: جہاد فی سبیل اللہ 11 24
28 مجاہدہ کی چار اقسام 12 1
29 رضائے حق کی تلاش میں مشقت اُٹھانا 12 28
31 تواضع کے حصول اور تکبر سے نجات کا طریقہ 14 29
32 تزکیہ فرض، خود کو مُزکی سمجھنا حرام 15 29
35 دین کی نصرت و اشاعت میں مشقت اُٹھانا 16 28
36 احکاماتِ الٰہیہ کی تعمیل میں مشقت اُٹھانا 16 28
37 اللہ کی نافرمانی سے بچنے کا غم اُٹھانا 16 28
44 مجاہدہ فی سبیل اللہ کا انعامِ عظیم 20 1
45 جنت اُدھار ہے، مولیٰ اُدھار نہیں 21 1
46 جنت میں اللہ تعالیٰ کی لذتِ دیدار کا عالم 22 1
47 دنیا سے آخرت تک اللہ تعالیٰ کا ساتھ 22 1
48 دنیا سے خروج نہیں اخراج ہوتا ہے 23 1
49 تعمیرِ وطن آخرت کے لیے ایک سبق آموز حکایت 23 1
50 کُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ کے بعض عجیب لطائف 25 1
51 صحبتِ اہل اللہ کی نافعیت کی دلیل منقول 26 1
54 سوءِ خاتمہ کا ایک عبرتناک واقعہ 18 28
55 گناہ کی تکلیف دہ لذت اور اس کی مثال 18 28
56 انکشافِ حضوریٔ حق غیراللہ سے انقطاعِ کامل پر موقوف ہے 19 28
57 تیسری علامت: ملامتِ مخلوق سے بے خوفی 19 28
58 اللہ والا بننے کا سب سے آسان نسخہ 25 1
Flag Counter