Deobandi Books

آداب راہ وفا

ہم نوٹ :

12 - 34
خطرناک بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں تو ان کے وہی معشوق سب سے زیادہ ان کو گالیاں دیتے ہیں اور آپس میں تذکرہ کرتے ہیں کہ اچھا ہوا جو مررہا ہے، یہ نالائق ہمارے ساتھ منہ کالا کرتا تھا۔ کوئی معشوق دعا نہیں کرتا کہ اے اللہ تعالیٰ! اس پر رحم کردے، بلکہ جب یہ دیکھتے ہیں کہ اب یہ ہمارے کام کا بھی نہیں رہا اور کمزور ہوگیا تو مزید دو لات مار کر بھاگ جاتے ہیں۔ بتاؤ !ہے کوئی مصیبت میں کام آنے والا؟ اسی لیے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اُذْکُرُوا اللہَ فِی الرَّخَاءِ جب خدا تم کو آرام سے رکھے تو اپنے مالک کو خوب یاد کرتے رہو،یَذْکُرْ کُمْ   فِی الشِّدَّۃِ   11؎تو      تکلیف میں خدا تم کو یاد رکھے گا۔   جو سُکھ میں اللہ تعالیٰ کو یاد کرتا ہے تو دُکھ میں  اللہ تعالیٰ اس کو یاد رکھتے ہیں۔ایسے باوفا مالک کو چھوڑ کر کہاں بے وفاؤں پر مررہے ہو؟
مجاہدہ کی چار اقسام
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں یُجَاہِدُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللہِ اہل وفا بننے کے لیے صرف لفظ ِمحبت کا استعمال کافی نہیں ہے، اللہ پاک کی منصوص علامات کو اپنی حالت سے ملاؤ کہ وہ علامات ہم میں ہیں بھی یا نہیں؟ جن سے اللہ تعالیٰ محبت فرماتے ہیں اور جو اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے ہیں ان میں جو علامات ظاہر ہوتی ہیں ہم دیکھیں کہ وہ علامات ہمارے اندر ہیں یا نہیں؟ یُجَاہِدُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللہِ وہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں مجاہدہ کرتے ہیں، غم اُٹھاتے ہیں۔حلوہ کھانے سے اللہ نہیں ملتا، بلوہ اُٹھانے سے ان کا جلوہ ملتا ہے۔ اس یُجَاہِدُوْنَ کی چار تفسیریں ہیں :
۱) رضائے حق کی تلاش میں مشقت اُٹھانا
اَلَّذِیْنَ یَخْتَارُوْنَ الْمَشَقَّۃَ فِی ابْتِغَاءِ مَرْضَاتِنَا 12؎      جو اللہ تعالیٰ کوخوش کرنے کے لیے تکالیف اُٹھاتے ہیں، مان لیجیے بہت ہی حسین شکل سامنے آگئی تو ا س سے نظر بچانے کی تکلیف اُٹھانا برداشت کرتے ہیں۔جس مالک کے رزق سے آنکھوں میں روشنی ہے اور ہمیں دکھائی پڑرہا ہے،اگر دس دن کھانا نہ ملے تو کچھ نظر آئے گا؟ بڑا ظالم ہے وہ شخص! ڈوب مرنے 
_____________________________________________
 11؎   مصنف ابن ابی شیبۃ:375/13،  باب کلام الضحاک بن قیس،مؤسسۃ علوم القراٰن 
12 ؎   التفسیر المظہری: 95/8،بلوجستان بک دبو
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
5 عرضِ مرتب 6 1
7 طبقۂ اہل وفا اور طبقۂ اہل جفا 7 6
8 نافرمانوں سے دوستی کا نتیجہ 7 6
11 طبقۂ اہل وفا اور طبقۂ اہل جفا 7 1
12 نافرمانوں سے دوستی کا نتیجہ 7 1
17 مرتدین کے مقابلے میں اہل محبت کی استقامت کی دلیل 8 1
23 آیتِ مبارکہ میںوَ یُحِبُّوۡنَہٗۤپر یُحِبُّہُمۡ کی تقدیم کا راز 8 1
24 اللہ تعالیٰ کے عاشقوں کی تین علامات 9 1
25 پہلی علامت:مؤمنین کے ساتھ تواضع و فنائیت، کفار کے ساتھ شدت 10 24
26 دوسری علامت: جہاد فی سبیل اللہ 11 24
28 مجاہدہ کی چار اقسام 12 1
29 رضائے حق کی تلاش میں مشقت اُٹھانا 12 28
31 تواضع کے حصول اور تکبر سے نجات کا طریقہ 14 29
32 تزکیہ فرض، خود کو مُزکی سمجھنا حرام 15 29
35 دین کی نصرت و اشاعت میں مشقت اُٹھانا 16 28
36 احکاماتِ الٰہیہ کی تعمیل میں مشقت اُٹھانا 16 28
37 اللہ کی نافرمانی سے بچنے کا غم اُٹھانا 16 28
44 مجاہدہ فی سبیل اللہ کا انعامِ عظیم 20 1
45 جنت اُدھار ہے، مولیٰ اُدھار نہیں 21 1
46 جنت میں اللہ تعالیٰ کی لذتِ دیدار کا عالم 22 1
47 دنیا سے آخرت تک اللہ تعالیٰ کا ساتھ 22 1
48 دنیا سے خروج نہیں اخراج ہوتا ہے 23 1
49 تعمیرِ وطن آخرت کے لیے ایک سبق آموز حکایت 23 1
50 کُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ کے بعض عجیب لطائف 25 1
51 صحبتِ اہل اللہ کی نافعیت کی دلیل منقول 26 1
54 سوءِ خاتمہ کا ایک عبرتناک واقعہ 18 28
55 گناہ کی تکلیف دہ لذت اور اس کی مثال 18 28
56 انکشافِ حضوریٔ حق غیراللہ سے انقطاعِ کامل پر موقوف ہے 19 28
57 تیسری علامت: ملامتِ مخلوق سے بے خوفی 19 28
58 اللہ والا بننے کا سب سے آسان نسخہ 25 1
Flag Counter