Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2016

اكستان

39 - 65
کار زار میں ہمت و جوانمردی کے وہ کارہائے نمایاں اَنجام دیے جنہیں تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ 
پھر یہی غیرتِ اِسلامی کبھی اُنہیں چاندا پور ضلع شاہجہاںپور کے ''میلہ ٔ خدا شناسی'' میں لے جاتی ہے اور بزمِ مباحثہ میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کے سامنے اِسلام کی حقانیت اور اُس کی برتری ثابت کر واتی ہے تو کبھی ضعف وکمزوری اور علالت و نقاہت کے باوجود رڑ کی اور میر ٹھ کا سفر کرنے پر مجبور کرتی ہے اور آریہ سماجیوں کے تیز و تند اِعتراضات کے دنداں شکن جوابات دلوا کر اِسلام کے حوالے سے شکوک و شبہات کا قلع قمع کر وادیتی ہے۔ 
نیزاِسی اِیمانی حمیت کی بنا پر حضرت نا نو توی  نے اِصلاحِ معاشرہ کی کوششوں کے تحت نکاحِ بیوگان کا اِحیاء کیا، لڑکیوں کے حق ِوراثت کی لڑائی لڑی اور شیعیت کے زیر اَثر ماتم وتغزیہ داری کی جڑ پکڑی ہوئی رسموں کواُکھاڑ پھینکا اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اِنتہائی نا مساعد حالات اور بے سرو سامانی کے عالَم میں اِسلام کی حفاظت و بقاء کے لیے دارُ العلوم دیو بند کی بنیاد ڈال کر مدارسِ ِاِسلامیہ کی تحریک شروع کی۔ 
حمیت ِ دینی کی بنا ء پر آپ کے اپنی جان تک قربان کر دینے اور سر کی بازی لگا دینے کے جذبے کا پتہ شاملی کے میدانِ کارزار کے ساتھ ساتھ مندرجہ ذیل واقعہ سے بھی ہوتاہے جس کے راوی حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب رحمة اللہ علیہ ہیں۔  
 ''محل کی مسجد '' جس میں آج کل مولانا حسین اَحمد صدر دارُ العلوم دیوبند پانچوں وقت کی نماز پڑھتے ہیں، یہی مسجد دیوان جی (حاجی محمد یٰسین) کے محلہ کی مسجد تھی، تعزیہ اِس مسجد میں بھی رکھا جا تا تھا اورمحرم میں اِسی مسجد سے وہ تعزیہ اُٹھتا تھا اُٹھانے والے سنی ہوتے تھے کچھ شیعہ گھرانے بھی اِس جگہ تھے ،دیوان جی نے سب سے پہلے اپنے محلہ کی اِسی مسجد کو تعزیہ کے قصہ سے پاک کرنے کا اِرادہ کیا اور
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 14 1
5 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 17 1
6 مالی نظام کے اِسلامی اُصول اور بنیادی نظریے : 17 5
7 دُوسرا سلسلہ یہ ہے : 24 5
8 فیصلہ : 24 5
9 اِمام اَبو حنیفہ کامسلک : 24 5
10 اللہ کے لیے قرض اور قومی قرضہ یاقرضہ ٔ جنگ : 25 5
11 مِلکیت کی حقیقت اور حقیقی مالک 28 5
12 مِلکیت 28 5
13 تو حید : 28 5
14 اِسلام کیا ہے ؟ 31 1
15 اُنیسواں سبق : دُرود شریف 31 14
16 دُرود شریف کے الفاظ : 33 14
17 قصص القرآن للاطفال 34 1
18 ( حضرت ذوالقرنین کا قصہ ) 34 17
19 حضرت مولانا محمد قاسم نا نو توی کی دینی حمیت 37 1
20 حضرت صدیق اکبر سے حضرت نانو توی کا نسبی اور رُوحانی رشتہ : 38 19
21 صفت ِ صدیقی '' اَیُنْقَصُ الدِّیْنُ وَاَنَا حَیّ '' کی زندہ مثال : 41 19
22 دورِ حضرت نا نو توی کے تین دفاعی محاذ : 41 19
23 گلدستہ ٔ اَحادیث 43 1
24 تین چیزیں جن میں اِس اُمت کو سابقہ اُمتوں پر فضیلت دی گئی ہے : 43 23
25 جمعہ کی نماز کے لیے تین قسم کے لوگ آتے ہیں : 44 23
26 رسولِ اکرم ۖ کو کفنِ مبارک میں تین کپڑے دیے گئے: 45 23
27 اِسلامی عقائد کے محافظین اور ہماری ذمہ داریاں 47 1
28 ضربِ اقبال اور قادیانی دجال 52 1
29 اَخبار الجامعہ 62 1
30 وفیات 63 1
31 بقیہ : اِسلام کیا ہے ؟ 64 14
Flag Counter