Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2016

اكستان

30 - 65
یعنی ایسی قدرت کہ اگر کوئی شرعی (قانونی) رُکاوٹ نہ ہو توہر طرح تصرف کر سکتا ہے۔ تصرف کی طاقت وکیل کو بھی ہوتی ہے مگر بلا واسطہ نہیں ہوتی بلکہ مؤکل کی عطا کردہ ہوتی ہے لہٰذا وکیل کو مالک نہیں کہا جائے گا۔ 
ایک دیوالیہ جس کو عدالت نے نوٹس دے دیا کہ وہ کوئی چیز بیچ نہیں سکتا وہ اگر چہ تصرف نہیں کرسکتا مگر اپنے اَثاثہ کامالک ہے۔ 
ہندوستان کے مشہور مایہ ناز فیلسوفِ اِسلام حضرت مولانا شاہ ولی اللہ المحدث الدہلوی المتوفٰی ١١٧٦ھ/١٧٦٣ء کے الفاظ نہایت مختصر اور واضح ہیں وہ فرماتے ہیں  : 
مَعْنَی الْمِلْکِ فِیْ حَقِّ الْاٰدَمِیِّ کَوْنُہ اَحَقَّ بِالْاِنْتِفَاعِ مِنْ غَیْرِہ۔   ١ 
''آدمی کے حق میں مِلک کے معنی یہ ہیں کہ دُوسرے کے مقابلہ میں اُس کو نفع اُٹھانے کا حق زیادہ ہے۔ ''
 بہر حال جبکہ ملکیت ِانسان کی حقیقت صرف یہ نکلی کہ اُس نے ایسا قابو پالیا یا اُس کو ایسی  قدرت میسر آگئی جس سے اُس کو نفع حاصل کرنے کا حق ہو گیا تو اِیمانداری یہ ہے کہ اِس مقبو ضہ کو اِنسان اَمانت یا عاریت سمجھے، اِس کے اصل مالک کو پہچانے اور اپنے تصرف اور اِنتفاع کومالک ِ حقیقی کی ہدایات کے ماتحت رکھے جن حقیقت شناس خدا رسیدہ بزر گوں نے قرآن اور مذہب کی روشنی میں اِسلام و اَحکامِ اِسلام کے فلسفہ کوسمجھا پھر اُس کو فارسی زبان کے شیشہ میں ڈھالا ،اُن میں سے ایک کا شعر ہے  : 
در حقیقت مالکِ ہر شے خدا اَست 
اِیں اَمانت چند روزہ نزدِ ما اَست 
یہ شعر مسلمانوں کے عقیدہ کے عین مطابق ہے اِس لیے ہر با ذوق مسلمان کی زبان پر ہوتا ہے اور جب وہ اپنی اور اِن چیزوں کی حقیقت پر غور کرتا ہے جن کو وہ اپنی سمجھتا ہے تو خاص جذبہ اور کیف کے ساتھ اِس شعر کو گنگنا تا رہتا ہے۔ (جاری ہے)  ض  ض  ض 
  ١   حُجة اللّٰہ البالغة  ج ٢  ص ٩٦

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 14 1
5 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 17 1
6 مالی نظام کے اِسلامی اُصول اور بنیادی نظریے : 17 5
7 دُوسرا سلسلہ یہ ہے : 24 5
8 فیصلہ : 24 5
9 اِمام اَبو حنیفہ کامسلک : 24 5
10 اللہ کے لیے قرض اور قومی قرضہ یاقرضہ ٔ جنگ : 25 5
11 مِلکیت کی حقیقت اور حقیقی مالک 28 5
12 مِلکیت 28 5
13 تو حید : 28 5
14 اِسلام کیا ہے ؟ 31 1
15 اُنیسواں سبق : دُرود شریف 31 14
16 دُرود شریف کے الفاظ : 33 14
17 قصص القرآن للاطفال 34 1
18 ( حضرت ذوالقرنین کا قصہ ) 34 17
19 حضرت مولانا محمد قاسم نا نو توی کی دینی حمیت 37 1
20 حضرت صدیق اکبر سے حضرت نانو توی کا نسبی اور رُوحانی رشتہ : 38 19
21 صفت ِ صدیقی '' اَیُنْقَصُ الدِّیْنُ وَاَنَا حَیّ '' کی زندہ مثال : 41 19
22 دورِ حضرت نا نو توی کے تین دفاعی محاذ : 41 19
23 گلدستہ ٔ اَحادیث 43 1
24 تین چیزیں جن میں اِس اُمت کو سابقہ اُمتوں پر فضیلت دی گئی ہے : 43 23
25 جمعہ کی نماز کے لیے تین قسم کے لوگ آتے ہیں : 44 23
26 رسولِ اکرم ۖ کو کفنِ مبارک میں تین کپڑے دیے گئے: 45 23
27 اِسلامی عقائد کے محافظین اور ہماری ذمہ داریاں 47 1
28 ضربِ اقبال اور قادیانی دجال 52 1
29 اَخبار الجامعہ 62 1
30 وفیات 63 1
31 بقیہ : اِسلام کیا ہے ؟ 64 14
Flag Counter