Deobandi Books

علم و ذکر

7 - 50
 ذرائع سے ہزاروں احباب کوپہنچ رہے ہیں، جو عوام وخواص میں کافی مقبولیت حاصل کئے ہوئے ہیں۔ 
ان دونوں ایپس (دین اسلام اور حج مبرور) کو تین زبانوں میں لانچ کرنے کے ضمن میں میرے تقریباً ۲۰۰ مضامین کا انگریزی اور ہندی میں مستند ترجمہ کروایا گیا۔ ترجمہ کے ساتھ زبان کے ماہرین سے ایڈیٹنگ بھی کرائی گئی۔ ہندی کے ترجمہ میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا کہ ترجمہ آسان وعام فہم زبان میں ہو تاکہ ہر عام وخاص کے لئے استفادہ کرنا آسان ہو۔ 
اللہ کے فضل وکرم اور اس کی توفیق سے اب تمام مضامین کے انگریزی اور ہندی ترجمہ کو موضوعات کے اعتبار سے کتابی شکل میں ترتیب دے دیا گیا ہے تاکہ استفادہ عام کیا جاسکے، جس کے ذریعہ ۱۴ کتابیں انگریزی میں اور۱۴ کتابیں ہندی میں تیار ہوگئی ہیں۔ اردو میں شائع شدہ ۷ کتابوں کے علاوہ ۱۰ مزید کتابیں طباعت کے لئے تیار کردی گئی ہیں۔ 
اس کتاب (علم وذکر) میں قرآن وحدیث کی روشنی میں علم کی اہمیت، مدارس کے نصابِ تعلیم اور عظیم خدمات پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی گئی ہے۔ دعا اور ذکر سے متعلق متعدد مضامین (دُعا مؤمن کا عظیم ہتھیار، ذکر الٰہی اور اس کے لئے تسبیح یا بائیں ہاتھ کا استعمال اور درود شریف کی فضیلت) بھی کتاب میں شامل کرلئے گئے ہیں تاکہ استفادہ عام ہوسکے۔ 
اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ ان ساری خدمات کو قبولیت ومقبولیت سے نواز کر مجھے، ایپس کی تایید میں خطوط تحریر کرنے والے علماء کرام، ٹیکنیکل سپورٹ کرنے والے احباب، مالی تعاون پیش کرنے والے محسنین، مترجمین، ایڈیٹنگ کرنے والے حضرات خاصکر جناب عدنان محمود عثمانی صاحب، ڈیزائنراور کسی بھی نوعیت سے تعاون پیش کرنے والے حضرات کو دونوں جہاں کی کامیابی وکامرانی عطا فرمائے۔آخر میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم حضرت مولانا مفتی ابو القاسم نعمانی دامت برکاتہم، مولانا محمد اسرار الحق قاسمی صاحب (ممبر آف پارلیمینٹ) اور پروفیسر اختر الواسع صاحب (لسانیات کے کمشنر، وزارت اقلیتی بہبود) کا خصوصی شکرگزار ہوںکہ انہوں نے اپنی مصروفیات کے باوجود اپنی تقریظ تحریر فرمائی۔ ڈاکٹر شفاعت اللہ خان صاحب کا بھی مشکور ہوں جن کی کاوشوں سے ہی یہ پروجیکٹ پائے تکمیل کو پہنچا ہے۔
محمد نجیب قاسمی سنبھلی (ریاض)  ۵ جمادی الثانی ۱۴۳۷ھ = ۱۴ مارچ ۲۰۱۶ء 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
3 پیش لفظ 6 1
4 علم کی روشنی، مدارس کا نصابِ تعلیم اور عظیم خدمات 11 1
5 علم کی اہمیت قرآن وحدیث کی روشنی میں: 11 1
6 مدارس کا قیام: 15 1
7 مدارس کے قیام کا مقصد: 16 1
8 مدارس میں کیا پڑھایا جاتا ہے؟ 16 1
9 مدارس کے نصاب میں تبدیلی: 17 1
10 مدارس کی چند اہم خدمات: 19 1
11 عصری درس گاہوں میں دینی تعلیم وتربیت کی ذمہ داری: 23 1
12 دُعا مؤمن کا عظیم ہتھیار 25 1
13 دعا کی حقیقت: 25 1
14 دُعا کی ضرورت: 25 1
15 دُعا کی اہمیت: 26 1
16 دُعا کے چند اہم آداب: 28 1
17 دعا کے چند اہم ارکان، شرائط اور واجبات : 29 1
18 دعا کے چند اہم مستحبات: 30 1
19 منہیاتِ ومکروہاتِ دعا: 31 1
20 قبولیت دعا کے بعض اوقات وحالات: 32 1
21 دعا قبول ہونے کے چند اہم مقامات: 33 1
22 مستجاب الدعوات بندے: 34 1
23 دُعا قبول ہونے کی علامت: 36 1
24 ذِکْرِ اِلٰھِی 38 1
25 ذِکْرِ اِلٰھِی کے لئے تسبیح یا بائیں ہاتھ کا استعمال 41 1
26 تسبیح کے متعلق علماء کرام کے اقوال: 42 1
27 خلاصۂ کلام: 45 1
28 درود شریف کی اہمیت اور اس کے فضائل 46 1
29 درود شریف پڑھنے کے فضائل: 47 1
30 درود پڑھنے کے بعض اہم مواقع: 48 1
Flag Counter