Deobandi Books

طریق ولایت

§ہم نوٹ :

34 - 34
اس وعظ کا تعارف
اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو اپنی دوستی اور ولایت کا تاج عطا فرمانے کے لیے تقویٰ فرض فرمایا ہے۔ دنیا کی راحت اور چین بھی اللہ تعالیٰ نے دین پر چلنے ہی میں رکھا ہے۔ دین صرف معاشرہ میں رائج رسومات کا نام نہیں بلکہ اللہ اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل کرنے اور گناہوں سے بچنے کا نام ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ آج لوگوں نے اصل دین کو بھلا دیا اور خودساختہ رسومات کو دین سمجھ بیٹھے۔ لوگوں کو دین پر چلنا اس لیے مشکل لگتا ہے کہ وہ کسی سچے اللہ والے کو اپنا رہبر یعنی شیخ و مربی نہیں بناتے۔ کسی اللہ والے کی صحبت اختیار کرنے کے بعد دین پر چلنا آسان ہی نہیں بلکہ مزے دار  ہوجاتا ہے۔
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا یہ وعظ ’’طریقِ ولایت‘‘ دین پر چلنے کے لیے اللہ والوں کی صحبت اختیار کرنے کی ضرورت پر مبنی ہے۔ اس وعظ میں حضرت والا نے نہ صرف دین پرعمل پیرا ہونے بلکہ اللہ کا ولی بننے کے طریقے بھی نہایت سہل انداز میں بیان فرمائے ہیں۔
Flag Counter