طریق ولایت |
ہم نوٹ : |
|
آغاز کلام اس مجلس کا مقصد اللہ تعالیٰ کی محبت و معرفت میں ترقی، اصلاحِ نفس، گناہو ں کو چھوڑنے کی توفیق اور ہر ایک مسلمان کا صاحبِ نسبت ہوجانا ہے۔ ہمارے حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے اس مجلس کو ان ہی خاص مقاصد کے لیے قائم فرمایا اور فرمایا کہ شعبہ تزکیۂ نفس کے لیے میں اب اپنی زندگی کو وقف کرتا ہوں۔اب اس وقت میرا بیان ہوگا، لیکن میں نے کچھ منظوم نصیحت کی ہے بیان سے پہلے اسے آپ سنیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس میں تصوف کی روح محسوس ہوگی۔ اپنی شاعری پر میں حضرت مولانا فضل رحمٰن گنج مراد آبادی رحمۃ اللہ علیہ کے تین شعر پیش کرتا ہوں تاکہ آپ ان اشعار کو نہایت غور سے اور محبت کے ساتھ سنیں۔ حضرت شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ تہجد کے وقت یہ تین شعر پڑھا کرتے تھے ؎اُن کے آنے کا لگا رہتا ہے دھیان بیٹھے بٹھلائے اُٹھا کرتے ہیں ہم ایک بلبل ہے ہماری رازداں ہر کسی سے کب کھلا کرتے ہیں ہم جب مجمع اللہ والوں کا ملتا ہے تب دل کھلتا ہے ؎ایک بلبل ہے ہماری رازداں ہر کسی سے کب کھلا کرتے ہیں ہم اور یہ شعر غور سے سن لیجیے ؎شاعری مدّنظر ہم کو نہیں وارداتِ دل لکھا کرتے ہیں ہم
ﻧﻤﺒﺮ | ﻣﻀﻤﻮﻥ | ﺻﻔﺤﮧ | ﻭاﻟﺪ |
---|---|---|---|
1 | فہرست | 1 | 0 |
2 | پیش لفظ | 6 | 1 |
3 | آغاز کلام | 7 | 1 |
4 | اشعارِ عارفانہ مع تشریح | 8 | 1 |
5 | کلامِ عارفانہ | 10 | 1 |
6 | صحبتِ اہل اللہ سے راہِ تقویٰ لذیذ ہوجاتی ہے | 12 | 1 |
7 | صحبتِ اہل اللہ کے بغیر صرف مجاہدہ کافی نہیں | 13 | 1 |
8 | صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کی افضلیت کا سبب | 14 | 1 |
9 | ولی اللہ بننے کے لیے تین شرائط | 14 | 1 |
10 | اللہ تعالیٰ کی رحمت و فضل کا محل کیا ہے؟ | 16 | 1 |
11 | اہل اللہ کی صحبت کی برکت | 16 | 1 |
12 | متاع جانِ جاناں جان دینے پر بھی سستی ہے | 17 | 1 |
13 | صحبتِ اہل اللہ کی کرامت | 18 | 1 |
14 | صحبتِ اہل اللہ کی کرامت کا ایک واقعہ | 19 | 1 |
15 | اللہ والوں پر اعتراض محرومی کا پیش خیمہ ہے | 20 | 1 |
16 | ایک فقہی مسئلہ سے صحبتِ اہل اللہ پر عجیب استدلال | 21 | 1 |
17 | محبت کی کرامت | 22 | 1 |
18 | اہل اللہ کی کرامت کا دوسرا واقعہ | 23 | 1 |
19 | صحبت کی نافعیت کی ایک مثال | 24 | 1 |
20 | عشق مجازی اضطراب و بے چینی کا سرچشمہ ہے | 26 | 1 |
21 | طریق ولایت | 11 | 1 |