Deobandi Books

طریق ولایت

ہم نوٹ :

6 - 34
پیش لفظ
مجلس صیانۃ المسلمین کا سالانہ اجتماع جو اس سال لاہور میں جمادی الاولیٰ  ۱۴۱۴؁ھ کو منعقد ہوا جس میں مرشد نا ومولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب اطال اللہ بقائہم وادام اللہ انوارہم نے بھی حسب معمول شرکت فرمائی۔پیش نظر وعظ حضرت والا دامت برکاتہم نے مجلس کے دوسرے دن بعد عصر کے اجلاس مؤرخہ۱۴ جمادی الاولیٰ ۱۴۱۴ ؁ھ مطابق ۳۰ اکتوبر   ۱۹۹۳؁ ء بروز ہفتہ جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ لاہور  میں بیان فرمایا جس میں متقی ،اللہ والا اور صاحبِ نسبت بننے کے لیے صحبتِ اہل اللہ کی اہمیت کو حضرت والا نے نہایت مؤثر،مدلل اور دل نشین انداز میں واضح فرمایا جس سے ضمناً یہ بھی ظاہر ہوگیا کہ سلوک وتصوّف کی شاہراہ سنّت وشریعت ہے۔ ایک دوست نے اس کو ٹیپ ریکارڈ سے نقل کیا اور احقر راقم الحروف  نے مرتب کیا اور اس کانام ’’طریق ولایت‘‘ تجویز کیا گیا۔
اللہ تعالیٰ اس وعظ کو قبول فرمائے اور پڑھنے والوں کے لیے اس کو عطائے نسبت، بقائے نسبت اور ارتقائے نسبت کا ذریعہ بناکر حضرت والا دامت برکاتہم کے لیے اور جامع ومرتب کے لیے اورجملہ معاونین کے لیے قیامت تک صدقہ جاریہ بنائیں۔
اٰمِیْنْ یَارَبَّ الْعٰلَمِیْنَ بِحُرْمَۃِ سَیِّدِالْمُرْسَلِیْنَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالتَّسْلِیْمُ
مرتب:
یکے از خدام حضرت مولانا حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم
۳ شوال المکرم  ۱۴۱۴ ؁ھ مطابق ۱۶ مارچ  ۱۹۹۴؁ ء
Flag Counter