Deobandi Books

طریق ولایت

ہم نوٹ :

28 - 34
مانگ رہے ہیں کیوں کہ آپ کریم ہیں اور ہم جن جن گناہوں میں مبتلا ہیں یا ربّ العالمین! ان سے ہمیں نکال لیجیے اپنے کرم سے، اپنے کرم سے نکال لیجیے۔ اے اللہ! ہم کو نفس و شیطان کے چنگل سےچھڑاکر،نفس و شیطان کی غلامی سےچھڑاکر اے اللہ!سو فیصد اپنی غلامی اور فرماں برداری کی حیات نصیب فرمادیجیے۔
وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
  وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ
 بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ

تاج ولایت
ہَر   اِک   گناہ   سے   مجھے   یارب    فرار     ہو
یک  لمحہ  عاصیوں   میں   نہ  میرا   شمار   ہو
بستی   ہو  یا    چمن   ہو   کہ   وہ   کوہسار  ہو
جاؤں  جدھر بھی  دل مرا  تجھ  پر  نثار ہو
اپنے  کرم  سے بھیک مجھے مغفرت  کی  دے
بندہ   ترا   محشر   میں   نہ   یہ    شرمسار    ہو
یارب ترے کرم سے یہ کچھ بھی نہیں بعید
رحمت   بروز   حشر    تری    بے   شُمار    ہو
عاصِی   اگر    ہو   متقی    ترک     گناہ     سے
پھر   تاجِ   ولایت    کا     وہی     تاجدار    ہو
یارب  فدا  ہو  تجھ  پہ  اس  اختر  ؔ کا   ہر نَفَس
توفیق    ایسی    آپ    کی    لیل    و    نہار   ہو
(اختر)
Flag Counter