Deobandi Books

طریق ولایت

ہم نوٹ :

27 - 34
ہتھوڑے  دل  پہ  ہیں مغزِ  دماغ  میں  کھونٹے
بتاؤ   عشق   مجازی  کے   مزے   کیا   لوٹے
جتنے لوگ دنیوی عشق میں مبتلا ہیں کہتے ہیں کہ دل پریشان ہے۔ اللہ تعالیٰ تو فرماتے ہیں تم کو چین ہماری یاد سے ملے گا۔ اَلَا بِذِکۡرِ اللہِ تَطۡمَئِنُّ الۡقُلُوۡبُ12؎  اور تم اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر غیراللہ سے چین لینا چاہتے ہو۔ خالق حیات کا اعلان ہے کہ جو ایمان اور تقویٰ سے رہے گا ہم اس کی زندگی کو پاکیزہ اور بالطف کردیں گے اور جو چوروں کی طرح نافرمانی سے حرام لذت درآمد کرے گا ہم اس کی زندگی کو دنیا ہی میں تلخ کردیں گے اور وہ خالق حیات جس کی حیات کو تلخ کرے ساری کائنات کی لذتیں اس کو شیرینی عطا نہیں کرسکتیں؎
خاک ہوجائیں گے قبروں میں حسینوں کے بدن
ان  کے  ڈسٹمپر  کی  خاطر  راہِ  پیغمبر  نہ  چھوڑ
یہ بھی مٹی کے تو بھی مٹی کا، مٹی کو مٹی پر مٹی مت کرو  ورنہ مٹی مثبت مٹی مثبت مٹی میزان میں مٹی ہی آئے گی اور قیامت کے دن کوئی قیمت نہیں لگے گی، اور اگر اللہ پر فدا ہوئے تو ہماری مٹی کے ساتھ ان شاء اللہ تعالیٰ اللہ کی رضا مثبت ہوگی۔ پھر کیا قیمت ہوگی اس خاک کی! سبحان اللہ ؎
کسی  خاکی پہ مت کر  خاک اپنی  زندگانی  کو
جوانی  کر فدا  اس پر کہ جس نے دی جوانی  کو
بس تین عمل کرلیں تو ہم سب ان شاء اللہ تعالیٰ اللہ والے ہوجائیں گے:  ۱) اللہ والوں سے تعلق یعنی صحبتِ اہل اللہ کا التزام ۲) ذکر اللہ کا دوام  ۳) گناہوں سے بچنے کا اہتمام۔ باقی مضمون      ان شاء اللہ تعالیٰ آیندہ۔
دعا کیجیے کہ اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو قبول فرمائے اور اپنی رحمت سے بغیر استحقاق کے ہماری جانوں کو جذب فرماکر یااللہ! ہم سب کو اولیائے صدیقین کی آخری سرحد تک پہنچادیجیے۔ اے اللہ! یہ دعا اپنے استحقاق اور صلاحیت کی وجہ سے نہیں، آپ کے کرم کے سہارے پر
_____________________________________________
28؎    الرعد:28
Flag Counter