Deobandi Books

آپ کے شرعی مسائل ۔ نئے مسائل ۔

7 - 20
اور دوبارہ نماز ادا کی ( یوسف احمد ، اورنگ آباد)
جواب:- ایسی صورت میں جب تک کہ سجدہ نہ کیا ہو ، اسے قعدہ میں لوٹ آنا چاہئے اوراخیر میں سجدہ سہو کرلینا چاہئے ، ہاں ، اگر اس نے پانچویں رکعت کاسجدہ کرلیا تو بہتر ہے کہ مزید ایک اوررکعت ملالے ، ایسی صورت میں یہ چھ رکعتیں نفل ہوجائیںگی : ولو ترک قرأۃ الشہدفی القعدۃ الأخیرۃ وقام ثم تذکر یعود ویشہداذا لم یقید الرکعۃ بالسجدۃ الخ ۔ (بدائع الصنائع ، کتاب الصلوٰۃ: ۱؍۴۱۵)
مکہ سے عمرہ کااحرام
سوال:-میرے ایک عزیز نے عمرہ کا احرام تو میقات سے باندھا؛ لیکن اس کے بعد کئی عمرے اس طرح کئے کہ مکہ میں اپنے کمرے ہی سے احرام باندھ لیا اوراسی سے عمرہ کرلیا تو ان کا یہ عمرہ درست ہوگیا؟ (اقبال الدین ،ایئراگڈہ)
جواب:- جولوگ مکہ مکرمہ میں مقیم ہوں ، وہ حج کااحرام تو اپنی جگہ سے باندھ لیں گے؛لیکن عمرہ کااحرام حدودحرم سے باہر نکل کر حل سے باندھنا ہوگا:ومن کان بمکۃ فوقتہ فی الحج الحرم وفی العمرۃ الحل(ہدایۃ :۱؍۲۵۴)
حرم سے قریب ترین مقام حل ’’تنعیم ‘‘ہے ، جہاں رسول اللہ ﷺ نے ام المؤمنین حضرت عائشہ ؓ کو احرام باندھنے کے لئے بھیجا تھا، آج کل وہاں ’’مسجد عائشہؓ ‘‘کے نام سے ایک وسیع مسجد بنی ہوئی ہے، جہاں غسل کرنے اورکپڑے بدلنے کی پوری سہولت مہیا ہے ؛ اس لئے ان صاحب کامکہ ہی سے عمرہ کے لئے احرام باندھ لینا درست نہیں تھا، عمرہ تو ان کا ہوگیا، لیکن اس غلطی کی وجہ سے بکرے کی قربانی واجب ہوگی : ’’ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔وإذا أراد العمرۃ الحل فإذا أحرم بہا من الحرم لزمہ دم؟ لأنہ ترک میقاتہ‘‘(البحرالرائق:۲؍۵۶۰)
(بصیرت فیچرسروس)
مسبوق امام کے ساتھ سلام پھیر دے ؟
سوال :- جماعت کے ساتھ میری ایک رکعت چھوٹ گئی، امام صاحب کے ساتھ میں نے سلام پھیر دیا ؛ لیکن مجھے یاد آیا کہ رکعت چھوٹ گئی ہے تو میں نے ایک رکعت ادا کرلی ، کیا اس صورت میں نماز ہو گئی یا مجھے سجدہ سہو کرنا چاہئے تھا ؟ (عبد الرحیم ، آرمور )
جواب :- اگر یہ یادرکھتے ہوئے کہ میری ایک رکعت باقی ہے امام کے ساتھ سلام پھیر دے تو اس کی نماز فاسد ہو جائے گی اور ازسر نو نماز ادا کرنی ہو گی اور اگر یہ خیال نہ رہا ہو ، بھول کر سلام پھیرے ، تو اگر امام کے سلام سے پہلے یا اس کے ساتھ ساتھ پھیردے تو چھوٹی ہوئی رکعت پوری کرے ،یہ نماز ہو گئی اورسجدہ سہو بھی واجب نہیں ؛ کیونکہ مقتدی کے سہو کی وجہ سے اس پر سجدہ واجب نہیں ہوتا ، اور اگر امام کے سلام ختم ہونے کے بعد سلام پھیرا ، توچھوٹی ہوئی رکعت پوری کرے ؛ لیکن اس پر سجدہ سہو واجب ہو گا ؛ کیونکہ امام کے سلام پھیر نے کے بعد اس کا حکم تنہا نماز پڑھنے والے شخص کا ہے اور تنہا نماز ادا کرنے والے سے سہو ہو تو سجدہ سہو واجب ہوتا ہے :’’ فإذا سلم الإمام قام إلی القضاء فإن سلم ، فإن کان عامدا فسدت وإلا لا ، ولیس السجود علیہ إن سلم سھوا قبل الإمام أو معہ وإن سلمہ بعدہ لزمہ لکونہ منفردا حینئذ ‘‘ (ردالمحتار :۶۹۵)
نماز کی صف میں خلا
سوال:- فرض نمازوں کی صف بندی میں جان بوجھ کر بیچ میں بعض لوگ عمداً جگہ کو خالی چھوڑ دیتے ہیں ، اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟(محمد اکبر ، ٹولی چوکی)
جواب:- جماعت کی نماز میں صف کی بڑی اہمیت ہے ، اور صف کی درستگی کے سلسلہ میں رسول اللہ انے باتوں کا حکم دیا ہے ، ایک یہ کہ صف سیدھی ہو ، لوگ آگے پیچھے نہ ہوں ، دوسرے : صف میں خلا نہ ہو ، چنانچہ حضرت انس صنقل کرتے ہیں کہ ہم لوگ نماز میں 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تعلیمی قرضوں کا حصول 1 1
3 رشوت کے کپڑے میں نماز 1 1
4 نماز میں کہنیوں کا کھلا رہنا 1 1
5 ناپاک رنگ 2 1
6 پہلی اور تیسری رکعت میں قیام کی طرف جانے کا طریقہ 2 1
7 صف میں اتصال اور حدیث نبوی ﷺ 2 1
8 مسجد سے جوتے چپل کی چوری 3 1
9 تکفیر میں احتیاط کی ضرورت 4 1
10 مسجد کی زمین میں بازار 5 1
11 ٹورنامنٹ کی ایک صورت 5 1
12 نماز میں لقمہ دینا اورقبول کرنا 6 1
13 عمرہ کے بعد بال نہ منڈائے 6 1
14 چوتھی رکعت میں بیٹھنے کے بجائے کھڑا ہوجائے 6 1
15 مکہ سے عمرہ کااحرام 7 1
16 مسبوق امام کے ساتھ سلام پھیر دے ؟ 7 1
17 نماز کی صف میں خلا 7 1
18 گھر میں نماز کی جگہ مخصوص کرنا 8 1
19 نماز کا فدیہ 8 1
20 کرسی پر نماز پڑھنے والا قیام میں کہاں کھڑا ہو ؟ 9 1
21 سنت جمعہ کی قضا 10 1
22 بلڈپریشر اور شوگر کے مریض کا سفر حج 11 1
23 دو ر دراز ملکوں سے میت کی لاش کو منگانا 11 1
24 عمل کفایہ انفرادی حیثیت میں مستحب ہے 12 1
25 پیڈ پارکنگ سے گاڑی غائب ہوجائے ؟ 12 1
26 خطبہ نکاح ۔ پہلے یا بعد میں ؟ 13 1
27 نابالغ کے مال میں تصرف کا حق کس کو ہے ؟ 13 1
28 سونے کا پانی چڑھایا ہوا قلم 13 1
29 فرضی بل اور اس کا معاوضہ 14 1
30 غیر شرعی لباس فروخت کرنا 14 1
31 مارکٹ وغیرہ میں خواتین کے لئے مسجد کی سہولت 14 1
32 خطبہ کے درمیان نماز کی قضا 15 1
33 خا لی مکا ن میں بلا اجا زت دا خل ہو نا 15 1
34 نکاح کے وقت کلمہ شہا دت 16 1
35 متعدد نکاح ، ایک خطبہ 16 1
36 احرام کی حالت میں لنگوٹ باندھنا 16 1
37 مسلمان بلڈر کا ہند و مالک کے مکان میں مورتی بنوانا : 17 1
38 مسجد میں سیاسی جلسے 17 1
39 نماز میں کہنیوں کا کھلا رہنا 17 1
40 نماز میں مرد کا حصۂ ستر 18 1
41 نماز کی صف میں خلا 18 1
42 امام نماز کتنی طویل پڑھا ئے ؟ 18 1
43 بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کی اقتداء میں کھڑے ہو ئے افراد کی نماز 19 1
44 فجر کی سنت اور فرض کے درمیان نفل 19 1
45 نفقہ میں بیوی کی پسند کی رعایت 20 1
46 نافرمان بیوی کا نفقہ 20 1
Flag Counter