Deobandi Books

آپ کے شرعی مسائل ۔ نئے مسائل ۔

10 - 20
کی ادائیگی پر انسان قادر ہو اس کا ادا کرنا ضروری ہے ۔
دوسرا قول یہ ہے کہ اگر سجدہ پر قادر نہ ہو تو قیام بھی اس کے ذمہ فرض نہیں رہے گا ؛ کیوںکہ سجدہ اصل مقصود ہے اور قیام کی حیثیت اس کے لئے ذریعہ و وسیلہ کی ہے تو جب مقصود ساقط ہوگیا تو اس کا ذریعہ بھی بہ درجۂ اولیٰ ساقط ہوجائے گا ، ہمارے بعض مشائخ نے اسی قول کو ترجیح دیا ہے ۔
لیکن غور کیا جائے تو دلیل کے اعتبار سے پہلا قول ہی قوی معلوم ہوتا ہے ؛ کیوںکہ کتاب و سنت میں کہیں یہ بات نہیں آئی ہے کہ سجدہ مقصود ہے اورقیام اس کے لئے ذریعہ ووسیلہ ہے ؛ بلکہ کتاب و سنت کی تعبیرات کو سامنے رکھتے ہوئے فقہاء نے قیام اور سجدہ دونوں کو مستقل رکن قرار دیا ہے اور شریعت کا اصول یہ ہے کہ انسان کو جس عمل پر جس حد تک قدرت ہو اس حد تک اس پر عمل کرے ، یہاں تک کہ خود احناف کے یہاں قیام کے بارے میں فرمایا گیا کہ اگر لاٹھی کا ، کسی خادم کا یا کسی اور شئ کا سہارا لے کر قیام کرسکتا ہو تب بھی اسے قیام کرنا چاہئے:
’’ ولو قدر علی القیام متکئًا ، الصحیح أنہ یصلي قائما متکئا ، ولا یجزیہ غیر ذلک ، وکذا لو قدر علی أن یعتمد علی عصا أو علی خادم لہ فإنہ یقوم ویتکئ ‘‘ (الفتاوی الہندیۃ : ۱؍۱۳۶)
یہی رائے فقہاء شوافع اور حنابلہ کی ہے :
’’ ومن قدر علی القیام وعجز عن الرکوع أو السجود لم یسقط عنہ القیام ویصلي قائما فیؤمي بالرکوع ثم یجلس فیؤمي بالسجود ، وبہذا قال الشافعي ‘‘ (المغني : ۲؍۵۷۲ )
اس لئے جو بات راجح معلوم ہوتی ہے وہ یہی ہے کہ اگر سجدہ پر قادر نہ ہو اور قیام پر قادر ہو تب بھی اس کے لئے قیام ضروری ہے ۔
بہر حال جو لوگ قیام کی حالت میں کھڑے ہوسکتے ہیں اور رکوع و سجدہ نہیں کرسکتے ، ان کو چاہئے کہ کرسی اس طرح رکھیں کہ اس کے پچھلے پائے دوسرے نمازیوں کے پاؤں کے مقابل پڑیں ، ایسی صورت میں قعدہ ، رکوع اور سجدہ کی حالت میں تو وہ صف کے برابر میں کھڑا ہوگا ، قیام کی حالت میں اسے ذرا آگے کھڑا ہونا پڑے گا ، تو صفوں کو سیدھا رکھنا سنت ہے :
’’ وفي حاشیۃ البخاری عن العینی : وہي (تسویۃ الصفوف ) سنۃ الصلاۃ عند أبی حنیفۃ والشافعی ومالک إلخ ‘‘ (إعلاء السنن :۴/۳۵، سنیۃ تسویۃ الصفوف)
کیوںکہ اس صورت میں نماز پڑھنے والا فر ض کو ادا کرنے کے لئے عذر کی وجہ سے ایک سنت کو چھوڑرہا ہے اور اس کی گنجائش ہے ؛ کیوںکہ سنت کا درجہ فرض سے کم تر ہے ، اور پھر اس کا یہ فعل بالارادہ نہیں ہے ، بلکہ عذر کی وجہ سے ہے ، اور شریعت میں معذور کے لئے رعایت رکھی گئی ہے ۔(بصیرت فیچرسروس)
سنت جمعہ کی قضا
سوال:۔ ہم لوگ آفسوں میں کام کرتے ہیں ، جمعہ کی نماز کے لئے دیر سے چھٹی ملتی ہے ، مسجد پہونچنے تک خطبہ کی اذان شروع ہوجاتی ہے ، ایسی صورت میں کیا ہم لوگوں کو خطبہ کے دوران جمعہ کی سنت ادا کرنی چاہئے ، یا جیسے ظہر سے پہلے کی سنت ظہر کی فرض پڑھنے کے بعد قضا کی جاتی ہے ، اسی طرح جمعہ کے بعد پڑھ لینا چاہئے ؟ (محمد طلحہ ، مشیر آباد)
جواب:۔ جب جمعہ کا خطبہ شروع ہوجائے تو اس وقت سنت ونفل نماز کا پڑھنا مکروہ ہے ؛ البتہ چوں کہ عذر کی وجہ سے سنت چھوٹ رہی ہے تو امید ہے کہ انشاء اللہ اس پر کوئی پکڑ نہیں ہوگی ، نیز فقہاء کے کلام سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر جمعہ سے پہلے کی سنت چھوٹ جائے تو اسے جمعہ کے بعد ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے ؛ کیوں کہ جمعہ میں پہلے کی سنت کو بعد 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تعلیمی قرضوں کا حصول 1 1
3 رشوت کے کپڑے میں نماز 1 1
4 نماز میں کہنیوں کا کھلا رہنا 1 1
5 ناپاک رنگ 2 1
6 پہلی اور تیسری رکعت میں قیام کی طرف جانے کا طریقہ 2 1
7 صف میں اتصال اور حدیث نبوی ﷺ 2 1
8 مسجد سے جوتے چپل کی چوری 3 1
9 تکفیر میں احتیاط کی ضرورت 4 1
10 مسجد کی زمین میں بازار 5 1
11 ٹورنامنٹ کی ایک صورت 5 1
12 نماز میں لقمہ دینا اورقبول کرنا 6 1
13 عمرہ کے بعد بال نہ منڈائے 6 1
14 چوتھی رکعت میں بیٹھنے کے بجائے کھڑا ہوجائے 6 1
15 مکہ سے عمرہ کااحرام 7 1
16 مسبوق امام کے ساتھ سلام پھیر دے ؟ 7 1
17 نماز کی صف میں خلا 7 1
18 گھر میں نماز کی جگہ مخصوص کرنا 8 1
19 نماز کا فدیہ 8 1
20 کرسی پر نماز پڑھنے والا قیام میں کہاں کھڑا ہو ؟ 9 1
21 سنت جمعہ کی قضا 10 1
22 بلڈپریشر اور شوگر کے مریض کا سفر حج 11 1
23 دو ر دراز ملکوں سے میت کی لاش کو منگانا 11 1
24 عمل کفایہ انفرادی حیثیت میں مستحب ہے 12 1
25 پیڈ پارکنگ سے گاڑی غائب ہوجائے ؟ 12 1
26 خطبہ نکاح ۔ پہلے یا بعد میں ؟ 13 1
27 نابالغ کے مال میں تصرف کا حق کس کو ہے ؟ 13 1
28 سونے کا پانی چڑھایا ہوا قلم 13 1
29 فرضی بل اور اس کا معاوضہ 14 1
30 غیر شرعی لباس فروخت کرنا 14 1
31 مارکٹ وغیرہ میں خواتین کے لئے مسجد کی سہولت 14 1
32 خطبہ کے درمیان نماز کی قضا 15 1
33 خا لی مکا ن میں بلا اجا زت دا خل ہو نا 15 1
34 نکاح کے وقت کلمہ شہا دت 16 1
35 متعدد نکاح ، ایک خطبہ 16 1
36 احرام کی حالت میں لنگوٹ باندھنا 16 1
37 مسلمان بلڈر کا ہند و مالک کے مکان میں مورتی بنوانا : 17 1
38 مسجد میں سیاسی جلسے 17 1
39 نماز میں کہنیوں کا کھلا رہنا 17 1
40 نماز میں مرد کا حصۂ ستر 18 1
41 نماز کی صف میں خلا 18 1
42 امام نماز کتنی طویل پڑھا ئے ؟ 18 1
43 بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کی اقتداء میں کھڑے ہو ئے افراد کی نماز 19 1
44 فجر کی سنت اور فرض کے درمیان نفل 19 1
45 نفقہ میں بیوی کی پسند کی رعایت 20 1
46 نافرمان بیوی کا نفقہ 20 1
Flag Counter