Deobandi Books

آپ کے شرعی مسائل ۔ نئے مسائل ۔

6 - 20
(د) کھیل صرف دوآدمیوں یاصرف دوفریقوں کے درمیان ہواوریہ شرط باندھی گئی ہو کہ جو ہارے گا ، وہ جیتنے والے کو پیسہ دے گا، اورجو جیتے گا وہ ہارنے والے کو کچھ نہیں دے گا، یہ شکل جوئے کی ہے اوراس لئے یہ بھی حرام ہے۔
آپ نے جوصورت دریافت کی ہے ، اس میں صرف ہارنے والا پیسے ادانہیں کرتا؛ بلکہ تمام ٹیمیں پیسہ اداکرتی ہیں اوروہ جیتنے والے فریق کو پیسے نہیں دیتیں ؛بلکہ کھیل کے منتظمین کو پیسہ دیتی ہیں اورکھیل صرف دوٹیموں کے درمیان نہیں ہوتا بلکہ بہت سی ٹیموں کے درمیان ہوتاہے ؛ اس لئے یہ سمجھا جائے گا کہ ہر ٹیم منتظمین کوانتظام وانصرام کی اجرت ادارکررہی ہے؛ ہارجانے کی بناپر رقم ادانہیں کررہی ہے، اورمنتظمین اپنی حاصل شدہ رقم میں سے انعام دے رہے ہیں؛ اسی لئے اگر پہلے تینوں امور کی رعایت کی جائے تو یہ صورت جائز ہونی چاہئے، مزید احتیاط کی صورت یہ ہے کہ جو لوگ میچ میں شریک ہونا چاہیں، قرعہ اندازی کی بناء پر ان میں سے کسی ایک ٹیم کی فیس معاف کردی جائے تب اس صورت کے جائز ہونے میں کوئی شبہ نہیں؛ کیونکہ فقہاء نے لکھا ہے کہ اگر دوافراد کھیل میں جیت ہارکی شرط لگائیں تو یہ جائز نہیں ؛ لیکن اگر اس میں ایک تیسرے فریق کو شریک کر لیں کہ جس پر ہار کی صورت میں پیسے دینے کی شرط نہ ہو تو یہ صورت جائز ہوگی: ثم اذا کان المال مشروطاً من الجانبین ، فأدخلا بینہما ثالثاً ، وقالا للثالث :ان سبقتنا فالمالا ن لک ،وان سبقناک فل اشیء لنا یجوز استحساناً (فتاویٰ ہندیہ ، کتاب الکراہۃ ، الباب السادس: ۵؍۳۲۴)
نماز میں لقمہ دینا اورقبول کرنا
سوال:-اگر امام کو نماز میں لقمہ دیا جائے اورامام مشکل محسوس کررہا ہے تو اس کوکیا کرنا چاہئے ؟بعض دفعہ جب مختلف لوگ لقمہ دینے لگتے ہیں تو امام کو سمجھنے میں دشواری ہوتی ہے اورمقتدی بھی بے چین ہوجاتے ہیں۔ (صبیح الدین، ممبئی)
جواب:-اگر امام سے قرآن مجید پڑھنے میں بھول چوک ہورہی ہو تو مقتدی کولقمہ دینے میں عجلت نہیں کرنی چاہئے اورانتظار کرنا چاہئے کہ شاید امام خود قراء ت کو درست کرلے، اور امام کے لئے دو حالتیں ہوسکتیں ہیں : ایک یہ کہ قرآن مجید کی جتنی مقدار پڑھنا واجب ہے اتنی مقدار پڑھ چکا ہو تو ایسی صورت میں بہتر ہے کہ وہ رکوع میں چلا جائے اوراگر اتنی مقدار پوری نہیں ہوپائی ہے تو جو جگہ یاد ہو ، وہاں منتقل ہوجائے: ینبغی للمقتدی أن لایعجل بالفتح ؛ إذ ربما یتذکر الإمام فیکون التلقین بلا حاجۃ ، وللإمام أن لایلجئہم الیہ ،بل یرکع إذا قرأ قدر الفرض ،وإلا انتقل إلی آیۃ اُخری ۔ (دردالحکام ، کتاب الصلوٰۃ: ۱؍ ۱۰۳)
عمرہ کے بعد بال نہ منڈائے
سوال:- ایک صاحب نے عمرہ کیا؛ لیکن بال نہیں منڈایا، وہ واقف نہیں تھے، کہ عمرہ میں بھی بال منڈانا یاکتروانا واجب ہے، پھر سلے ہوئے کپڑے وغیرہ پہن لئے ،پھردوسرے عمرہ کااحرام باندھا ، اب ان کو بتایا گیا کہ عمرہ میں بھی سعی کے بعد بال منڈاناہے ؛ چنانچہ انہوںنے بال منڈالیا ، یعنی دوعمرہ کیا اورایک دفعہ بال منڈایا توایسے شخص کے لئے کیا حکم ہے؟(محمد فیاض،آصف نگر)
جواب:- عمرہ کی سعی کے بعد بال کامنڈانا یا کٹانا عمرہ میں واجب ہے ؛ لہٰذا پہلے عمرہ کے اخیرمیں بال نہ منڈانے کی وجہ سے دم واجب ہوگا؛ کیونکہ حج وعمرہ میںترک واجب کی تلافی قربانی سے ہوتی ہے: ومن أتی بعمرۃ إلاالحلق فأحرم بأخری ذبح۔ (ردالمحتار ، کتاب الحج :۳؍۶۳۰)
چوتھی رکعت میں بیٹھنے کے بجائے کھڑا ہوجائے
سوال:-میرے ساتھ ایسا اتفاق ہوا کہ چوتھی رکعت میں بیٹھنے کے بجائے میں کھڑا ہوگیا ، بعد میں یاد آیا ، مجھ کو سمجھ میں نہیں آیا کہ مجھ کو کیا کرنا چاہئے ؛ اس لئے میں نے نیت توڑدی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تعلیمی قرضوں کا حصول 1 1
3 رشوت کے کپڑے میں نماز 1 1
4 نماز میں کہنیوں کا کھلا رہنا 1 1
5 ناپاک رنگ 2 1
6 پہلی اور تیسری رکعت میں قیام کی طرف جانے کا طریقہ 2 1
7 صف میں اتصال اور حدیث نبوی ﷺ 2 1
8 مسجد سے جوتے چپل کی چوری 3 1
9 تکفیر میں احتیاط کی ضرورت 4 1
10 مسجد کی زمین میں بازار 5 1
11 ٹورنامنٹ کی ایک صورت 5 1
12 نماز میں لقمہ دینا اورقبول کرنا 6 1
13 عمرہ کے بعد بال نہ منڈائے 6 1
14 چوتھی رکعت میں بیٹھنے کے بجائے کھڑا ہوجائے 6 1
15 مکہ سے عمرہ کااحرام 7 1
16 مسبوق امام کے ساتھ سلام پھیر دے ؟ 7 1
17 نماز کی صف میں خلا 7 1
18 گھر میں نماز کی جگہ مخصوص کرنا 8 1
19 نماز کا فدیہ 8 1
20 کرسی پر نماز پڑھنے والا قیام میں کہاں کھڑا ہو ؟ 9 1
21 سنت جمعہ کی قضا 10 1
22 بلڈپریشر اور شوگر کے مریض کا سفر حج 11 1
23 دو ر دراز ملکوں سے میت کی لاش کو منگانا 11 1
24 عمل کفایہ انفرادی حیثیت میں مستحب ہے 12 1
25 پیڈ پارکنگ سے گاڑی غائب ہوجائے ؟ 12 1
26 خطبہ نکاح ۔ پہلے یا بعد میں ؟ 13 1
27 نابالغ کے مال میں تصرف کا حق کس کو ہے ؟ 13 1
28 سونے کا پانی چڑھایا ہوا قلم 13 1
29 فرضی بل اور اس کا معاوضہ 14 1
30 غیر شرعی لباس فروخت کرنا 14 1
31 مارکٹ وغیرہ میں خواتین کے لئے مسجد کی سہولت 14 1
32 خطبہ کے درمیان نماز کی قضا 15 1
33 خا لی مکا ن میں بلا اجا زت دا خل ہو نا 15 1
34 نکاح کے وقت کلمہ شہا دت 16 1
35 متعدد نکاح ، ایک خطبہ 16 1
36 احرام کی حالت میں لنگوٹ باندھنا 16 1
37 مسلمان بلڈر کا ہند و مالک کے مکان میں مورتی بنوانا : 17 1
38 مسجد میں سیاسی جلسے 17 1
39 نماز میں کہنیوں کا کھلا رہنا 17 1
40 نماز میں مرد کا حصۂ ستر 18 1
41 نماز کی صف میں خلا 18 1
42 امام نماز کتنی طویل پڑھا ئے ؟ 18 1
43 بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کی اقتداء میں کھڑے ہو ئے افراد کی نماز 19 1
44 فجر کی سنت اور فرض کے درمیان نفل 19 1
45 نفقہ میں بیوی کی پسند کی رعایت 20 1
46 نافرمان بیوی کا نفقہ 20 1
Flag Counter