Deobandi Books

آپ کے شرعی مسائل ۔ نئے مسائل ۔

16 - 20
گھر میں داخل نہیں ہونا چا ہئے ، حامد کا کہنا ہے کہ چونکہ اسے معلوم تھا کہ اس وقت راشد کے گھر کوئی خاتون نہیں ہے ؛ اس لئے وہ بلا اجازت داخل ہوا اور اس کا یہ عمل غلط نہیں ہے ،دو نو ں دوستوں میں سے کس کا نقطۂ نظر دوست ہے ؟ (محمد حسن ، اکبر باغ)
جو اب : صحیح بات یہ ہے کہ اجنبی یا غیر محر م کے گھر میں بلا اجازت داخل نہیں ہونا چاہئے ،گو وہاں کوئی عورت موجود چنانچہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ کسی کو نہ پاؤ تب بھی اجازت لے کر ہی داخل ہو :’’ فإن لم تجدوافیھا أحدا فلا تدخلوھا حتی ےؤذن لکم ‘‘(نور :۷۰)
مشہور فقیہ علامہ کا سانی نے اس آیت کی روشنی میں لکھا ہے کہ اس سے معلوم ہوا کہ بلا اجازت داخل ہونے کی مما نعت صرف انسان ہی کی وجہ سے نہیں ہے، بلکہ مال واسبا ب کی وجہ سے بھی ہے ، انسان گھر صر ف اپنے آپ ہی کی حفاظت کے لئے نہیں بتا تا ؛ بلکہ اپنے مال واسبا ب کو دوسر وں کی نظر سے پو شید ہ رکھنے کے لئے بھی بنا تاہے اور اس بات کو ناپسند کر تا ہے کہ اس کی یہ چیزیں دو سر ے لو گوں کی نگا ہ میں آجائیں :’’ھذا یدل علیٰ آن الا سئتذان لیں للسکان أنفسھم خا صۃ بل لأنفسھم و لأموالھم ، إن الإنسان کما یتخذ البیت سترا لنفسہ یتخذہ سترا لأموالہ وکما یکرہ ا طلاع الغیر علیٰ نفسہ یکر ہ اطلاعہ علیٰ أموالہ ‘‘ (بدائع الصنائع ،کتاب الا ستحسان:۴؍ ۲۹۹)
نکاح کے وقت کلمہ شہا دت 
سوال : بعض علاقو ں میں رواج ہے کہ نکاح کے وقت لڑکے سے کلمۂ شہادت پڑھو ایا جاتا ہے ، اس کی کیا حیثیت ہے ؟(عبد الکر یم انصا ری ، ناند یڑ )
جو اب :۔نکاح عاقدین کی طرف سے ایجاب و قبول کا نام ہے ، اس موقع سے کلمہ شہادت کا پڑھنا یا پڑھانا نہ قرآن وحدیث میں منقول ہے، نہ صحابہ کے عہد میں اس کا رواج تھا اور نہ فقہاء نے اس کا ذکر کیا ہے ؛ اس لئے جس شخص کا مسلمان ہونا معلو م ہو، اس سے مطالبہ کرکے کلمہ پڑھوانا درست نہیں ،بعض لو گ خیال کرتے ہیں کہ ہوسکتا ہے کہ اس نے کہیں کلمہ کفر کہہ دیا ہو لیکن یہ غلط ہے، بلا دلیل صر ف شبہ کی بنا پر کسی مسلمان کے تئیں بد گمانی رکھنا درست نہیں ، ہاں ، اگر کسی وجہ سے اس کے ماں باپ مسلمان نہ ہوں ،یا قادیانی ہوں تو ایسے شخص سے بطور احتیا ط کلمہ شہادت کا پڑھوا لینا بہتر ہے، واللہ اعلم
متعدد نکاح ، ایک خطبہ 
سوال:۔آجکل بہت سی رفا ہی تنظیمیں اجتماعی نکاح کرانے کا اہتمام کر تی ہیں ،ایک مجلس میں بعض اوقات سو سے زیادہ نکاح ہو تے ہیں ، ایسی صورت میں کیا ہر نکاح کے لئے الگ الگ خطبہ دینا ضروری ہے،یاایک خطبہ دیدینا کا فی ہے ؟ (رفیع الزماں قادری ، گلبرگہ )
جواب :۔ نکاح میں خطبہ کی حثییت شر ط یا رکن کی نہیں ہے ؛بلکہ اس کا پس منظر یہ ہیکہ اسلام سے پہلے نکاح میں عاقدین کی طر ف سے ایک ایک شخص خطبہ دیتا تھا اور دونوں خطیب اپنے اپنے خاندانوں کی تعریف بیا ن کر تا اور انکی خو بیا ں گِنواتا تھا ،رسول اللہ ﷺ نے خا ندانی نخو ت اور حسب ونسب پر اِترانے کی جہاں اور صورتوں کو ختم فرمادیا ،وہیں اس دوھرے خطبہ کے بجا ئے ایک خطبہ رکھا ہے ، جو مستحب ہے، اگر کئی نکاح کے لئے ایک خطبہ دے دیا جائے ، یہ مقصد حا صل ہو جاتا ہے ،اس لئے ایجا ب وقبول تو ہر ایک کا الگ الگ ہو نا چاہئے ؛ لیکن اگر کئی نکاح کے لئے ایک خطبہ دے دیا جائے تو یہ کافی ہے۔
احرام کی حالت میں لنگوٹ باندھنا
سوال :۔حدسے بڑھے ہوئے موٹاپے کی وجہ مجھکو انڈرو ےئرپہننا پڑتا ہے، ورنہ رانوں کی رگڑسے زخم کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے، اس حال میں اگر طواف اور سعی کی جائے تو غیر معمولی تکلیف ہوتی ہے ،ایسی صورت میں کیا ہمارے لئے حالت احرام میں انڈر وےئر پہننے کی اجازت ہوگی ؟(محمد موسیٰ ، ممبئی )

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تعلیمی قرضوں کا حصول 1 1
3 رشوت کے کپڑے میں نماز 1 1
4 نماز میں کہنیوں کا کھلا رہنا 1 1
5 ناپاک رنگ 2 1
6 پہلی اور تیسری رکعت میں قیام کی طرف جانے کا طریقہ 2 1
7 صف میں اتصال اور حدیث نبوی ﷺ 2 1
8 مسجد سے جوتے چپل کی چوری 3 1
9 تکفیر میں احتیاط کی ضرورت 4 1
10 مسجد کی زمین میں بازار 5 1
11 ٹورنامنٹ کی ایک صورت 5 1
12 نماز میں لقمہ دینا اورقبول کرنا 6 1
13 عمرہ کے بعد بال نہ منڈائے 6 1
14 چوتھی رکعت میں بیٹھنے کے بجائے کھڑا ہوجائے 6 1
15 مکہ سے عمرہ کااحرام 7 1
16 مسبوق امام کے ساتھ سلام پھیر دے ؟ 7 1
17 نماز کی صف میں خلا 7 1
18 گھر میں نماز کی جگہ مخصوص کرنا 8 1
19 نماز کا فدیہ 8 1
20 کرسی پر نماز پڑھنے والا قیام میں کہاں کھڑا ہو ؟ 9 1
21 سنت جمعہ کی قضا 10 1
22 بلڈپریشر اور شوگر کے مریض کا سفر حج 11 1
23 دو ر دراز ملکوں سے میت کی لاش کو منگانا 11 1
24 عمل کفایہ انفرادی حیثیت میں مستحب ہے 12 1
25 پیڈ پارکنگ سے گاڑی غائب ہوجائے ؟ 12 1
26 خطبہ نکاح ۔ پہلے یا بعد میں ؟ 13 1
27 نابالغ کے مال میں تصرف کا حق کس کو ہے ؟ 13 1
28 سونے کا پانی چڑھایا ہوا قلم 13 1
29 فرضی بل اور اس کا معاوضہ 14 1
30 غیر شرعی لباس فروخت کرنا 14 1
31 مارکٹ وغیرہ میں خواتین کے لئے مسجد کی سہولت 14 1
32 خطبہ کے درمیان نماز کی قضا 15 1
33 خا لی مکا ن میں بلا اجا زت دا خل ہو نا 15 1
34 نکاح کے وقت کلمہ شہا دت 16 1
35 متعدد نکاح ، ایک خطبہ 16 1
36 احرام کی حالت میں لنگوٹ باندھنا 16 1
37 مسلمان بلڈر کا ہند و مالک کے مکان میں مورتی بنوانا : 17 1
38 مسجد میں سیاسی جلسے 17 1
39 نماز میں کہنیوں کا کھلا رہنا 17 1
40 نماز میں مرد کا حصۂ ستر 18 1
41 نماز کی صف میں خلا 18 1
42 امام نماز کتنی طویل پڑھا ئے ؟ 18 1
43 بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کی اقتداء میں کھڑے ہو ئے افراد کی نماز 19 1
44 فجر کی سنت اور فرض کے درمیان نفل 19 1
45 نفقہ میں بیوی کی پسند کی رعایت 20 1
46 نافرمان بیوی کا نفقہ 20 1
Flag Counter