Deobandi Books

آپ کے شرعی مسائل ۔ نئے مسائل ۔

4 - 20
ہے ، کیا ان کا یہ عمل شرعاً درست ہے ؟ (عبد القیوم ، محبوب نگر)
جواب:۔چوری کرنا سخت گناہ ہے ، یہاں تک کہ جن چند جرائم کی سزا شریعت نے متعین کی ہے ، ان میں ایک چوری بھی ہے ، پھرجو جگہ نیک کاموں کے لئے مخصوص ہو وہاں چوری کی جائے تو اس کا گناہ اور زیادہ ہے ؛ اس لئے مسجد سے جوتا ، یا چپل چوری کرلینا گناہ بالائے گناہ ہے ، نیز اگر کسی کی چپل مسجد میں چوری ہوجائے تو اس شخص کے لئے یہ جواز نہیں ہے کہ وہ دوسرے کے جوتے چپل کے ساتھ اسی حرکت کا ارتکاب کرے اور وہ خود چوری کا مرتکب ہوجائے ؛ اس لئے اس سے بھی اجتناب کرنا چاہئے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے : ’’ لا ضرر ولا ضرار ‘‘ (سنن ابن ماجۃ ،کتاب الأحکام ، باب من بنی في حقہ ما یضر بجارہ ، حدیث نمبر : ۲۳۳۲) یعنی نہ ابتداءً کسی کو نقصان پہنچانا جائز ہے اور نہ رد عمل میں ۔(بصیرت فیچرسروس)
تکفیر میں احتیاط کی ضرورت
سوال :-فقہ کی کتابوں میں ایک طرف یہ اصول بھی ذکر کیا جاتاہے کہ ممکن حدتک کسی مسلمان کی تکفیر میں احتیاط کی جائے ؛ لیکن اس کے ساتھ ساتھ بہت چھوٹی چھوٹی باتوں پر تکفیر کے احکام بھی ملتے ہیں ، اس سلسلے میں صحیح نقطۂ نظر کیاہے؟ (عبدالقادر قاسمی، دہلی )
جواب: یہ ایک حقیقت ہے کہ کسی شخص یاگروہ پر کفر کاحکم لگانے میں بہت احتیاط برتنی چاہئے، حدیث میں بھی اس کی تاکید آئی ہے، اورفقہاء کے بیان کئے ہوئے اصول سے بھی یہ بات واضح ہے، اورمحقق اہل علم کا بھی یہی طریقہ کار رہا ہے، اس کا اندازہ اس بات سے کیا جاسکتا ہے کہ ہماری کتابیں معتزلہ اورخوارج کے رد سے بھری پڑی ہیں اوراہل سنت والجماعت اوران گروہوں کے درمیان اختلاف بالکل واضح ہے، اس کے باوجود جمہورفقہاء معتزلہ اورخوارج کو کافر نہیں کہتے ، اس سلسلے میں اہل علم نے جو بحث کی ہے، اس کا خلاصہ یہ ہے کہ جب تک ایسی بات کا انکار نہ کیا جائے جو دلیل قطعی سے ثابت ہواورجس میں اجتہاد کا کوئی دخل نہ ہو، اس وقت تک تکفیر نہیں کی جائے گی، مشہور فقیہ علامہ شامی نے نقل کیا ہے:
’’وقد ذکر فی المحیط أن بعض الفقہاء لا یکفر أحداً من أہل البدع، وبعضہم یکفر من خالف منہم ببدعتہ دلیلاً قطعیاً ونسبہ الیٰ أکثر أہل السنۃ، والنقل الأ ول أثبت، نعم یقع فی کلام أہل مذہب تکفیر کثیر، لکن لیس من کلام الفقہاء الذین ہم المجتہدون بل من غیرہم ، ولا عبرۃ بغیر الفقہاء ، والمنقول عن المجتہدین ماذکرنا ،وابن المنذر أعرف بنقل مذاہب لمجتہدین‘‘ (رد المحتار: کتاب الجہاد:۶؍ ۴۱۳)
’’محیط (جوفقہ حنفی کی ایک معتبر کتاب ہے) میں مذکور ہے کہ بعض فقہاء اہل بدعت میں سے کسی کی بھی تکفیر نہیں کرتے، اوربعض ایسے لوگوں کی تکفیر کرتے ہیں، جواپنی بدعت کی وجہ سے کسی دلیل قطعی کی مخالفت کے مرتکب ہوں، اوراس کو اکثر اہل سنت کی طرف منسوب کرتے ہیں؛ لیکن پہلی روایت زیادہ درست ہے ، ہاں اہل مذہب کے کلام میں تکفیر کی کثرت پائی جاتی ہے، ؛لیکن وہ ان فقہاء کاکلام نہیں جو صلاحیت اجتہاد کے حامل ہیں؛ بلکہ دوسروں کا قول ہے اورفقہاء کے علاوہ دوسروں کے قول کا اعتبار نہیں، مجتہدین سے جوبات منقول ہے ، وہ وہی ہے جو ہم نے ذکر کی ہے‘‘۔
یہ طویل عبارت اوراس کا ترجمہ اسی لئے نقل کیا گیا ہے کہ موجودہ دورمیں بھی کافر، مشرک، بدعتی اورفاسق ٹھہرانے میں بڑی بے احتیاطی برتی جاتی ہے، اورپنے نقطہ نظر سے سرمو اختلاف کرنے والوں کو دائرہ ایمان سے خارج کردیا جاتا ہے، حالانکہ کسی مسلمان کو کافر وفاسق قرار دینے میں اس بات کی تحقیق ضروری ہے کہ وہ کتاب وسنت کی کسی نص کا 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تعلیمی قرضوں کا حصول 1 1
3 رشوت کے کپڑے میں نماز 1 1
4 نماز میں کہنیوں کا کھلا رہنا 1 1
5 ناپاک رنگ 2 1
6 پہلی اور تیسری رکعت میں قیام کی طرف جانے کا طریقہ 2 1
7 صف میں اتصال اور حدیث نبوی ﷺ 2 1
8 مسجد سے جوتے چپل کی چوری 3 1
9 تکفیر میں احتیاط کی ضرورت 4 1
10 مسجد کی زمین میں بازار 5 1
11 ٹورنامنٹ کی ایک صورت 5 1
12 نماز میں لقمہ دینا اورقبول کرنا 6 1
13 عمرہ کے بعد بال نہ منڈائے 6 1
14 چوتھی رکعت میں بیٹھنے کے بجائے کھڑا ہوجائے 6 1
15 مکہ سے عمرہ کااحرام 7 1
16 مسبوق امام کے ساتھ سلام پھیر دے ؟ 7 1
17 نماز کی صف میں خلا 7 1
18 گھر میں نماز کی جگہ مخصوص کرنا 8 1
19 نماز کا فدیہ 8 1
20 کرسی پر نماز پڑھنے والا قیام میں کہاں کھڑا ہو ؟ 9 1
21 سنت جمعہ کی قضا 10 1
22 بلڈپریشر اور شوگر کے مریض کا سفر حج 11 1
23 دو ر دراز ملکوں سے میت کی لاش کو منگانا 11 1
24 عمل کفایہ انفرادی حیثیت میں مستحب ہے 12 1
25 پیڈ پارکنگ سے گاڑی غائب ہوجائے ؟ 12 1
26 خطبہ نکاح ۔ پہلے یا بعد میں ؟ 13 1
27 نابالغ کے مال میں تصرف کا حق کس کو ہے ؟ 13 1
28 سونے کا پانی چڑھایا ہوا قلم 13 1
29 فرضی بل اور اس کا معاوضہ 14 1
30 غیر شرعی لباس فروخت کرنا 14 1
31 مارکٹ وغیرہ میں خواتین کے لئے مسجد کی سہولت 14 1
32 خطبہ کے درمیان نماز کی قضا 15 1
33 خا لی مکا ن میں بلا اجا زت دا خل ہو نا 15 1
34 نکاح کے وقت کلمہ شہا دت 16 1
35 متعدد نکاح ، ایک خطبہ 16 1
36 احرام کی حالت میں لنگوٹ باندھنا 16 1
37 مسلمان بلڈر کا ہند و مالک کے مکان میں مورتی بنوانا : 17 1
38 مسجد میں سیاسی جلسے 17 1
39 نماز میں کہنیوں کا کھلا رہنا 17 1
40 نماز میں مرد کا حصۂ ستر 18 1
41 نماز کی صف میں خلا 18 1
42 امام نماز کتنی طویل پڑھا ئے ؟ 18 1
43 بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کی اقتداء میں کھڑے ہو ئے افراد کی نماز 19 1
44 فجر کی سنت اور فرض کے درمیان نفل 19 1
45 نفقہ میں بیوی کی پسند کی رعایت 20 1
46 نافرمان بیوی کا نفقہ 20 1
Flag Counter