Deobandi Books

آپ کے شرعی مسائل ۔ نئے مسائل ۔

19 - 20
امام صاحب نماز جلدی ختم کرتے ہیں تو لوگ کہتے ہیں اتنی جلدی نماز کیوں ختم کی؟اگر لمبی نماز پڑھا تے ہیں تو لوگ کہتے ہیں کہ مقتدیوں کا خیال رکھنا چاہئے، تو کتنے منٹ میں نماز ادا کی جائے ؟( سرور خاں، مسجد محمدیہ، گڈی ملکا پوری)
جواب:۔ حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ فجر اور ظہر کی نماز میں طوال مفصل ، عصر اورعشاء میں اوساط مفصل اور مغرب میں قصار مفصل پڑھنا چاہئے، اس سلسلہ میں حضرت عمر ص کا ایک مکتوب حضرت ابو موسی اشعری ص کے نام ہے ، جو مختلف کتب حدیث میں موجود ہے ، فقہاء نے اسی پر اپنی رائے کی بنیاد رکھی ہے ،( البحرالرائق :۱/۵۹۳)طوال مفصل سے مرادسورہ ’’حجرات‘‘ سے سورہ ’’بروج ‘‘تک ہے اور سورہ بروج سے سورہ لم یکن (یعنی سورۂ بینہ) تک اوساط مفصل ہے اور اس سورت کے بعد سے سورہ الناس تک قصار مفصل ہے :
’’ والذی علیہ أصحابنا أنہ من الحجرات الی والسماء ذات البروج الخ ‘‘(البحرا لرائق :۱/۳۹۴)
یہ نماز میں قرآن پڑھنے کی مسنون مقدار ہے ، امام صاحب کو اتنا یا اس سے قریب قرآن پڑھنا چاہئے اور میانہ روی اختیار کرنی چاہئے؛ تاکہ سبھوں کی رعایت ہو ؛ اسی لئے فقہاء نے لکھا ہے کہ قرات کے لئے کوئی مقدار متعین نہیں ہے ،وقت کی گنجائش اور امام اورمقتدیوں کے حالات کو سامنے رکھ کر قراء ت ہونی چاہئے ۔
’’ واختار في البدائع: أنہ لیس في القراء ۃ تقدیر معین، بل یختلف باختلاف الوقت وحال الإمام والقوم‘‘(البحر الرائق :۱/۵۹۶)
پس امام صاحب کو مقتدیوں کے حالات کو دیکھتے ہوئے سنت سے قریب طریقہ اختیار کرنا چاہئے، اتنی کم مقدار نہ ہو کہ سنت کے مزاج کے خلاف ہو جائے ، اتنا زیادہ نہ ہو کہ لوگوں کے لئے باعث دشواری ہو جائے اور مقتدیوں کو بھی اپنے مزاج کو دین کے مطابق بنا نے کی کوشش کرنی چاہئے ۔
آج کل یوں ہی نماز یں ہلکی پڑھائی جاتی ہیں ، اگر لوگ اس کو بھی زیادہ سمجھنے لگیں اوربازاروں ، ہو ٹلوں میں گھنٹوں وقت ضائع کر نے والے لوگ نماز میں دس منٹ کے وقت کو زیادہ خیال کریں تو یہ بہت ہی افسوس ناک بات ہے ، اس کے لئے منٹ اور سکنڈ کی تعیین نہیں کی جا سکتی۔
بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کی اقتداء میں کھڑے ہو ئے افراد کی نماز
سوال:۔ ہمارے محلے میں مسجد کے امام صاحب چند دنوں سے عذر کی بنا پر بیٹھ کر نماز پڑھتے ہیں ، انہوں نے رمضان المبارک میں تراویح بھی ایک عشرہ بیٹھ کر پڑھائی ؛ کیونکہ وہ زیادہ دیر کھڑے نہیں ہوسکتے ؛لیکن رکوع اور سجدہ حسبِ معمول کر لیتے ہیں، تو کیا ایسے امام کی اقتداء درست ہوگی ؟ (ابو سبحان، ممبء)۔
جواب:۔ بہتر تو یہی ہے کہ امام ایسا شخص ہو جو کھڑا ہو کر نماز پڑھائے ، تاہم اگر ایسا شخص نماز پڑھادے ،تو امام ابوحنیفہ ؒ اور امام یوسف ؒ کے نزدیک نماز درست ہوجاتی ہے ، یہی حکم فرض نماز کے لئے بھی ہے اورتراویح کے لئے بھی :
’’وإذا کان الامام یصلی قاعدا برکوع وسجود وخلفہ قوم یصلون قیاماً برکوع وسجود ،القیاس أن لا تجوز صلاۃ القوم وبہ أخذ محمد رحمہ اللہ ، وفي الظھیرےۃ : الفرض والنفل سواء ،وفی الاستحسان ما تجوز صلاۃ القوم وھو قولھما ‘‘(الفتاوی التاتارخانےۃ : ۲؍۲۵۴)
فجر کی سنت اور فرض کے درمیان نفل 
سوال :۔ کیا فجر کی سنتوں اور فرض نماز کے درمیان وقت ملے تو نوافل ادا کر سکتے ہیں ؟ (احمد سعید اللہ ،منچریا ل )
جواب:۔ رسول اللہ ا سے فجر کی سنت اور فرض کے درمیان کوئی نفل پڑھنا ثابت نہیں ہے ، اس لئے فقہاء نے اس وقت کسی نفل کے پڑھنے کو مکروہ قراردیا ہے:

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تعلیمی قرضوں کا حصول 1 1
3 رشوت کے کپڑے میں نماز 1 1
4 نماز میں کہنیوں کا کھلا رہنا 1 1
5 ناپاک رنگ 2 1
6 پہلی اور تیسری رکعت میں قیام کی طرف جانے کا طریقہ 2 1
7 صف میں اتصال اور حدیث نبوی ﷺ 2 1
8 مسجد سے جوتے چپل کی چوری 3 1
9 تکفیر میں احتیاط کی ضرورت 4 1
10 مسجد کی زمین میں بازار 5 1
11 ٹورنامنٹ کی ایک صورت 5 1
12 نماز میں لقمہ دینا اورقبول کرنا 6 1
13 عمرہ کے بعد بال نہ منڈائے 6 1
14 چوتھی رکعت میں بیٹھنے کے بجائے کھڑا ہوجائے 6 1
15 مکہ سے عمرہ کااحرام 7 1
16 مسبوق امام کے ساتھ سلام پھیر دے ؟ 7 1
17 نماز کی صف میں خلا 7 1
18 گھر میں نماز کی جگہ مخصوص کرنا 8 1
19 نماز کا فدیہ 8 1
20 کرسی پر نماز پڑھنے والا قیام میں کہاں کھڑا ہو ؟ 9 1
21 سنت جمعہ کی قضا 10 1
22 بلڈپریشر اور شوگر کے مریض کا سفر حج 11 1
23 دو ر دراز ملکوں سے میت کی لاش کو منگانا 11 1
24 عمل کفایہ انفرادی حیثیت میں مستحب ہے 12 1
25 پیڈ پارکنگ سے گاڑی غائب ہوجائے ؟ 12 1
26 خطبہ نکاح ۔ پہلے یا بعد میں ؟ 13 1
27 نابالغ کے مال میں تصرف کا حق کس کو ہے ؟ 13 1
28 سونے کا پانی چڑھایا ہوا قلم 13 1
29 فرضی بل اور اس کا معاوضہ 14 1
30 غیر شرعی لباس فروخت کرنا 14 1
31 مارکٹ وغیرہ میں خواتین کے لئے مسجد کی سہولت 14 1
32 خطبہ کے درمیان نماز کی قضا 15 1
33 خا لی مکا ن میں بلا اجا زت دا خل ہو نا 15 1
34 نکاح کے وقت کلمہ شہا دت 16 1
35 متعدد نکاح ، ایک خطبہ 16 1
36 احرام کی حالت میں لنگوٹ باندھنا 16 1
37 مسلمان بلڈر کا ہند و مالک کے مکان میں مورتی بنوانا : 17 1
38 مسجد میں سیاسی جلسے 17 1
39 نماز میں کہنیوں کا کھلا رہنا 17 1
40 نماز میں مرد کا حصۂ ستر 18 1
41 نماز کی صف میں خلا 18 1
42 امام نماز کتنی طویل پڑھا ئے ؟ 18 1
43 بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کی اقتداء میں کھڑے ہو ئے افراد کی نماز 19 1
44 فجر کی سنت اور فرض کے درمیان نفل 19 1
45 نفقہ میں بیوی کی پسند کی رعایت 20 1
46 نافرمان بیوی کا نفقہ 20 1
Flag Counter