ملفوظات حکیم الامت جلد 24 - یونیکوڈ |
مرزا قادیانی اور اکابر دیو بند مرزا قادیانی کے متعلق حضرت مولانا محمد یعقوب صاحبؒ کی رائے تو پہلے ہی سے شدید تھی اس کی کتاب براہین احمد دیکھ کر فرمایا کہ اس میں عیسائیت کی بو آتی ہے مگر حضرت گنگوہیؒ شروع ہی میں نرم تھے مرزا کی طرف سے تاویلیں کرتے تھے ۔ جب اس نے بالکل ہی صراحتہ نبوت کا دعوی اور دوسرے کفریات واضح کر دئیے تو مجبور ہو کر تکفیر فرمائی ۔ نیک گمانی اور بد گمانی میں اعتدال فرمایا کہ شیخ سعدیؒ کے دو شعر اس معاملہ میں متضاد ہیں ایک گلستان میں ہے ہر کرا جامہ پار سا بینی پار سا دان و نیک مرد انگار دوسرا بوستان میں ہے ۔ نگہ دارد آن شوخ در کیسہ در کہ داند ہمہ خلق را کیسہ بر گلستان کے شعر سے سب کے بارے میں نیک گمانی اور بوستان کے شعر سے بد گمانی کی تلقین معلوم ہوتی ہے ۔ حضرت نے فرمایا کہ اعتقاد کے اعتبار سے تو گلستان کے شعر پر عمل چاہیے کہ جس کا ظاہر اچھا دیکھے اس کے ساتھ نیک گمان رکھے مگر معاملات میں بوستان کے شعر پر عمل کرے کہ اپنے راز اور خاص چیزیں ہر شخص کے سامنے نہ کھولے اس میں احتیاط کرے ۔ ارشاد فرمایا کہ میں نے بزرگوں کی بہت دعائیں لی ہیں ۔ فرمایا کہ میں نے کبھی اللہ کا نام لینے والے بدعتی بزرگ کی بھی توہین نہیں کی اور نہ برتاؤ خشونت کا کیا ۔ حضرت مولانا دیو بند ( شیخ الہندؒ ) کے متعلق حضرت حاجی صاحبؒ کا ارشاد جب حضرت مولانا دیو بندی حضرت حاجی صاحبؒ کی خدمت میں مکہ معظمہ حاضر ہوئے تو حضرت نے مولانا سے کوئی سوال کیا ۔ مولانا نے جواب دیا جس پر حضرت حاجی صاحبؒ نے خوش