ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2012 |
¾اكستان Ù |
|
اَخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) ض ض ض ٢٧رمضان المبارک/٢٦ اگست کو جامعہ کے دارُالاقامہ کی پہلی منزل کا بقیہ نصف لینٹر ڈالا گیا،والحمد للہ۔ ١٠ستمبر کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب بھائی جمال الدین صاحب مہتمم جامعہ عثمانیہ کی دعوت پر جامعہ میں نئے سال کے اَسباق کی اِبتداء کرانے کے لیے کوٹ مہتاب ضلع قصور تشریف لے گئے جہاں آپ نے بخاری شریف کی پہلی حدیث کا دَرس دے کر حدیث شریف کی اہمیت کے موضوع پر مختصر بیان فرمایا۔ بیان کے بعد فاضل ِجامعہ مولانا محمد فاروق صاحب ڈوگر کے اِصرار پر اُن کے ڈیرے پر تشریف لے گئے ۔ ٢٣ ستمبر کو''تو صاحب ِمنزل ہے کہ بھٹکا ہوا راہی '' کے مصنف ایڈووکیٹ محترم نور محمد صاحب قریشی حضرت مہتمم صاحب کی خصوصی دعوت پر اُن کی رہائش گاہ پر تشریف لائے اِس دوران مختلف موضوعات پر گفتگو ہوتی رہی بعد اَزاں مہمانوں نے دوپہر کا کھانا تناول فرمایا۔اِس موقع پرمولانا خالد محمود صاحب ، مولانا اَمان اللہ صاحب، مولانا عبدالحفیظ صاحب اَور دیگر اَحباب و اَساتذہ جامعہ بھی موجود تھے۔ مخیرحضرات سے اَپیل جامعہ مدنیہ جدیدمیں بحمد اللہ چار منزلہ دارُالاقامہ (ہوسٹل )کی تعمیر شروع ہو چکی ہے پہلی منزل پر ڈھائی کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے، مخیر حضرات کو اِس کارِ خیر میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت دی جاتی ہے، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔ (اِدارہ)