Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2010

اكستان

49 - 64
میں کہاں اَور یہ نگہت گل!	نسیمِ صبح یہ تیری مہربانی
یہ شعر تو بہت پسند آیا، مگر اَب پتہ لگا کہ ذاتِ حق کا کرم اَور اُس کی رحمت، اُس کا خالص کرم کہ یہ نگہت ِگل بھی اَور نسیم ِسحر بھی اَور حصول بھی وہ سب اَندر ہی اَندر موجود ہیں، یہ ایک لباس میں چھپے ہوئے ہیں، ایک اَور ہے بہت عرصہ پہلے علامہ اقبال نے بڑے تڑپ کے ساتھ ایک شعر کہا تھا  :
کبھی اے حقیقت منتظر نظر آ لباسِ مجاز میں	کہ ہزار سجدے تڑپ رہے ہیں میری جبینِ نیاز میں
مبارک ہو کہ اَب اِنتظار کی ضرورت نہیں، علامہ اقبال تو منتظر تھے، الحمدللہ ذات حق مل گیا، مبارک ہو۔
 دُوسرا تعارف اُس نوجوان صحابی، اُس نوجوان ولی کا کروائوں گا جس کے سفر کا آغاز ہی صدیقیت سے ہوا ہے اور جس رات ہمیں نیابتِ مصطفٰی عطا ہوئی تھی، اگلی صبح ہم کراچی گئے تھے اور سب سے پہلے وابستہ ہونے اَور وارفتہ ہونے والے سیّد زید زمان ہی تھے۔ آئیں  سیّد زیدزمان   نعرئہ تکبیر۔
برسوں ایک سفر کی آرزو رہی، کتابوں میں پڑھا تھا چالیس چالیس سال پچاس پچاس سال چلے کیے جاتے تھے ریاضت اَور مجاہدہ ہوتا تھا، میرے آقا سیّدنا علیہ الصلوٰة والسلام کی اِنتہا سے اِنتہائی شدید انتہائی  محبت کے بعد ایک طویل سفر، ریاضت کا مجاہدہ کا گزارا جاتا تھا تو آقا کی زیارت ہوتی تھی ایک سفر کا آغاز، ہمیشہ سے یہ پڑھا اور سنا اور خوف یہ کہ کہاں ہم! کہاں یہ ماحول! کہاں یہ دَور! کس کے پاس وقت ہے کہ برسوں کے چلّے کرے، کس کے پاس وقت ہے کہ صدیوں کی عبادتیں کرے اور پھر صرف دِیدار نصیب ہو، تڑپ تو تھی کہ صرف زیارت و دیدار ایسا نصیب ہو کہ صرف اِس جہاں میں نہیں، صرف آخرت میں نہیں، صرف لامکاں میں نہیں، ثم الورٰی ، ثم الورٰی ، ثم الورٰی ، وصل قائم رہے، تو ایک راز سمجھ میں آیا کہ : ''نگاہ ِمرد مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں'' زہد ہزاروں سال کا اور پیار کی نگاہ ایک طرف،اپنے کسی ایسے پیارے کو دیکھو جو پیار کی نگاہ سے کہ صدیوں کا سفر لمحوں میں طے ہوجائے۔ نعرئہ تکبیر۔ 
(منقول اَز کیسٹ بیت الذکر لاہور و کذاب، ص:٥٠  تا  ٥٣)
(٦)  اگر زید زمان المعروف زید حامد کا ملعون یوسف کذاب کے ساتھ تعلق نہیں تھا تو اُس نے مولانا محمد یوسف اسکندر صاحب کے بار بار کے اِستفسار پر یہ اقرار کیوں کیا کہ جی ہاں یوسف علی کے مقدمہ میں میرا بہرحال کسی قدر کردار رہا ہے؟ 
(٧)  اگر زید زمان المعروف زید حامد کامدعی نبوت یوسف علی کذاب کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا  اَور وہ اُس کو نہیں جانتا تو اس نے ١٣اگست ٢٠٠٠ء کے روزنامہ ڈان میں مدعی نبوت ملعون یوسف علی کذاب کے خلاف عدالتی فیصلہ کی مخالفت کرتے ہوئے یہ کیوں کہا کہ :''یہ عدل و اِنصاف کا خون ہے؟''
(٨)  نوفل شاہ رُخ کا کہنا ہے کہ :''میں زید حامد کو گزشتہ بیس سال سے جانتا ہوں، میری سب سے پہلی ملاقات زید حامد سے ١٩٨٩ء میں حکمت یار کے کراچی کے دَورے میں ہوئی، جب وہ اُس کے ترجمان تھے۔ میں اُس روشن چہرے والے متحرک نوجوان این ای ڈی کے گریجویٹ انجینئر سے، جو بیک وقت رَوانی سے فارسی، انگریزی، پشتو اور اُردو بول سکتا تھا بہت متأثر ہوا، اُس وقت یہ زید حامد نہیں بلکہ زید زمان تھا ،اُسی زمانہ میں زید زمان نے'' قصص الجہاد'' نامی ویڈیو تیار اَور تقسیم کی جس میں افغان مجاہدین اور رُوسی افواج کا دُوبدو مقابلہ دِکھایا گیا تھا یہ ویڈیو اپنی قسم میں جدا اور یکتا تھی، اُس زمانہ میں زید زمان ایک سحر انگیز شخصیت تھے مگر پھر کچھ عجیب سی باتیں ہوئیں، زید زمان ایک برطانوی بیس این جی اَوز'' مسلم ایڈ'' کے مالی اسکینڈل کا مرکزی نقطہ بنے، بعداَزاں اُنہوں نے حکمت یار اور حقانی سے رابطہ توڑ کر اَحمد شاہ مسعود کے ساتھ تعلقات استوار کرلیے اور پھر بعد میں جہاد کو یکسر فراموش کرکے ''صوفی'' بن گئے، اِسی دوران جب ملعون یوسف علی نے نبوت کا دعوی کیا تو یہ اُس سے منسلک ہوگیا اور اُس کا صحابی اور خلیفۂ اوّل قرار پایا اور کئی دفعہ اخبارات و رسائل میں اُس کا نام یوسف علی کذاب کے صحابی اور خلیفہ کے نام سے چھپا۔'' (کاشف حفیظ، روزنامہ اُمت کراچی)۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 سینگی کے لیے مناسب اور نامناسب وقت : 6 3
5 طبیب کا مشورہ ضروری ہے : 7 3
6 جسم کے مختلف حصوں پر سینگی لگوائی جا سکتی ہے : 7 3
7 اس کی مناسب تاریخیںبھی اِرشاد فرمائیں اور اُن کی حکمت : 7 3
8 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
9 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 8
10 علمی مضامین 14 1
11 قیام ِ پاکستان اَور مسلمانانِ بر ِ صغیر کے لیے 14 10
12 حضرت مولانا السیّد حسین احمد المدنی رحمہ اللہ : 19 10
13 سیاسی نقطۂ نظر : 19 10
14 صحیح طریقہ کار 28 10
15 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 30 1
16 حضرت سودَہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 30 15
17 ہجرت 30 15
18 قدو قامت : 30 15
19 عبادت اَور آنحضرت ۖ کی فرمانبرداری : 30 15
20 ظرافت : 31 15
21 سخاوت : 31 15
22 اَزواجِ مطہرات میں حشر ہونے کی تمنا : 31 15
23 نزولِ حجاب : 32 15
24 وفات : 33 15
25 تربیت ِ اَولاد 34 1
26 چھوٹے بچوں کی پرورِش سے متعلق ضروری ہدایات وآداب مفید احتیاط اَور تدبیریں : 34 25
27 ہیں کواکب کچھ ، نظر آتے ہیں کچھ دیتے ہیں دھوکا یہ بازی گر کھلاراہبر کے رُوپ میں راہزن 37 1
28 گلدستہ ٔ اَحادیث 56 1
29 چالیس دِن تکبیر اُولیٰ کے ساتھ نماز پڑھنے کا ثواب : 56 28
30 چالیس دن کے اَندر اَندر بال اَور ناخن کاٹ لینے چاہئیں : 56 28
31 دینی مسائل 57 1
32 تقریظ وتنقید 60 1
33 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter