Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2010

اكستان

10 - 64
 ملفوظات شیخ الاسلام
حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی  
(  مرتب  :  حضرت مولانا ابوالحسن صاحب بارہ بنکوی  )
٭علومِ دینیہ سے نہ صرف عدم ِ ائتلاف ہے بلکہ نفرت بڑھتی جاتی ہے،ہم اپنے خیالات اَور وساوِس اَور شہوات ِ نفسانیہ میں عمرِ عزیز ضائع کر رہے ہیں اَور ہمیشہ اپنے آپ کو اَور دوست اَحباب کو دھوکہ  دیتے ہیں کہ ہم مخلصانہ طریقہ پر خدمات ِ دینیہ انجام دے رہے ہیں مگر ذرا غور سے دیکھا جائے تو اخلاص کا پتہ چلناایسا ہی ہے جیسے عنقاء کا پتہ۔ 
٭  انبیاء علیہم الصلوة و السلام کے علاوہ خواہ صحابہ کرام ہوں یا اَولیائے عظام یا ائمہ حدیث و فقہ وکلام کوئی بھی معصوم نہیں ہے، سب سے غلطیاں ہوسکتی ہیں مگر اُن کے متعلق اعتماد یت کی شہادتیں قرآن وحدیث میں بکثرت موجود ہیں اَور اُن کے اعمال نامے اَور اِتقاء وعلم کی تاریخی روایات معتبر اَور اِس قدر  اُمت کے پاس موجود ہیں کہ قرون ِ حالیہ کے پاس اِس کا عشرعشیر بھی نہیں ہے، اُن پر تنقید اُنہی جیسے پایہ علم واِتقاء والا کر سکتا ہے، ہمارے زمانہ کے ٹٹپونچئے جن کے پاس نہ علم ہے نہ تقوی کیا منہ رکھتے ہیں کہ زبان   دراز کریں، سوائے اپنی بدبختی کے اِظہار کے اَور کیا حیثیت رکھتے ہیں۔
چوں خدا خواہد کہ پردہ کس دَرد	میلش اَندر طعنہ پاکاں برد
٭  مودودی جماعت کے لٹریچر جن کی اشاعت کی جارہی ہے وہ ایسے مضامین سے لبریز ہیں' گمراہی کے پھیلانے والے ہیں۔ ''مشتے نمونہ اَزخروَارے'' چند باتیں پیش کرتاہوں۔ 
صفحہ ٣٦٧ ترجمان٣٦/ ٣٥  میں بطور ِ قاعدہ کلیہ لکھا گیا ہے کہ اگر کسی شخص کے احترام کے لیے یہ ضروری ہے کہ اُس پر کسی پہلو سے تنقید نہ کی جائے تو ہم اُس کو احترام نہیں سمجھتے بلکہ بت پرستی سمجھتے ہیں اَور اِس بت پرستی کا مٹانا منجملہ اُن مقاصد کے ایک اہم مقصد ہے جن کو جماعت ِ اسلامی اپنے پیشِ نظر رکھتی ہے۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 سینگی کے لیے مناسب اور نامناسب وقت : 6 3
5 طبیب کا مشورہ ضروری ہے : 7 3
6 جسم کے مختلف حصوں پر سینگی لگوائی جا سکتی ہے : 7 3
7 اس کی مناسب تاریخیںبھی اِرشاد فرمائیں اور اُن کی حکمت : 7 3
8 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
9 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 8
10 علمی مضامین 14 1
11 قیام ِ پاکستان اَور مسلمانانِ بر ِ صغیر کے لیے 14 10
12 حضرت مولانا السیّد حسین احمد المدنی رحمہ اللہ : 19 10
13 سیاسی نقطۂ نظر : 19 10
14 صحیح طریقہ کار 28 10
15 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 30 1
16 حضرت سودَہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 30 15
17 ہجرت 30 15
18 قدو قامت : 30 15
19 عبادت اَور آنحضرت ۖ کی فرمانبرداری : 30 15
20 ظرافت : 31 15
21 سخاوت : 31 15
22 اَزواجِ مطہرات میں حشر ہونے کی تمنا : 31 15
23 نزولِ حجاب : 32 15
24 وفات : 33 15
25 تربیت ِ اَولاد 34 1
26 چھوٹے بچوں کی پرورِش سے متعلق ضروری ہدایات وآداب مفید احتیاط اَور تدبیریں : 34 25
27 ہیں کواکب کچھ ، نظر آتے ہیں کچھ دیتے ہیں دھوکا یہ بازی گر کھلاراہبر کے رُوپ میں راہزن 37 1
28 گلدستہ ٔ اَحادیث 56 1
29 چالیس دِن تکبیر اُولیٰ کے ساتھ نماز پڑھنے کا ثواب : 56 28
30 چالیس دن کے اَندر اَندر بال اَور ناخن کاٹ لینے چاہئیں : 56 28
31 دینی مسائل 57 1
32 تقریظ وتنقید 60 1
33 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter