ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2010 |
اكستان |
|
علمی مضامین سلسلہ نمبر٣٧ ، قسط :١ ''الحامد ٹرسٹ''نزد جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہورکی جانب سے شیخ المشائخ محدثِ کبیر حضرت اقدس مولانا سیّد حامد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ کے بعض اہم خطوط اور مضامین کو سلسلہ وار شائع کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے جو تاحال طبع نہیں ہوسکے جبکہ ان کی نوع بنوع خصوصیات اس بات کی متقاضی ہیں کہ افادۂ عام کی خاطر اِن کو شائع کردیا جائے۔ اسی سلسلہ میں بعض وہ مضامین بھی شائع کیے جائیں گے جو بعض جرا ئد و اخبارات میں مختلف مواقع پر شائع ہو چکے ہیں تاکہ ایک ہی لڑی میں تمام مضامین مرتب و یکجا محفوظ ہو جائیں۔ (اِدارہ) قیام ِ پاکستان اَور مسلمانانِ بر ِ صغیر کے لیے علمائِ دیو بند کا بے داغ کردار ابھی ایک دوماہ قبل ایک مکتبہ نے دربار روڈ لاہورسے حضرت اقدس مولانا السید حسین احمد مدنی رحمةاللہ علیہ پر اعتراض کے لیے طلوعِ اِسلام کا مضمون بعنوان ''متحدہ قومیت اَور اِسلام ''چھاپا۔یہ مضمون حضرتِ اقدس پر اعتراض کے لیے جان بوجھ کر لکھا گیا تھا اِس میں جھوٹ بولنے میں پوری بے حیائی سے کام لیا گیا ہے اور ایک مُسلّمہ مقدس ترین ہستی کو کافرانہ متحدہ قومیت کا قائل ثابت کرنے کی مکروہ کوشش کی گئی ہے ہم نے بتوفیقہ تعالیٰ اِس کی وضاحت لکھی ۔ نوٹ : کچھ عرصہ سے ملکی روزناموں میں بِلا وجہ اَکابر علمائِ دیوبند با لخصوص شیخ العرب والعجم حضرت اَقدس مولانا السیّد حسین احمد مدنی رحمة اللہ علیہ پر بے بنیاد اِلزامات لگائے جارہے ہیںاَور اُن کی اعلیٰ سیاسی بصیرت کو جانبدارانہ اَور بے وزن تجزیوں کے ذریعہ بڑی بے اِنصافی سے داغدار کرکے نئی نسل کو گمراہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ ملک وقوم سے وفاداری اَور اُس کے لیے جان ومال کی قربانیاں دینا، جیلیں کاٹنا اَور ہندوستان کے عوام میں جذبہ آزادی بیدار کرکے تحریک کو ایسے مقام تک لے جا نا جس کے نتیجہ میں ہندوستان پر غاصبانہ قبضہ کرنے والے فرنگیوں کو یہاں سے بوریا بستر گول کر کے راہ ِفرار اِختیار کرنا پڑی اُن کے اخلاص و پاکیزہ کردار اَور اُولو العزمی پر شاہد ِبین ہیں۔ اِس لیے ضرورت محسوس کی جارہی ہے کہ آج سے٢٥ برس قبل قطب الارشاد حضرت اقدس مولانا سیّد حامد میاںصاحب رحمہ اللہ سابق مرکزی اَمیر جمعیت علمائِ اِسلام کا تحریر فرمودہ مضمون شائع کردیا جائے جس میںتحریک ِ آزادی سے لیکر تادم ِ تحریر مدلل اَور باحوالہ سیاسی حقائق بہت سہل اَنداز میں بیان کیے گئے ہیں۔ (اِدارہ )